مبارکباد سید عمران بھائی کے ایک ہزار مراسلے

سید عمران

محفلین

ابن توقیر

محفلین
مابدولت برادرم سید عمران کو منصب ہزاری کا اعزازحاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں۔:):)

آپ جناب کی مبارک باد یہ حقیر پُر تقصیر اپنے سر آنکھوں پر رکھنا باعثِ صد عزت و افتخار سمجھتا ہے۔۔۔

کبھی وہ دن بھی آہی جائے گا جب ہم "مابدولت آپ جناب" اور "حقیرپُرتقصیر" کے پائے کی اردو لکھ پائیں گے۔سیکھنے میں تو لگے ہیں دیکھئے شاہد تیس چالیس سالوں میں کچھ پلے پڑ ہی جائے۔
 
آخری تدوین:
ایک ہزار کا سنگ میل عبورکرنا بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔یونہی مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں اور مسکراتے رہیں بہت ساری دعائیں آپ کے لیے ۔۔اک تشنگی سی ہے کہ آپ سے مکمل تعارف نہیں ہوا۔۔۔اک الجھن اور اک پھانس سی اٹکی ہے گلے میں پتہ نہیں صاحب کب اسے نکالتے ہیں ۔خیر خوش رہیں۔۔سلامت رہیں۔۔
 
اے خان اور محمد تابش صدیقی ۔۔۔
آپ کی محبتیں ہمارے لیے کسی ایوارڈ سے کم نہیں۔۔۔
دل سے شکریہ آپ دونوں کا۔۔۔
ہمیں اپنے ہزاری ہونے کی خبر نہ ہوئی۔۔۔
مگر تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں!!!
:):):):):)
تاڑو تو بہت موجود ہیں یہاں صاحب۔۔۔ہاہہہہ
خیر کوئی بات نہیں منصب دنیوی سے زیادہ منصب اخروی ملے تو بات بنے ہماری تو دعا ہے کہ اس منصب کی طرح وہ منصب بھی آپ کو ملے تو ہم سب آپ کو وہاں خوش آمدید کہیں۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
ایک ہزار کا سنگ میل عبورکرنا بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔یونہی مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں اور مسکراتے رہیں بہت ساری دعائیں آپ کے لیے ۔۔اک تشنگی سی ہے کہ آپ سے مکمل تعارف نہیں ہوا۔۔۔اک الجھن اور اک پھانس سی اٹکی ہے گلے میں پتہ نہیں صاحب کب اسے نکالتے ہیں ۔خیر خوش رہیں۔۔سلامت رہیں۔۔
بہت بہت شکریہ لبید مبارک باد اور دعائیں دینے کا۔۔۔
کیا میرا تعارف اب تک ضرورت سے زیادہ ہی نہیں ہوچکا؟؟؟
ایسی کون سی الجھن اور پھانس چبھ گئی۔۔۔
لائیے ہم نکالے دیتے ہیں۔۔۔
اور یہ لفظ مبارکاں تھا۔۔۔
’’م‘‘ ٹائپ ہونے سے رہ گیا۔۔۔
آپ اسے انگریزی والے ’’بارک‘‘ کا جمع نہ سمجھ لیجیے گا!!!
 
سید عمران

محفلین
تاڑو تو بہت موجود ہیں یہاں صاحب۔۔۔ہاہہہہ
خیر کوئی بات نہیں منصب دنیوی سے زیادہ منصب اخروی ملے تو بات بنے ہماری تو دعا ہے کہ اس منصب کی طرح وہ منصب بھی آپ کو ملے تو ہم سب آپ کو وہاں خوش آمدید کہیں۔۔۔
آمین۔۔۔
 
مجهے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ آپ ایک عمدہ محفلین ہیں۔
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ محفلین اردو میں سے آپ ایک عمدہ شخصیت ہیں۔۔۔
البتہ جس کے لیے کیے اس میں کامیاب رہا۔۔۔
وہ جتن ہمیں بھی بتائیں اور کرنے کا طریقہ بھی سمجھائیں ہم بھی ایک چیز کے لیے جتن کر رہے ہیں مگر کامیابی ہے کہ ہنوز دلی دور است۔۔۔
 
بہت بہت شکریہ لبید مبارک باد اور دعائیں دینے کا۔۔۔
مشکو ر آپ کا بھی پیارے بھائی۔۔۔
کیا میرا تعارف اب تک ضرورت سے زیادہ ہی نہیں ہوچکا؟؟؟
شاید ایسا ہی ہے ۔۔۔۔
یسی کون سی الجھن اور پھانس چبھ گئی۔۔۔
لائیے ہم نکالے دیتے ہیں۔۔۔
ہمارے ایک عزیز ہیں ۔۔۔۔سید عمران غزنوی۔۔۔بہت عزیز اور بہت دور آپ پے انکے ہونے کا گمان ہوتاہے ۔
اور یہ لفظ مبارکاں تھا۔۔۔
’’م‘‘ ٹائپ ہونے سے رہ گیا۔۔۔
بہتر جناب ۔۔۔۔۔میں سمجھتا ہوں بس اشارہ کرنا مقصود تھا۔۔
آپ اسے انگریزی والے ’’بارک‘‘ کا جمع نہ سمجھ لیجیے گا!!!
اس کا مطلب۔۔۔۔؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ محفلین اردو میں سے آپ ایک عمدہ شخصیت ہیں۔۔۔

وہ جتن ہمیں بھی بتائیں اور کرنے کا طریقہ بھی سمجھائیں ہم بھی ایک چیز کے لیے جتن کر رہے ہیں مگر کامیابی ہے کہ ہنوز دلی دور است۔۔۔
آپ کی محبتیں ہیں جی یہ سب تو۔۔۔
ورنہ ناکارہ کس کام کا!!!
بس جتن وتن کیا۔۔۔
تکا لگایا ۔۔۔
اور لگ گیا!!!
 
سید عمران

محفلین
ہمارے ایک عزیز ہیں ۔۔۔۔سید عمران غزنوی۔۔۔بہت عزیز اور بہت دور آپ پے انکے ہونے کا گمان ہوتاہے ۔

اس کا مطلب۔۔۔۔؟؟؟
بس ہمیں وہی عمران سمجھتے رہیں۔۔۔
اگر آپ انہیں اچھا سمجھتے ہیں تو۔۔۔
ورنہ بخشو بی بلی وغیرہ۔۔۔
بارک کا مطلب ہے ۔۔۔بھونکنا!!!
 
Top