سید پور گاؤں میں چند لمحے

ابن توقیر

محفلین
ایک کام کی وجہ سے گزشتہ جمعہ اسلام آباد میں گزرا۔عصر سے کچھ دیر قبل فراغت ملی تو سیدپور گاؤں کے نزدیک ایک ڈھابے پر چائے پینے رکے۔کچھ وقت کےلیے فارغ تھے تو سوچا کیوں نہ فوٹوگرافی کی تھوڑی مشق کرلی جائے۔تصور میں ’’ایس سیون‘‘ کے کیمرے کو جدید ماڈل کا ڈی ایس ایل آر سمجھ کر چند تصویریں بنائیں جنہیں یہاں اس لیے جمع کررہا ہوں کہ جب ہم بھی ’’فوٹوگرافر‘‘ بناجائیں گے تب اپنے ماضی کو یاد کیا کریں گے۔

بڑی مشکل سے ایک سائیڈ پر گاڑی پارک کی اور باہر نکل کر اپنے پیچھے کھڑی گاڑیوں کو محفوظ کیا۔
35952302195_b5ddef8c9d_h.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
ہم نے بہادر شاہ ظفر کی اس ٹیبل کے سامنے رکھی کرسی پر بیٹھ کر چائے پینے کے حوالے سے کوئی بات سنی ہی نہیں تو اس کی تحقیق کیا کرتے۔لہذا ہم یہاں سے آگے نکل گئے۔
35820083021_77663ddee9_h.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
وہ آئے، انہوں نے دیکھا، اور بغیر اطلاع کے واپس چل دیے۔
’’انہیں‘‘ وقت کا اندازہ نہیں تھا کہ فراغت مل پائے گی یا نہیں۔وگرنہ سن گن یہی ملی ہے کہ ان کی ’’شدید ترین‘‘ خواہش تھی ملاقات کی۔

عصر کے بعد جب چائے پینے بیٹھے تب یہ سوچتے رہے کہ ’’متوقع میزبان‘‘ شاہد مصروف ہوں اس لیے خود ساختہ سوچوں نے ملاقات کے شرف سے محروم رکھا۔
 

ابن توقیر

محفلین
ابھی گزشتہ دنوں کسی سلسلے میں تابش بھیا کی طرف سے کھینچی گئی سیڑھیوں کی تصویر دیکھی تھی جسے ہم نے کافی پسند کیا۔یہ تصویر ان کی ’’ریس‘‘ میں کھینچی۔

35563822050_7a41532c38_h.jpg
ریس کو ہم نقل کے معنوں میں استعمال کرتے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
ان گنت سیڑھیاں چڑھنے کے بعد جب ہم سانس بحال کرنے تھوڑی دیر کو رکے تو یہ منظر ہمارے سامنے تھا۔
مقامی احباب سے گزارش ہے کہ سیڑھیوں کی تعداد کے راز سے پردہ نہ اٹھائیں،وگرنہ ہمارے ’’فٹنس لیول‘‘ کے راز سے پردہ اٹھ سکتا ہے۔

35820070761_d7ed081419_h.jpg
 
ابھی گزشتہ دنوں کسی سلسلے میں تابش بھیا کی طرف سے کھینچی گئی سیڑھیوں کی تصویر دیکھی تھی جسے ہم نے کافی پسند کیا۔یہ تصویر ان کی ’’ریس‘‘ میں کھینچی۔

35563822050_7a41532c38_h.jpg
ریس کو ہم نقل کے معنوں میں استعمال کرتے ہیں۔
ریس کی ضرورت ہی نہیں۔ یہ تصویر پہلے ہی جیت چکی ہے۔ کلاسیک
 

ابن توقیر

محفلین
ابھی ’’ان گنت‘‘ سیڑھیاں چڑھے کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ایک بار پھر ’’لاتعداد‘‘ سیڑھیاں ہمارے سامنے تھی۔ہم نے بمشکل چند لمحے آرام کیا ہوگا کہ پھر سے اوپر جانے کے لیے تیار ہوگئے۔
راز کو راز رکھنا ’’قومی‘‘ امانت ہے۔
35112293894_9c6fda4bbb_h.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
ہمارے استقبال کے لیے بکریاں آنکھیں بچائے کھڑی تھیں،لیکن شاہد ہمیں پہنچتے دیر ہوگئی تھی اس لیے انہوں نے ہمیں ’’پیٹھ‘‘ دکھا دی۔
35563805390_20b2692fc4_h.jpg
 
Top