سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا - عُمر سیف

عمر سیف

محفلین
بیدل حیدری کی زمین پہ کہی ایک غزل پیشِ خدمت ہے۔ اُمید کرتا ہوں کہ آپ احباب کو پسند آئے گی۔

سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا
اُترا جو اک نقاب تو دُوجا پہن لیا

پِھرتا رہا ہُجوم کی رعنائیوں سے دور
تَن پر اُداسیوں کا لبادہ پہن لیا

صحرا بنا تو پیاس کی چادر لپیٹ لی
گرمی لگی تو اَبر کا سایہ پہن لیا

جینے کی راہ چھوڑ کر آگے نکل گیا
مرنے لگا تو موت کا رستہ پہن لیا

مجھ کو پکارتی رہیں رستے کی گردشیں
پیروں میں گردباد کا جوتا پہن لیا

بیٹھا تمام شب میں یہی سوچتا رہا
کیوں اس لباس زیست کو الٹا پہن لیا

اپنی بیاضِ زندگی پڑھ کر سُنا عُمر
لفظوں نے اضطراب کا چولا پہن لیا

________________عُمر سیف
 

Smiss Jaan Saalis

محفلین
بیدل حیدری کی زمین پہ کہی ایک غزل پیشِ خدمت ہے۔ اُمید کرتا ہوں کہ آپ احباب کو پسند آئے گی۔

سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا
اُترا جو اک نقاب تو دُوجا پہن لیا

پِھرتا رہا ہُجوم کی رعنائیوں سے دور
تَن پر اُداسیوں کا لبادہ پہن لیا

صحرا بنا تو پیاس کی چادر لپیٹ لی
گرمی لگی تو اَبر کا سایہ پہن لیا

جینے کی راہ چھوڑ کر آگے نکل گیا
مرنے لگا تو موت کا رستہ پہن لیا

مجھ کو پکارتی رہیں رستے کی گردشیں
پیروں میں گردباد کا جوتا پہن لیا

بیٹھا تمام شب میں یہی سوچتا رہا
کیوں اس لباس زیست کو الٹا پہن لیا

اپنی بیاضِ زندگی پڑھ کر سُنا عُمر
لفظوں نے اضطراب کا چولا پہن لیا

________________عُمر سیف
Bohat he umda.
 

فاتح

لائبریرین
بیدل حیدری کی زمین پہ کہی ایک غزل پیشِ خدمت ہے۔ اُمید کرتا ہوں کہ آپ احباب کو پسند آئے گی۔

سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا
اُترا جو اک نقاب تو دُوجا پہن لیا

پِھرتا رہا ہُجوم کی رعنائیوں سے دور
تَن پر اُداسیوں کا لبادہ پہن لیا

صحرا بنا تو پیاس کی چادر لپیٹ لی
گرمی لگی تو اَبر کا سایہ پہن لیا

جینے کی راہ چھوڑ کر آگے نکل گیا
مرنے لگا تو موت کا رستہ پہن لیا

مجھ کو پکارتی رہیں رستے کی گردشیں
پیروں میں گردباد کا جوتا پہن لیا

بیٹھا تمام شب میں یہی سوچتا رہا
کیوں اس لباس زیست کو الٹا پہن لیا

اپنی بیاضِ زندگی پڑھ کر سُنا عُمر
لفظوں نے اضطراب کا چولا پہن لیا

________________عُمر سیف
واہ واہ آپ تو کمال پر کمال کیے جا رہے ہیں۔ اتنی مشکل ردیف چنی آپ نے اس پر آپ کے حوصلے کو سلام۔
پہلا مصرع "سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا" سرخ کیوں ہے؟
 

Smiss Jaan Saalis

محفلین
مولوی رومی کی غزل کا ایک شعر۔

دی شیخ با چراغ ہمی گشت گردِ شہر
کز دیو و دد ملولم و انسانم آرزوست


کل (ایک) شیخ چراغ لیئے سارے شہر کے گرد گھوما کیا (اور کہتا رہا) کہ میں شیطانوں اور درندوں سے ملول ہوں اور کسی انسان کا آزرو مند ہوں۔


دی - گزرا ہوا کل
کز - کہ از کا مخفف
دد - درندہ

واہ واہ آپ تو کمال پر کمال کیے جا رہے ہیں۔ اتنی مشکل ردیف چنی آپ نے اس پر آپ کے حوصلے کو سلام۔
پہلا مصرع "سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا" سرخ کیوں ہے؟
wo asal me use smj ni ata k kya kre q k kbi sidha pehn raha h or kbi ulta
 

La Alma

لائبریرین
مجھ کو پکارتی رہیں رستے کی گردشیں
پیروں میں گردباد کا جوتا پہن لیا

بیٹھا تمام شب میں یہی سوچتا رہا
کیوں اس لباس زیست کو الٹا پہن لیا

اپنی بیاضِ زندگی پڑھ کر سُنا عُمر
لفظوں نے اضطراب کا چولا پہن لیا
بہت اعلیٰ .
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
پِھرتا رہا ہُجوم کی رعنائیوں سے دور
تَن پر اُداسیوں کا لبادہ پہن لیا
صحرا بنا تو پیاس کی چادر لپیٹ لی
گرمی لگی تو اَبر کا سایہ پہن لیا
جینے کی راہ چھوڑ کر آگے نکل گیا
مرنے لگا تو موت کا رستہ پہن لیا
مجھ کو پکارتی رہیں رستے کی گردشیں
پیروں میں گردباد کا جوتا پہن لیا

واہ عمر بھائی
ایک کے بعد ایک بہترین کلام
بالا اشعار نے بہت لطف دیا
بہت سی داد
 

عمر سیف

محفلین
واہ واہ آپ تو کمال پر کمال کیے جا رہے ہیں۔ اتنی مشکل ردیف چنی آپ نے اس پر آپ کے حوصلے کو سلام۔
پہلا مصرع "سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا" سرخ کیوں ہے؟
شکریہ فاتح بھائی۔ آپ کی طرف سے داد ملی بہت خوشی ہے۔ لال اس لیے تھا کہ غزل کا پہلا مصرع تھا جیسے سکول کالج میں بولڈ اور کسی مارکر سے ہیڈ لائن لکھی جاتے ہے اس لیے رنگ دے دیا۔

wo asal me use smj ni ata k kya kre q k kbi sidha pehn raha h or kbi ulta
آپ یہ دیکھیں وہ پہن رہا ہے،عریاں نہیں ہے۔

پِھرتا رہا ہُجوم کی رعنائیوں سے دور
تَن پر اُداسیوں کا لبادہ پہن لیا
صحرا بنا تو پیاس کی چادر لپیٹ لی
گرمی لگی تو اَبر کا سایہ پہن لیا
جینے کی راہ چھوڑ کر آگے نکل گیا
مرنے لگا تو موت کا رستہ پہن لیا
مجھ کو پکارتی رہیں رستے کی گردشیں
پیروں میں گردباد کا جوتا پہن لیا

واہ عمر بھائی
ایک کے بعد ایک بہترین کلام
بالا اشعار نے بہت لطف دیا
بہت سی داد
منے بہت شکریہ تمھیں پسند آیا۔
 

کاشفی

محفلین
واہ بہت ہی خوب۔۔ آپ شاعر بھی ہیں مجھے معلوم نہیں تھا۔۔۔خوش رہیئے۔
اپنا دیوان عنایت کیجئے۔۔عمر سیف بھائی۔۔
 

عمر سیف

محفلین
شکریہ یوسف

واہ بہت ہی خوب۔۔ آپ شاعر بھی ہیں مجھے معلوم نہیں تھا۔۔۔خوش رہیئے۔
اپنا دیوان عنایت کیجئے۔۔عمر سیف بھائی۔۔
بہت نوازش۔۔ ابھی دیوان کہاں چند غزلیں نظمیں کہہ رکھی ہیں۔ محفل پہ موجود ہیں اسی زمرے میں۔ یا میرے فیسبک پیج پر
 
Top