سوچنے والی بات

میرا موضوع کیسا لگا؟


  • Total voters
    2

عزیزامین

محفلین
سلام دوستو میں یہاں نیا ھوں اور مجھے پرندے بہت پسند ھیں لیکن تھوڑی مایوسی بھی وجہ شاید ہم اکثر اس اہم موضوع کو اگنور کر جاتے ھیں ۔ کیا یہ سچ ھے یا نھیں ؟، میرے خیال میں ہمیں اپنے ملک پاکستان کا تعارف اس طرح سے بی کرا سکتے ھیں جس میں پاکستان کے اہم پرندوں اور جانوروں کا زکر کیا جاٰے اس موضوع پر کام کم ھوا ھے یا ھوا ھی نھیں باقی مملک کی نسبت جبکہ ہمارے ملک تلور ،سرخاب جیسے اہم پرندے پاے جاتے ھیں ۔ شاید اور بھی ھوں ھوں گے کیا ایسا ممکن ھے ؟ ویسے نہ کرنا میرے نزدیک زیادتی ھے ۔ سوچین اگر کو ی پرندہ یا جانور دنیا سے ختم ھو گیا تو ھم اگلی نسلوں کو کیا جواب دینگے ۔ یہ جواب کیا افسوس ناک نھیں ایک تو ھم نے اس جاندار کو غیر ضروری اور ہمار ی کی اہم غلطیوں سے گنوا دیا دوسرا نہ ہی اسکی کوی تصویر یا تحریر رکھی کیا یہ زیادتی نھیں ؟ آیں عہد کر یں اس سر ماے کو بچانے کی کوشش کریں گے وجود تو شاید نہ بچ سکے لیکن اہم معلومات تصاویر تو بچا سکیں گے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز امین صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
بہت اچھی بات ہے۔ آپ شروع کریں۔ ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔
 

عزیزامین

محفلین
راے

سلا م آپکو مو ضوع کیسا لگا یہ میری پہلی کوشش تھی شاید اچھی کوشش تھی برحال فیصلہ آپکو کرنا ھے؟شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز بھائی کوشش تو آپ کی اچھی ہے۔ ہم سب آپ کا ساتھ بھی دینے کو تیار ہیں۔ پہلے آپ اپنا تعارف تو کروائیں۔
 

arifkarim

معطل
عزیز امین: آپ کی سوچ بہت اچھی ہے، مگر ہمارے ہاں تو انسان ہی انسانوں کے ہاتھوں پس رہے ہیں۔ جانوروں کی باری تو بعد میں آتی ہے۔
ابھی کچھ عرصہ قبل ایک چینل نے رپورٹ کی تھی کہ پاکستان سے انتہائی نایاب قسم کے پرندے شکار کر کے مختلف ملکوں میں سمگل ہو رہے ہیں۔ ایسی صورت میں محکمہ ماحولیات کو بہت سخت ایکشن لینا چاہئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان کے پرندوں‌کے بارے تھوڑی بہت معلومات میں بھی رکھتا ہوں، اگر کوئی معلومات درکار ہوں تو بلا تکلف کہیں

باقی پرندوں کو معدومیت کے خطرے سے نکالنا جہاں تک بات ہے تو اس کے لئے کافی سے بھی زیادہ کام باقی ہے :(
 

عزیزامین

محفلین
شکریہ

سلام شاید مجھے اتنے تعاون کی امید نہ تھی خا ص طور پر جو آپ نے کیا وہ تو کبھی بھولنے لائق ھی نھیں باقی لوگ بھی تعاون کر رھے ھیں انکا بھی شکریہ ۔ پہلے اپنا تعارف کرادیں پھر جو آپ کا دل کرے بتا دیں خاص طور سے تلور، تیتر ،سرخاب کے متعلق ۔ جہا ں تک انکو بچانے کا تعلق تو پنجابی کی مثال دیتا ھوں۔ مالی دا کم پانی دینا بھر مشکاں دوے مالک دی مرضی پھل پھول لاوے یا نہ لاوے۔ یہ سب تو خدا کی رضا ھے لیکن انسان کا فرض کوشش بھی تو ھے نا جناب ہم تما شا بھی تو نھیں سکتے اور نہ ھی ایسا کرنا چاھیے جواب کامتظر رھوں گا خدا حفظ:)
 

قیصرانی

لائبریرین
فی الوقت مجھے معدومیت کا کوئی خطرہ نہیں‌لگ رہا، اس لئے میرا تعارف گول :rolleyes:

تلور کی جہاں تک بات ہے تو تلور پاکستان کا مقامی پرندہ نہیں، یہ سائبیریا اور دیگر سرد شمالی علاقہ جات سے سالانہ ہجرت کر کے پاکستان اور دیگر گرم ممالک کی طرف سردیوں‌ میں آتا ہے۔ پاکستان میں چند پہاڑی علاقوں کی حد تک سنا ہے کہ یہ سارا سال بھی ملتا ہے، تاہم یہ زیادہ پرانی یا مصدقہ بات نہیں

سائز میں ایک بڑی بطخ جتنا، ویسے اس کی تین اقسام زیادہ عام ہیں۔ مجھے ان کے سرائیکی نام معلوم ہیں‌، کروانک، تلور اور تیسرا نام اس وقت ذہن سے اترا ہوا ہے۔ کروانک سب سے چھوٹی، تلور نارمل اور تیسری کو آپ ملکہ تلور کہہ سکتے ہیں کہ اس کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے۔ اکثر پرندوں کی طرح‌ مادہ نر سے چھوٹی جسامت رکھتی ہے۔ یہ پرندہ درخت پر نہیں‌ بیٹھ سکتا، زمین پر رات بسر کرنے کی وجہ سے زیادہ تعداد میں گیدڑوں، لومڑیوں اور جنگلی بلیوں‌کا شکار ہوتا ہے۔ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

تیتر چاہے کالا ہو یا بھورا، یہ پاکستان کا مقامی پرندہ ہے اور بہت سارے علاقوں‌ میں‌ پایا جاتا ہے۔ بھورے تیتر کو فی الوقت معدومیت کا کوئی خطرہ نہیں۔ کالا تیتر البتہ تعداد میں کم ہے۔ بہت اونچے پہاڑوں اور بیٹ یعنی دریا کے کنارے موجود جنگلوں‌میں بھی پایا جاتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ

سرخاب میرا خیال ہے کہ فیزنٹ کو کہتے ہیں جو دس بارہ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں یہ پرندہ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔۔۔

مزید معلومات جو آپ چاہیں، میں‌ نے مختصر سا جائزہ پیش کیا ہے۔ زیادہ تفصیل جس حوالے سے کہیں
 

عزیزامین

محفلین
ام جواب کا بہت بہت شکریہ ۔اپکا مطلب یہ ھے کہ تلوسرد مملک کاپرندہ ھے اگر ایسا ھے تو وہ صحرا کا ماحول کیسے برداشت کر لیتا ھے ؟ہو سکے تو انگلیش اور اردو نام ضرورو بتایا کریں لیکن ھر زبان شئرکر سکتے ھیںکیاhttp://upload.wikimedia.org/wikipedi...ri_Bustard.jpg یہی تلو ر ھے؟۔کالے تیتر کی آواز کی بہت دھوم سنی ھے کہتے ھیں اسکی آواز میں حمد خدا کرتی ھے؟ کیا ایسا ھی ھے مجھے اس آڈیو کلپ میں ایسا کچھ نھیں لگا؟اگر آپ کے پاس کوی ٹھوس ثبوت ھو تو بتایں؟http://ca.youtube.com/watch?v=PHNSN7...atedدوسری بات سنا ھے کہ تلور اور تئتر کا ذئقہ ایک جیسا ھوتا ھے ؟ اب کچھ ذکر سر خاب کا جو نام آپ بتا رھے ھیں شاید یہ چکور کا انگلیش نام ھے کhttp://ca.youtube.com/results?search...&v=FcB5HWfVYHA
 

عزیزامین

محفلین
سلام میرا تعارف پچھلے ایک سال سے کینیڈا میں ھوں تعلق پاکستان ضلع گجرات سے ھے شوق زیادہ پرندوں کا ھے ویسے ماحولیات کے سب مو ضوع اچھے لگتے ھیں عمر 25 سال شمشاد صاحب امید ھے آپکی شکایت دور ھوگی ھے سب دوستوں کے تعاون کا بہت شکریہ خدا حفظ
 

عزیزامین

محفلین
سلام، آپ کا جواب بھی شاید مناسب ھےجنابarifkarim صاحب لیکن کیا ہمیں یہ تماشا دیکھتے رھنا چا ہیے سوری جناب میں اتفاق نھیں کرتا اس طر ح تو ھمیں باہر بھی نکلنا چا ہیے کہ بارش سے بھیگ جاینگے؟ انسان کا فرض کوشش ھے اسے کوشش کرتے رھنا چاہیے۔ پہیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ، نا امیدی کفر ھے کام مشکل ھے پر ممکن ھے۔ کوی ایکشین لے نہ لے ہمیں یہ جنگ پیار اور نالج سے جیتنی ھے کوشش ہم کو کرنی چاہیے باقی خدا کی مرضی پنجابی ایک مثال لکھ رھا ھوں ۔مالی دا کم پانی دینا بھر بھر مشکاں دوے مالک دی مرضی پھل پھول لاوے یا نا لاوے،،ہمت کبھی نھیں ھارنی چاہیے اےعقاب باد بلندیے مخالف سے نہ گھبرا یہ تو چلتی ھے تجھے او نچا اوڑانے کے لیے۔ امید ھے کچھ برا نھیں لگا ھو گا شکریہ خدا حفظ
 

قیصرانی

لائبریرین
ام جواب کا بہت بہت شکریہ ۔اپکا مطلب یہ ھے کہ تلوسرد مملک کاپرندہ ھے اگر ایسا ھے تو وہ صحرا کا ماحول کیسے برداشت کر لیتا ھے ؟ہو سکے تو انگلیش اور اردو نام ضرورو بتایا کریں لیکن ھر زبان شئرکر سکتے ھیںکیاhttp://upload.wikimedia.org/wikipedi...ri_Bustard.jpg یہی تلو ر ھے؟۔کالے تیتر کی آواز کی بہت دھوم سنی ھے کہتے ھیں اسکی آواز میں حمد خدا کرتی ھے؟ کیا ایسا ھی ھے مجھے اس آڈیو کلپ میں ایسا کچھ نھیں لگا؟اگر آپ کے پاس کوی ٹھوس ثبوت ھو تو بتایں؟http://ca.youtube.com/watch?v=PHNSN7...atedدوسری بات سنا ھے کہ تلور اور تئتر کا ذئقہ ایک جیسا ھوتا ھے ؟ اب کچھ ذکر سر خاب کا جو نام آپ بتا رھے ھیں شاید یہ چکور کا انگلیش نام ھے کhttp://ca.youtube.com/results?search...&v=FcB5HWfVYHA

کیا یہی سرخباب یا Ruddy Shelduck۔ھےhttp://ibc.hbw.com/ibc/phtml/votacio.phtml?idVideo=3977&Tadorna_ferrugineaعبارت میں غلطیاں بہت ھیں معزرت تعاورن کا شکریہ خدا حفظ

تلور ذائقے میں تیتر تک نہیں پہنچ سکتا۔ صحرا کا ماحول سردی کے موسم میں اتنا بھی گرم نہیں‌ ہوتا۔ تلور کو انگریزی میں Bustard اور اردو میں تلور ہی بولتے ہیں

کالے تیتر کی آواز کی نسبت بھورے تیتر کی آواز زیادہ مشہور ہے اور مجھے زیادہ اچھی لگتی ہے

سرخاب چکور کو نہیں ‌بلکہ چکور کو چکور ہی بولتے ہیں عموماً

ان کی تصاویر میں ابھی یہاں لگا رہا ہوں

چکور کے بارے معلومات

586px-Alectoris-chukar-001.jpg


یہ سے سی کی تصویر ہے جو ذائقے میں سب سے زیادہ لذیذ ہوتی ہے

400px-Steinhuhn_Alectoris_graeca.jpg


بھورا تیتر
Perdix_perdix_%28Marek_Szczepanek%29.jpg


کالے تیتر کی تصویر وکی پیڈیا پر نہیں‌ مل سکی :(

فیزنٹ یا سرخاب

775px-Bjchwzh.jpg
 

عزیزامین

محفلین
قیصرانی صاحب سلام آپ جیسے دوست سے دوست ھوی یہ تو بڑے فخر کی بات ھے کیا اس پرندے کا اردو نام جان سکتا ھوںhttp://www.camacdonald.com/birding/Tambe/RuddyShelduck ۔آپ کا شو ق اور نالج میرے مقابلے میں کہیں زیادہ ھے کیا کا لا تیتر سبحان اللہ کہتا ھے؟ کیا پاکستان کے کچھ نا یاب پرندوں پر روشنی ڈال سکتے ھیں نزدیکی تعداد بھی بتادیں شکر یہ سدا خوش رھیں آمین خداحٍظ۔
 

عزیزامین

محفلین
سلام سی سے کیا ھے یہ نام میں نے پہلے کبھی نھیں سنا اسکی تصویر اور تعر کرا دیں شکریہ خدا حفظ
 

قیصرانی

لائبریرین
تو روڈی شیلڈ ڈک کیا ھے؟

روڈی شیلڈ ڈک دراصل آبی پرندوں کی نسل سے تعلق رکھتی ہے جن میں پن ڈبیاں، کوٹ، ٹیل، مرغابیاں، بطخیں وغیرہ سبھی شامل ہیں۔ بدقسمتی سے اردو میں چند ہی آبی پرندوں کے اردو نام موجود ہیں۔ اکثر صرف مرغابی ہی شمار ہوتی ہیں یا پھر بطخ

قیصرانی صاحب سلام آپ جیسے دوست سے دوست ھوی یہ تو بڑے فخر کی بات ھے کیا اس پرندے کا اردو نام جان سکتا ھوںhttp://www.camacdonald.com/birding/tambe/ruddyshelduck ۔آپ کا شو ق اور نالج میرے مقابلے میں کہیں زیادہ ھے کیا کا لا تیتر سبحان اللہ کہتا ھے؟ کیا پاکستان کے کچھ نا یاب پرندوں پر روشنی ڈال سکتے ھیں نزدیکی تعداد بھی بتادیں شکر یہ سدا خوش رھیں آمین خداحٍظ۔

آپ کا شکریہ۔ آپ کے روڈی شیلڈ ڈک کے بارے اوپر لکھ چکا ہوں

میرا شوق تو شاید آپ سے زیادہ ہو، نالج کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ شاید آپ کسی موضوع پر مجھ سے زیادہ جانتے ہوں، کسی میں میں آپ سے

پاکستان کے نایاب پرندے تو بہت ہیں لیکن ان میں اکثر غیر مقامی یا مہاجر پرندے ہیں۔ آپ کیا یہ واضح کریں گے کہ آپ مقامی اور غیر مقامی دونوں کے بارے جاننا چاہ رہے ہیں یا پھر صرف مقامی؟

بھورے تیتر کی دو طرح کی آوازیں ہوتی ہیں۔ ایک آواز ایسی ہے جو بقول کچھ اشخاص کے سبحان تیری قدرت، کچھ لوگوں کے نزدیک آلو میتھی ادرک اور کچھ کے نزدیک کھا گھی، کر کسرت ہے۔ یعنی ایسی آواز ہے کہ جسے بہت سارے معنی دیئے جا سکتے ہیں

سلام سی سے کیا ھے یہ نام میں نے پہلے کبھی نھیں سنا اسکی تصویر اور تعر کرا دیں شکریہ خدا حفظ

سے سی دراصل تیتر اور چکور کی درمیانی نسل کہہ سکتے ہیں۔ سائز بھی دونوں کے درمیان ہی ہوتا ہے۔ اس کی تصویر اوپر لگی ہوئی ہے۔ یہ پہاڑی علاقوں یا پہاڑ کے دامن میں پائی جاتی ہے۔ سردیوں میں پہاڑی کے دامن اور گرمیوں میں پہاڑ پر چلی جاتی ہے۔ عادات اور شکل وغیرہ تیتر اور چکور دونوں سے ملتی ہے۔ تیتر یا چکور اکا دکا بھی دکھائی دیتے ہیں تاہم سے سی جسے انگریزی میں سی سی بھی کہتے ہیں، تقریباً ہمیشہ ہی جھنڈ کی شکل میں دکھائی دیتی ہے
 
Top