سپمل کھچڑی اور گرلڈ سبزیاں

ملائکہ

محفلین
سمپل کھچڑی:
2 کپ-- چاول
1/4 کپ---- ہرے چھلکے والی مونگ کی دال۔
1عدد-- پیاز
5 کھانے کے چمچ--- آئل
نمک--- حسب ذائقہ
تھوڑا سا----ثابت گرم مصالحہ
4 کپ--- پانی
ترکیب:
دال کو صاف کرکے 10 منٹ کے لئے بھگو دیں۔۔۔ پھر پیاز کاٹ کر براؤن کرنے رکھ دیں جب پیاز براؤن ہوجائیں تو پانی ڈال دیں ۔۔ جب پانی ابلنے لگے تو دال ڈال دیں اور چاولوں کو 15 منٹ کے لئے بھگو دیں(دال ڈالنے سے پانچ منٹ پہلے بھگو دیں)۔۔ 10 منٹ دال پکنے کے بعد چاول بھی ڈال دیں اور جب پانی ختم ہوجائے تو دم پر رکھ دیں۔۔۔ سادی سی کھچڑی تیار۔۔۔

سبزیاں:
4 عدد--- آلو
3 عدد --- ٹماٹر

آلو کو چھیل کر اور کاٹ کر ابلنے رکھ دیں پھر انھیں گرل کرلیں ہلکا سا آئل لگا کر اور ٹماٹر کو بھی گرل کرلیں۔۔۔

رائتہ اور کھیرا بھی کاٹ لیں

image_zps69f2ea6b.jpg
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو ملائکہ گڑیا زبردست لگ رہی ہے۔۔ اب کبھی کھلاؤ تو پتا چلے کہ کھانے میں کیسی ہے۔۔ :) مجھے اچھے کھانے کھانے کا بہت شوق ہے۔۔۔ پر بنانے نہیں آتے۔۔۔ :) ابھی بیگم صاحبہ کو پڑھاتا ہوں ترکیب :)
 
بہت اچھی،

ایک بات بتاؤں میری بیگم ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ بناتی ہیں کھچڑی اور وہ اتنے مزے کی ہوتی ہے کہ بس۔۔
لوگ حیرت کرتے ہیں جب میں اپنی فیورٹ ڈِشِز میں بیگم کے ہاتھ کی کھچڑی بتاتا ہوں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
چڑیا لائی دال کا دانہ
چڑا لایا چاول کا کا دانہ

ہمارے گھر میں یہ کھچڑی کسی کے بیمار ہونے پر بنتی ہے۔ بچے سفید چنوں کا پلاؤ کھا لیتے ہیں کھچڑی شوق سے نہیں کھاتے ۔
 
مقدس

لائبریرین
مجھے ناں کھچڑی بنانا نہیں آتا۔۔ اب میں بھی بناؤں گی۔۔ :) یہاں سے دیکھ کر

ویسے اٹ لکس یمییی
 
ملائکہ

محفلین
یہ تو ملائکہ گڑیا زبردست لگ رہی ہے۔۔ اب کبھی کھلاؤ تو پتا چلے کہ کھانے میں کیسی ہے۔۔ :) مجھے اچھے کھانے کھانے کا بہت شوق ہے۔۔۔ پر بنانے نہیں آتے۔۔۔ :) ابھی بیگم صاحبہ کو پڑھاتا ہوں ترکیب :)
ویسے یہ عام سی ترکیب تو ساری خواتین کو آتی ہی ہونگی:) مجھے کھانے کا اتنا شوق نہیں جتنا پکانے کا ہے وہ تو میرے پاس وقت نہیں ہوتا ورنہ تو گھر کا بجٹ ہی آؤٹ ہوجائے:p
 
ملائکہ

محفلین
بہت اچھی،

ایک بات بتاؤں میری بیگم ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ بناتی ہیں کھچڑی اور وہ اتنے مزے کی ہوتی ہے کہ بس۔۔
لوگ حیرت کرتے ہیں جب میں اپنی فیورٹ ڈِشِز میں بیگم کے ہاتھ کی کھچڑی بتاتا ہوں۔
مجھے بھی بنانی آتی ہے ٹماٹر کی چنٹی میں نے اپنی مامی سے سیکھی تھی۔۔۔۔
 
Top