شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

جیہ

لائبریرین
ایک پروفیسر لیکچر میں بتا رہا تھا کہ ایک عام مرد ایک دن میں جتنی باتیں کرتا ہے اس میں اوسطا 5000 لفظ بولتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ایک عام عورت ایک دن میں 6000 الفاظ بولتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے بعد پروفیسر طلباء اے مخاطب ہو کر کہنے لگا:

کم بختو میں تو تمام 5000الفاظ تمہارے ساتھ کلاس میں خرچ کر دیتا ہوں اور گھر میں میری بیوی سارہ دن اکیلی ہوتی ہے۔ تم ہی اندازہ کرو کہ شام سے رات گئے 6000 الفاظ سننے کے بعد میرا کیا حال ہوگا :(
 
عمر سیف

محفلین
بیوی : صبح سامنے والے حاجی صاحب دفتر جاتے ہوئے اپنی بیوی کو پیار کرتے ہیں۔ آپ کا دل نہیں کرتا ؟؟

میاں : دل تو کرتا ہے مگر حاجی صاحب سے ڈر لگتا ہے ۔۔۔

:D:D:D
 
جیہ

لائبریرین
بیوی: یہ رانی کون ہے؟
شوہر ہماری کھوڑی کا نام ہے
بیوی: اس کا فون آیا تھا کہ کلب آجاؤ
 
عمر سیف

محفلین
بچہ : ماما مجھے اس دکان سے پٹاخے لینے ہیں۔
ماں : بیٹا یہ دکان نہیں گرلز ہوسٹل ہے۔
بچہ : پر ماما بابا تو کل اپنے دوست کو بتا رہے تھے کہ شہر کے سارے پٹاخے یہاں ہوتے ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
دل کے آپریشن کے بعد ایک خاتون کی حالت تشویش ناک تھی،
انکے شوہر بیڈ کے قریب پریشان کھڑے تھے۔ڈاکٹر نے ان کو تسلی دیتے ہوئے کہا
"آپ پریشان نہ ہوں یہ جلدی ٹھیک ہو جائیں گی۔
ابھی ان کی عمر ہی کیا ہے اس عمر کے لوگ جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔"

"کچھ ایسی بھی کم عمر نہیں ہیں ڈاکٹر صاحب۔
پورے پینتالیس سال کی ہیں۔" شوہر نے جواب دیا

مریضہ نے آہستہ سے حرکت کی،بمشکل ہونٹ ہلائے،
اور اس کی سرگوشی سنائی دی،

"چوالیس سال"
 
عمر سیف

محفلین
سو ٹرو ۔۔۔
1175515_645558632145633_1949609433_n.jpg
 
عمر سیف

محفلین
آدھی رات کو اچانک بیوی کی آنکھ کھلی، اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر بستر میں نہیں ہے۔ وہ تشو یش کے مارے اٹھی اور سیڑھیوں سے اتر کر کچن میں آئی۔ تو شوہر کو کافی کا مگ ہاتھ میں پکڑ کر گہری سوچوں میں گم دیوار کو گھورتے پایا۔ بیوی نے جب شوہر کو آنسو پوچھ کر کافی کا سپ لیتے دیکھا تو بولی: کیا مسئلہ ہے ڈئیر؟ تم رات گئے اس وقت یہاں کیا کر رہے ہو۔

شوہر: (کافی سے سر اٹھایا اور بولا) تمھیں یاد ہے بیس سال پہلے جب تم اٹھارہ سال کی تھی تو ہم چوری چوری ملنے گئے۔ (شوہر نے آہ بھری، الفاظ آسانی سے نہیں نکل رہے تھے) اور کیا تمھیں یاد ہے جب تمہارے باپ نے ہمیں پکڑ لیا تھا۔

بیوی: (شوہر کے ساتھ کرسی پر بیٹھتے ہوئے) ہاں ڈئیر مجھے اچھی طرح یاد ہے

شوہر: تمھیں یاد ہے جب تمہارے باپ نے شاٹ گن مجھ پر تان کر کہا تھا، یا تو میری بیٹی سے شادی کر لو یا میں تمھیں بیس سال کے لئے جیل بجھوا دوں گا

بیوی: ہاں ڈئیر یہ بھی مجھے اچھی طرح یاد ہے

شوہر: (آنسو پونچھتے ہوئے) آج میں رہا ہو گیا ہوتا ۔:)
 
ساقی۔

محفلین
بیوی: میں مر جاوں گی
شوہر : میں بھی مر جاوں گا
بیوی: حیرت سے ۔آپ کیوں مریں گے؟
شوہر : میں اتنی خوشی برداشت نہیں کر پاوں گا
 
آدھی رات کو اچانک بیوی کی آنکھ کھلی، اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر بستر میں نہیں ہے۔ وہ تشو یش کے مارے اٹھی اور سیڑھیوں سے اتر کر کچن میں آئی۔ تو شوہر کو کافی کا مگ ہاتھ میں پکڑ کر گہری سوچوں میں گم دیوار کو گھورتے پایا۔ بیوی نے جب شوہر کو آنسو پوچھ کر کافی کا سپ لیتے دیکھا تو بولی: کیا مسئلہ ہے ڈئیر؟ تم رات گئے اس وقت یہاں کیا کر رہے ہو۔

شوہر: (کافی سے سر اٹھایا اور بولا) تمھیں یاد ہے بیس سال پہلے جب تم اٹھارہ سال کی تھی تو ہم چوری چوری ملنے گئے۔ (شوہر نے آہ بھری، الفاظ آسانی سے نہیں نکل رہے تھے) اور کیا تمھیں یاد ہے جب تمہارے باپ نے ہمیں پکڑ لیا تھا۔

بیوی: (شوہر کے ساتھ کرسی پر بیٹھتے ہوئے) ہاں ڈئیر مجھے اچھی طرح یاد ہے

شوہر: تمھیں یاد ہے جب تمہارے باپ نے شاٹ گن مجھ پر تان کر کہا تھا، یا تو میری بیٹی سے شادی کر لو یا میں تمھیں بیس سال کے لئے جیل بجھوا دوں گا

بیوی: ہاں ڈئیر یہ بھی مجھے اچھی طرح یاد ہے

شوہر: (آنسو پونچھتے ہوئے) آج میں رہا ہو گیا ہوتا ۔:)
اسے کہتے ہیں بے چارگی:sneaky:
 
فون کی گھنٹی بجی .میں نے کال رسیو کی . جی ؟
فورا' ٹی وی on کریں. بیوی کی وحشت زدہ سی آواز سنائی دی
کیا ہوا خیریت ؟ اچھا بتاؤ کونسا چینل ؟ میں تیز ہوتی دھڑکن کے ساتھ بمشکل پوچھ پایا
سماء نیوز . جلدی کریں نا
ok ہاں لگادیا ...... میں نے بیزاری سے کہا .... یہاں تو کچھ نہیں وہی سیاستدانوں کے روایتی بیانات اور دھرنے کے حالات بلکہ بدحالی

آپ غور کریں .ٹی وی اینکر سے جو لڑکی بات کر رہی ہے نا وہ جس نے ہلکے گلابی رنگ کا پھولدار ڈریس پہن رکھا ہے مجھے بھی یہیں چاہئے بڑی عید پر پلیز وعدہ کریں آپ مجھے یہی لیکر دینگے---
 
طالوت

محفلین
پہلا: یار جدوں میرا ویہا (شادی) ہویا سی ناں تے مینوں اپنی ووہٹی اینی سوہنی لگدی سی کہ دل کر دا سی کھا ای جاواں ۔
دوسرا: تے ہُن ؟
پہلا: چنگا سی جے کھا ای جاندا !
 
ایک خاتون ڈاکٹر سے - ڈاکٹر صاحب میرے شوہر کو سوتے میں بولنے کی عادت ہے، اس کا کیا علاج کروں
ڈاکٹر - جب وہ جاگ رہے ہوں تو انھیں بولنے کا موقع دیں:battingeyelashes:
 
Top