سیانے طالب علم

ایک استاد نے بہت کوشش کی کہ بچوں کو جمع تفریق کا فرق سمجھا سکے مگر ناکام رہے آخر تنگ آ کر دوسرے استاد سے رابطہ کیا دوسرے استاد صاحب نے پوچھا بچے دلچسپی زیادہ کس میں لیتے ہیں ؟پہلے استاد نے کہا وہ خرگوشوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں دوسرے استاد نے کہا آپ فکر نہ کریں میں سمجھا دوں گا۔ دوسرے دن دوسرے استاد صاحب کلاس میں گئے 10 خرگوش لے کر ۔بچوں سے پوچھا بچو یہ کتنے خرگوش ہیں بچوں نے جواب دیا۔10۔ بچے بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے تھے۔استاد صاحب نے عدنان اور علی کو کھڑے کیا۔ دو خرگوش عدنان کو دیئے پھر بچوں سے پوچھا عدنان کو کتنے خرگوش دیئے بچے بولے، دو استاد صاحب نے کہا تو میرے پاس کتنے رہ گئے بچے بولے ،8 استاد صاحب بہت خوش تھے استاد صاحب نے کہا اگر میں دو خرگوش اس سے واپس لے لوں تو میرے پاس کتنے ہو جائیں گے ؟ اسی دوران ایک سیانا طالب علم سرگوشی کرتے ہوے سب بچوں سے کہتا اوے!اوے ! اے ماسٹر داو لگا کے پڑھاتا ہے۔ یہ سننا تھا کہ بچوں میں خرگوشوں سے دلچسپی ہی ختم ہو گئ۔ایسے سیانے طالب علم ہی کلاس کی رونق ہوا کرتے ہیں
 
Top