سںدھی لئنگیج کا پہلا رومن فورم۔

عبیدتھہیم

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وربکاتہ۔
معزز دوستو!
آج میں بہت خوش ہوں کہ میری کوشش کامیاب رہی! اب آپ یہ جاننا چاہتے ہونگے کہ ایسی کیا کوشش تھی جو کامیاب ہوئی ؟ تو جناب! جلدی بھی کیا ہے ؟ ذرا ٹھہریے پہلے میں آپکو سندھی فورم کے بارے میں آگاہ تو کرتا چلوں۔
دوستو! سال 2009ع میں سندھی لئنگیج کے ایک ویب ڈولپر اور آئی۔ٹی ماسٹر محترم ذیشان رشید نے وی بلیٹن پر سندھی لئنگیج کا پہلا فورم (سندھ سلامت ڈاٹ کام) بنایا جوکہ بہت مشکل کام تھا، کیوں کہ فورم اگر رومن میں ہو تو آساں ہوتا ہے لیکن جب فورم کو کسی اور لئنگیج میں ترجمہ کریں گے تو اس کے بہت سارے ایررز بھی آتے ہیں اور کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بحرحال، محترم ذیشان رشید نے اپنی کوششوں سے فورم کی ایکٹوٹیز کو جاری رکھا، پھر جب زین فورو آیا تو یہ صاحب زین فورو کو دیکھ کر حیران رہ گئے! کافی سارے فیچرز دیکھ کر یہ صاحب بھی فورم کو زین فورو پر منتقل کرگئے اور وی۔بلیٹن کو الوداع کرکے گئے۔ کیوںکہ ویبلیٹن کے فیچرز سے زین فورو کے فیچرز بہت زیادہ اور خوبصورت بھی تھے۔
ہرسال فورم کی سالگرہ پر محترم ذیشان رشید اپنے فورم کے ممبران اور دوستوں کو بہت خاص تحفے پیش کرتے رہتے ہیں، رواں برس جب میں نے ان سے ذکر کیا کہ جناب سندھی میں فورم تو ایک موجود ہے کیا رومن سںدھی میں بھی کوئی فورم بنانا چاہیے ؟ تو صاحب بہت خوش ہوئے اور بولے کہ بلکل بننا چاہئے لیکن فورم کو چلانا مشکل کا کام ہے۔ میں نے حامی بھرلی کہ بھئی میں ہی فورم کو چلائوں گا! تو ذیشان رشید کی خوشی کی حد نہ رہی۔۔
vbulletin4_logo.png

اب وقت آگیا تھا کہ فورم کو بنائیں، اس لئے ذیشان رشید نے میری مکمل مدد کی۔
پھر وہ بھی وقت آیا کہ فورم کو لانچ کرتے، جی جناب! رواں برس ہی کچھ ماہ پہلے اس فورم کو رلیز کیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ کی دںیا میں سندھی لئںگیج کا پہلا رومن فورم (سندھ فورم) اب آپ بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔
شکریہ
 

شعیب صفدر

محفلین
میں یہ سمجھتا ہوں کہ رومن کے بجائے اصل رسم الخط میں ہماری قومی و مقامی زبانوں کو انٹرنیٹ پر فروغ دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
کیا آن لائن کوئی عمدہ فورم یا ویب سائٹ سندھی زبان سیکھنے و عبور حاصل کرنے کو ہے؟
 

عبیدتھہیم

محفلین
میں یہ سمجھتا ہوں کہ رومن کے بجائے اصل رسم الخط میں ہماری قومی و مقامی زبانوں کو انٹرنیٹ پر فروغ دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
کیا آن لائن کوئی عمدہ فورم یا ویب سائٹ سندھی زبان سیکھنے و عبور حاصل کرنے کو ہے؟

جی ہاں بہت سی ویبسائٹس ہیں خاص طور پر سندھی لئنگیج اتھارٹی کی ویبسائٹ اور سندھ سلامت ڈاٹ کام۔ ! :)
 

عبیدتھہیم

محفلین
اگر سندھی فارم ہے تو رومن زبان کا استعمال کیوں؟

اگر اردو کے فارم (محفل وغیرہ) ہیں تو آئی۔ٹی دُنیا کیوں ؟؟
دیکھیئے جناب! سندھی رسم الخط کے ساتھ ساتھ سندھی رومن بھی لازمی ہے، جب کوئی لئنگیج (اردو سندھی یا کوئی اور) گوگل ٹرانسلیٹر میں شامل کی جاتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ اگر اسکے اُچار (آواز) رومن میں لکھ دیئے جائیں تو لئنگیج سیکھنے اور سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ جیساکہ آپ تھائی، چائینیز اور دیگر لئنگیج کو دیکھیں۔
تصویر دیکھیں :)
5bEfBF.jpg
 

عبیدتھہیم

محفلین
زبان کے ساتھ ظلم ہے۔ رومن لکھنا دراصل ٹائپنگ میں کاہلی کی نشانی ہے۔
یہ سب باتیں ہیں۔۔!!
ہماری سندھی لئنگیج کو نوکیا کے موبائل سیٹس میں شامل تو نہیں کیا گیا! اور نا ہی کبھی شامل کریں گے۔! کیوں کہ ہماری لئنگیج تو صرف سندھ ، امریکہ اور دیگر ممالک جی خطوں میں بولی جاتی ہے! جبکہ اردو تو انڈیا، پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے ۔ تو میرے بھائی! ہم جب موبائل سیٹس میں سندھی کے ایس۔ایم۔ایس ٹائپ کرتے ہیں تو اردو رسم الخط میں کرتے ہیں ! جس سے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ جبکہ ہم اردو یا سندھی کو رومن میں لکھتے ہیں تو پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے اور سمجھ آتی ہے کہ یہ سندھی ہے اور یہ اردو ہے۔۔ :) :)
 

دوست

محفلین
اینڈرائیڈ موبائلز میں ہر زبان کی سپورٹ شامل ہے۔ ملاحظہ فرمائیں ایک سندھی کی بورڈ۔ ٹھوکیا نسل کے موبائل اب قبل از مسیح کی چیز ہیں ان کی جان چھوڑ کر تازہ آپریٹنگ سسٹم آزمائیں۔ جب کوئی استعمال کرے گا تو ہی اسے پتا چلے گا۔ مقبول کی بورڈ ایپس جیسے سوئف کی میں سندھی عربی رسم الخط کے کی بورڈ شامل کروائیں۔
اینڈرائیڈ نسل کے موبائل پانچ سات ہزار سے شروع ہو رہے ہیں۔
رومن فورم لوگ اس لیے بناتے ہیں کہ اس پر گوگل کے اشتہار آسانی سے مل جاتے ہیں۔ ہم بھی عرصہ دس سال سے یہیں دھکے کھا رہے ہیں ہم سب جانتے ہیں۔ یہ کوئی زبان یا صارف کی خدمت نہیں صرف روکڑے کا کھیل ہے۔ اگر زبان کی خدمت کرنی ہو تو بندہ بہت کچھ کر لیتا ہے۔
 

دوست

محفلین
چینی زبان میں ایک حرف دراصل ایک لفظ ہوتا ہے۔ وہ اپنے حروف کو پھر آوازوں کے مطابق انگریزی میں لکھ دیتے ہیں جسے پِن ین کہا جاتا ہے۔ یہ بچوں کو سکھانے کے لیے استعمال بھی کی جاتی ہے۔ اردو، سندھی اور دیگر برصغیری زبانیں چینی سے مختلف ہیںِ۔ ان کے حروف موجود ہیں جو الفاظ تشکیل دیتے ہیں۔ مسئلہ صرف عادت ڈالنے کا ہے۔ جب ٹھوکیا نسل کے موبائل ہوتے تھے انہوں نے زبان کا خوب ٹھوکا لگایا۔ اب ان کا دور گزر گیا تو پھر بھی وہ عادت نہیں جاتی تو ایسے اہل زبان پر فاتحہ ہی پڑھی جا سکتی ہے۔
آئی ٹی دنیا اور اس نسل کے سینکڑوں فورمز کا مقصد پیسہ کمانا ہے اور اس لیے وہ رومن اردو کی اجارہ داری کی سپورٹ کرتے ہیں۔ ورنہ انہیں اشتہار نہیں ملیں گے۔ اب ان کے پیچھے لگ کر کیا ہم اپنی زبان کا بیڑہ غرق کر لیں؟ ہمارا کام آگاہی پھیلانا ہے۔ ترقی ہمارا مقصد ہے ترقیَ معکوس نہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
سندھی میں فورمز بھی ہیں ۔۔موبائل کے لیئے کی بورڈز بھی موجود ہیں ۔۔۔۔ کمپیوٹر سے ڈائریکٹ لکھی جا سکتی ہے ۔۔ رومن کی ضرورت ہی نہیں۔۔
 
Top