شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

تعبیر

محفلین

ایک دوست دوسرے سے - اچھی اور بری بیوی میں کیا فرق ہے؟
-دوسرا دوست “ کیا مطلب کیا بیویاں اچھی بھی ہوتی ہے
 

تعبیر

محفلین

ایک صاحب ایک وکیل کے پاس پہنچے اور بولے میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں کیونکہ اس نے سال بھر سے مجھ سے کوئ بات نہیں کی.
وکیل صاحب نے کہا میں فیس کی خاطر آپکا کیس لے سکتا ہوں، مگر میرامشورہ ہے کہ آپ اس پر دوبارہ غور کریں.ایسی بیویاں صرف قسمت والوں کو ملتی ہیں
-------
 

تعبیر

محفلین


دنیا کے سارے دہشت گرد اب مجھے طفل مکتب نظر آرہے ہیں.ایک صاحب نے اپنے دوستے کہا.
وہ کیوں؟ دوست نے پوچھا.
میں نے شادی جو کر لی ہے.جواب ملا
 

تعبیر

محفلین

ایک آدمی ایک جوتشی سے۔۔۔میری شادی کیوں نہیں ہو رہی ہے؟؟؟

جوتشی۔۔۔کیسے ہو گی،کنڈلی میں سکھ ہی سکھ جو لکھا ہے
 

تعبیر

محفلین


صحت بخش اور مفید غذاوں کے عنوان پر لکچر کااہتمام کیاگیا تھا. لکچر ہال کھچاکھچ بھرا ہواتھا. ڈاکٹر صاحب نے تقریر کاآغاز کرتے ہوے کہا،
ہماری صحت اورتندرستی کا دار ومدار ان غذاوں پر ہوتا ہے جو ہم استعمال کرتے ہیں. بعض غذائں صحت بخش اور مفید ہوتی ہیں اور بعض صحت پر برا اثر ڈالتی ہیں. کچھ غذائں تو ایسی ہیں جن کے مضر اثرات دیر پا ثابت ہوتے ہیں مثلا"ِِِِِ...
ابھی ڈاکٹر صاحب کچھ کہنا چاہتے تھے کہ مجمع میں سے کئ لوگوں نے یک زبان ہو کر کہا "شادی کی بریانی
 

تعبیر

محفلین


شوہر کو بے سرا گاتے ہوئے سن کر بیوی نے کہا “میرے ابا مرحوم جب گانا گایا کرتے تھے تو اڑتے ہوئے پرندے بھی گر جایا کرتے تھے”۔



شوہر بولا “کیوں، کیا تمہارے ابا منہ میں کارتوس ڈال کر گایا کرتے تھے”۔
 

تعبیر

محفلین

میاں بیوی میں گھمسان کی جنگ ہورہی تھی

شوہر : اب میری زندگی کیوں عذاب کرتی ہو نکاح کے وقت خود ہی تو کہا تھا کہ
قبول ھے ، قبول ھے، قبول ھے۔

بیوی : ہاں وہ میری سنگین غلطی تھی اگر میں اپنا مستقبل اس وقت جان لیتی تو
یقینی طور پر صرف یہی کہتی کے
فضول ھے، فضول ھے، فضول ھے۔
 

تعبیر

محفلین


سوال۔ لمبی عمر کے لئے کیا کرنا چاھئیے ؟

جواب ۔ شادی

سوال ۔ اس سے کیا زندگی لمبی ھو جاتی ھے ؟

جواب ۔ نہیں، پر زندگی لمبی لگنے لگتی ھے۔
 

تعبیر

محفلین

ایک آدمی وکیل کے پاس گیا اور کہا کہ
میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں
کتنے پیسے لگیں گے
وکیل نے کہا 50000 روپے
آدمی نے کہا کہ اتنے تو شادی میں قاضی نے بھی نہیں لیے
وکیل نے کہا۔ "دیکھ لیا نا سستے کاموں کا نتیجہ۔
================
 

تعبیر

محفلین
پہلا شخص: میں اپنی تمام دولت و جائیداد ان چار خواتین کے نام کررہاہوں جنہوں نے مجھہ سے شادی سے انکار کردیا تھا
دوسرا شخص :لیکن تم ایسا کیوں کر رہے ہو
پہلا شخص: یہ صرف انہی کی وجہ سے ممکن ہوسکا کہ میں نے ایک نہایت پرمسرت اور رنگین زندگی گزاری​

=============


شادی نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجیئے

فرنائل کی گولی ہے اور چوس کے کھانی ہے
-------------

پہلی عورت۔۔پہلے میرے میاں بھاگ بھاگ کر میری ہر خواہش پوری کرتے تھے

دوسری عورت ۔۔اور اب

پہلی۔۔۔اب فرمائش سنتے ہی بھاگ جاتے ہیں
 

تعبیر

محفلین
ہم مسکرائیں گے تو لوگ کہیں گے کہ ہم مسکرا اٹھے ہیں۔ :)

کون لوگ ؟؟؟
ویسے سعود آپ کبھی خوب قہقہے لگا کر ہنسے ہیں کیونکہ میں نے آپ کو اکثر صرف مسکراتے ہی دیکھا ہے یہاں
کیا حدیث پر عمل کرتے ہیں یا کوئی آپ کو ہنسا ہی نہیں پایا :confused:
 

ابو یاسر

محفلین
سارے لطیفے خوب تھے مگر جو یاد رہا وہ ۔۔
1) کنڈلی میں سکھ
2) سستے میں کام کا نتیجہ
3) زندگی لمبی لگنے لگتی ہے
اور سب سے نیا
فضول ہے فضول ہے فضول ہے
ہاہاہاہاہاہا
 
Top