سوانح عمری فردوسی صفحہ 38

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوانح عمری فردوسی

صفحہ
38


2myq8tw.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹائپنگ از جاسمن

اصطاحین ہیں، لیکن در حقیقت سب فلسفہ کے خاص الفاظ ہیں، اُن کے مطابق عربی الفاظ دیکہو
سرمایہ مادّہ توانائی وجود
گوہر عنصر جنبش حرکت
آرام سکون پویندہ متحرک بالا رادہ
گشت دوران فرسودن تغّیُر
تباہی فنا
اِس طرح اور بہت سے الفاظ ہیں۔ ہم نے صرف نمونہ دکھایا ہے،
ایشیائی تاریخون کے متعلق عام شکایت ہے کہ ان میں بجز جنگ و خون ریزی کے اور کچھ نہیں ہوتا یعنی وہ حالات بالکل نہیں ہوتے ہیں جن سے اُس زمانے کے ملکی معاملات اور قوم کی تہذیب و معاشرت کا حال کلُل سکے یہ شکایت بہت کچھ صحیح ہے،لیکن شاہنامہ اِس سے مستثنےٰ ہے،شاہنامہ اگرچہبظاہر صرف رزمیہ نظم معلوم ہوتی ہے لیکن عام واقعات کے بیانمین اِس تفصیل سے ہر قسم کے حالات آتے جاتے ہیں کہ اگر کوئی شخص چاہے تو صرف شاہنامہ کی اُس زمانہ کی تہذیب و تمدن پُورا پتہ لگا سکتا پے،بادشاہ کیونکر دربار کرتا تھا، امراء کس ترتیب سے کھڑے ہوتے تھے،عرض معروض کرنے کے کیا آداب تھے۔انعامو اکرام کا طریقہ کیا تھا ، بادشاہ و امراء کا درباری لباس کیا ہوتا تھا؟ فرامین اور توقیعات کیونکر اور کِس چیز پر لکہے جاتے تھے،نامۂ و پیام کا کیا انداز تھا،مُجرمون کو کیونکر سزائین دی جاتی تھیں، بادشاہی احکام پر کیونکر نکتہ چینی کی جاتی تہی وغیرہ وغیرہ،
شادیون کے کیا مراسم تھے،جھیز میں کیا دیا جاتا تھا، عروسی کی کیا کیا رسمیں تھیں، دُلہا اور دُلہن کا کیا لباس ہوتا تھا ،پیش خدمت،غلام،اور لونڈیون کی وضع اور انداز کیا تھا،خط کتابت کا ۔۔۔ ۔۔ کیا طریقہ تھا،کس چیز سے ابتدا کرتے تھے،کِس چیز کی مُہر لگاتے تھے
مالگزاری کے ادا کرنے کا کیا دستور تھا،زمینوں کی کیا تقسیم تھی،مالگذاری کی مختلف شرحین کیا تھیں،ٹیکس کیا کیا تھے، کون کون لوگ ٹیکس سے معاف ہوتے تھے۔
 
Top