شادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بڑی عمر کی عورت سے شادی کر نے کے بڑے فائدے ہیں آپ حضرت آدم(ع)کی طرح دنیا کے ان خوش نصیب خاوندوں میں سے ایک ہونگے جن کے ہاں ساس نہیں ہوتی ورنہ تو جب تک سانس تب تک ساس۔ پھر آپکو بیوی کا حکم مانتےہوئے بھی شرم نہیں آئےگی کیونکہ حکم ہے کہ بڑوں کی حکم عدولی نہ کرو۔۔
لڑکے جب جوانی میں بے قابو ہو جاتے ہیں تو بڑے بوڑھوں کے پاس ان کا یہی علاج رہ جاتا ہے کہ ان کی شادی کردیں گویا ہمارے ہاں شادی علاج جوانی ہے۔۔۔
دنیا کی وہ عورت جسے آپ کبھی متاثر نہیں کر سکتے وہ آپکی بیوی ہے اور دنیا کی وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متاثر کر سکتے ہیں وہ بھی بیوی ہے مگر کسی اور کی۔۔۔
بیوی کی خوبیاں تلاش کرنا ایسے ہی ہے جیسے اپنی خامیاں تلاش کرنا۔۔بندہ اس لیے شادی کرتا ہے تاکہ سکون سے رہے جو شادی نہیں کرتا وہ بھی اسی لیے نہیں کرتا۔۔۔۔۔
شادی وہ عمل ہے جس میں دو لوگ مل کر اس طرح رہتے ہیں کہ ایک دوسرے کو رہنے نہیں دیتے۔۔۔۔۔ویسے شاعروں کو شادی ضرور کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئ تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری تو اچھی ہو جائے گی۔۔۔
مجھے یاد ہے میں اپنی بیوی کے ساتھ فلم دیکھنے گیا ' کچھ کچھ ہوتا ہے' انٹری کے وقت تو کچھ بھی نہ ہوا واپسی پہ میری بیوی کہنے لگی آپ مجھ سے اتنا پیار نہیں کرتے جتنا شاہ رخ خان کاجول سے کرتا ہے میں نے کہا اس کی تین وجوہات ہیں پہلی یہ کہ اسے پیار کا ناٹک صرف تین گھنٹے کرنا ہے اور یہاں تو عمر بھر کا مرنا ہے۔۔دوسری یہ کہ اسے پیار کرنے کے تین کروڑ ملتے ہیں یہاں ملنا کرنا تو دور جس دن ڈھنگ سے پیار کر لو تو دس پانچ ہزار کی چوٹ لگنا تو معمول ہے۔۔۔ تیسری اور سب سے بڑی بات تو یہ کہ اسے جس کو پیار کرنا ہے وہ اس کی خود کی بیوی نہیں یہی کچھ باتیں ہیں جو سین میں جان ڈال دیتی ہیں





بشکریہ "جشن ریختہ"
 
ویسے کوئی خاص فائدہ نہیں ہے ! ہا اگر بیوہ سے شادی کرے گا تو سنت نبوی ﷺ پر عمل ہوگا۔
قادری صاحب گہرائی میں مت جائیے:)
ہم گھرائے میں نہیں گئے ایک حقیقت بیان کی ہے، اگر آپ ناراض ہو رہے ہیں تو معذرت !
 
Top