سوانح عمری فردوسی صفحہ 32

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوانح عمری فردوسی

صفحہ
32


2q1uvwi.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹائپنگ از نیرنگ خیال
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سوانح-عمری-فردوسی.73980/page-2#post-1538790

سورج اور قیمتی جھول والا ہاتھی۔ زور طاقت اور فتح کی علامتیں ہیں آتش فروبہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو مذہب سے خوب واقف ہیں۔ اور اپنے ہمسروں میں ممتاز ہیں۔ آتش گشپ سے جنگجو اور جرگوں کے سردار اور آتش پر جین مہر سے دنیا کے کاشتکار مراد ہیں، پس بادشاہت اُسے یا اُسکی اولاد کو ملیگی، پاپک نے تقریر سُن کر سب کو رُخصت کیا اور ساسان کو بلا کر اُس سے پوچھا، تم کس خاندان اور نسل سے ہو، تمہارے بزرگوں اور پُرکھوں میں سے کوئی بادشاہ ہوا ہے؟ ساسان نے کہا کہ اگر جان بخشی ہو تو عرض کروں، پاپک نے اجازت دی، ساسان نے اپنا سارا راز افشا کر دیا، اور سارا حال بتلا دیا، پاپک یہ سُن کر خوش ہوا اور کہا کہ میں تمہاری حالت بہتر کردونگا اور اِس کے حکم دیتے ہی پورا لباس شاہی آیا اور ساسان کو عطا ہوا جب ساسان نے کہا کہ پہنو اُس نے پہن لیا، وہ پاپک کے حکم سے چند روز عمدہ غذائیں کھاتا رہا۔ جس سے اُس کے جسم میں طاقت آگئی، پاپک نے پھر اپنی لڑکی سے اسکی شادی کر دی، اور قسمت کی یاوری سے وہ حاملہ ہوگئی، اور اُس سے تخشتر پیدا ہوا۔
فروبہ فروباگ یافران باگ کی جگہ فردوسی نے خرید لکھا ہے۔ کارنامک کی عبارت جہاں ساسان کی آمد کا ذکر ہے، بڑی روکھی پھیکی ہے، فردوسی نے اپنے زور قلم سے اُس میں جان ڈالدی ہے اور یہ منجملہ ان مقامات کے ہے جو فردوسی نے نہایت دلکش پیرایہ میں لکھے ہیں۔
اشعار فردوسی متعلق بابک و ساسان
چود ارابہ رزم اندرون کشتہ شد ہمہ دودہ راروز برگشتہ شد
پسر بدمراورایکے شاد کام خردمند و جنگی و ساسان بہ نام
ازان لشکر روم بگریخت اوی بدامِ بلادرنیا میخت اوی
بہ ہندوستان در بزاری بہ مرد زساسان یکے کود کے ماند خرد
برین ہم فشان تا چہارم پسر ہمے نام ساسانش کردے پدر
چوکہتر پسر سوئے باباک رسید بدشت آمدوسرشبان رابدید
بدوگفت مزدورت آید بہ کار کہ ایدرگزارد بہ بدروزگار
بہ پذرفت بدبخت راسر شبان ہمی داشت بارنج روز و شبان
 
Top