سپر لیگ کے دوران ’بک میکرز سے رابطہ‘، شرجیل خان اور خالد لطیف معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد یونائٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر دیا ہے اور ان دونوں کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کے خلاف یہ کارروائی ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر ان کے رابطے کے بعد عمل میں آئی ہے جو پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے یہ کارروائی پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کے بعد کی۔

پاکستان سپر لیگ میں یہ اینٹی کرپشن کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا گیا ہے تاہم دونوں کھلاڑیوں کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے یہ اقدام ’لیگ کے تحفظ‘ کے لیے اٹھایا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے عوام ان کا ساتھ دیں گے کیونکہ یہ ’لیگ عوام کی لیگ‘ ہے۔

پی ٹی وی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’لالچ انسانی فطرت کا ایک حصہ ہے اور بدقسمتی سے کچھ کھلاڑی اب بھی اس کے جھانسے میں آ جاتے ہیں۔‘

ادھر اسلام آباد یونائٹڈ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں اس واقعے پر بہت افسوس ہوا ہے اور وہ ان کھلاڑیوں کے متبادل تلاش کر رہے ہیں۔

انھوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے اس بات کی تائید کی کہ اسلام آباد یونائٹڈ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز جمعرات کو اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے ہوا تھا جس میں شرجیل خان اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم میں شامل تھے۔ خالد لطیف یہ میچ نہیں کھیلے تھے۔

اس سے پہلے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ اس مرحلے پر اس کیس کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے لیکن یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس کھیل میں کرپشن برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ کھیل میں اس طرح کی حرکت کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ماخذ
 
ویسے ایچ اے خان جناب ٹھیک ہی کہتے ہیں جب ان سزا یافتہ کھلاڑیوں کو ٹیم باعزت واپس شامل کیا جائے گا تو ایسے ہی ہوگا۔
ٹیگ کرنے کا مقصد خان صاب کی تازہ پھکی سے مستفید ہونا ہے۔;)
 

یاز

محفلین
میرے خیال سے پی سی بی نے اچھا اور بروقت اقدام کیا ہے۔ اس سے کچھ مزید متوقع مہم جوؤں کی بھی ایڈوانس میں حوصلہ شکنی ہو گی۔
 
ویسے ایچ اے خان جناب ٹھیک ہی کہتے ہیں جب ان سزا یافتہ کھلاڑیوں کو ٹیم باعزت واپس شامل کیا جائے گا تو ایسے ہی ہوگا۔
ٹیگ کرنے کا مقصد خان صاب کی تازہ پھکی سے مستفید ہونا ہے۔;)

جن مجرموں کو جیل ہونا چاہئے وہ کپتان اور کوچ ہیں

گراوٹ کا یہ حال ہے کہ مجرم کو بچہ ہے کہہ کر بے گناہ کہا جاتا ہے ۔ قوم کی یہ حالت ہے کہ حق بات کہنے والوں کو نکو بنایا جاتا ہے
 

یاز

محفلین
آج کے روزنامہ جنگ سے

265932_details.png
 

یاز

محفلین
2015 کے ورلڈکپ سکواڈ اور اوپنر کے حوالے سے تو تین نام سامنے آتے ہیں۔
ناصر جمشید
احمد شہزاد
محمد حفیظ
 

یاز

محفلین
پاکستان سپر لیگ سکینڈل، ناصر جمشید بھی معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق اوپنر ناصر جمشید کو انسدادِ بدعنوانی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر معطل کر کے تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔
یہ خبر پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی، جو بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریس ریلیز کی صورت میں جاری کی ہے۔

اس پریس ریلیز میں ناصر جمشید کو معطل کرنے کی مزید کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے لیکن یہ معطلی پاکستان سپر لیگ سکینڈل کا حصہ ہے۔
ادھر اسلام آباد یونائٹڈ نے اپنے دو کھلاڑیوں خالد لطیف اور شرجیل خان کی معطلی کے بعد، چالیس سالہ اوپننگ بیٹسمین رفعت اللہ مہمند کو پاکستان سپر لیگ کے اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے ابھی دیگر ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خالد لطیف اور شرجیل خان مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر پاکستان سپر لیگ سے باہر کر دیے گئے ہیں اور انھیں اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ دونوں کو معطل کر کے پہلے ہی وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔
ان دونوں کرکٹروں کی معطلی کے بعد ذرائع ابلاغ میں ناصر جمشید کا نام گردش کر رہا تھا کہ انھی نے مبینہ طور پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو مشکوک شخص سے ملاقات کے لیے کہا تھا۔
 
اس پریس ریلیز میں ناصر جمشید کو معطل کرنے کی مزید کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے لیکن یہ معطلی پاکستان سپر لیگ سکینڈل کا حصہ ہے۔
بقول میڈیا ناصر جمشید نے فون کر کے ان دونوں کرکٹرز کو یوسف نامی برطانوی شخص سے ملنے کا کہا تھا۔
 
Top