شامِ افسانہ ۔۔۔ منٹو کے یومِ ولادت کے خصوصی حوالے سے

دو روز قبل فیصل آباد آرٹس کونسل کے ہال میں ایک خوبصورت اور شاندار شامِ افسانہ ۔۔۔ بحوالہ یومِ ولادت سعادت حسن منٹو منائی گئی۔ تقریب میں ممتاز افسانہ نگاروں اور ناقدین نے شرکت کی۔ افسانہ کل اور آج، افسانہ اور منٹو جیسے موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام کیا گیا جب کہ مہمانانِ گرامی قدر نے اپنے افسانے بھی پیش کیے۔ صدارت جناب حنیف باوا نے کی ۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کے لیے پر تکلف کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ یہ تقریب ادبی تنظیم تمثل گر کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی اور بندہ نا چیز نے دیگر احباب کے ساتھ مل کر نظامت کے فرائض بھی سر انجام دیے۔
 
Top