سوانح عمری فردوسی صفحہ 31

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوانح عمری فردوسی

صفحہ
31


2ahs2di.jpg
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹائپنگ از ماہی احمد
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سوانح-عمری-فردوسی.73980/page-3#post-1539037

اقرار کریگا کہ شاہنامہ پورا چربہ کارناماک کا ہےاس لئیے کہ جزئیات میں بھی اختلاف نہیں ہےہمارے اس خیال کو کہ فردوسی نہ جن قدیم کتب سے شاہنامہ لکھا ہے، اُن سے الگ نہیں گیا۔ پہلوی کے قصے زریر اور شاہنامہ کے مقابلے سے اور بھی تقویت ہو جاتی ہے، یہ امر اتفاقی ہے کہ ان حصوں کا ہم اصل کتابوں سے مقابلہ کر سکے مگر ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اور مقامات پر بھی، جہاں ہم کو جانچ پڑتال کے ذریعے حاصل نہیں ہیں وہاں بھی فردوسی نے ادنیٰ بات بھی قدیم ماخذوں کے خلاف نہیں لکھی ہو گی۔ یہاں ہم داستان ارد شیر کے دونوں رایتوں میں سے صرف دو ایک باتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ زیادہ گنجائش نہیں ہے، اوّل ہم اس کی پیدائش کا ذکر کرتے ہیں۔
کارناماک
سکندر رومہ کی وفات پر ایران میں240 مختلف گروہوں کے لوگ حکمران تھے۔ اردوان ان میں سب سے سربرآوردہ تھا۔ اور اصفہان، فارس اور قرب و جوار کے حصے پر قابض تھا، پاپک محافظ سرحد اور اردوان کی طرف سے فارس کا گورنر تھا۔ اور اصتغر(1) میں رہتا تھا، اس کے کوئی بیٹا نہ تھا جس سے اس کا نام چلتا۔ ساسان پاپک کا گوالہ تھا اور ہمیشہ اپنے گلون میں رہتا تھا مگر وہ دار ابن دارا کی اولاد میں تھا اور سکندریہ کے برے زمانہ میں وہ گڈریون میں جا ملا تھا، پاپک کو یہ بات معلوم نہ تھی۔ایک رات اس نے خواب میں دیکھا کہ ساسان کے سر سے سورج نکلا ہے اور اس نے تمام عالم کو منور کر دیا ہے۔ دوسری رات دیکھا کہ ساسان ایک سپید ہاتھی پر جس پر قیمتی جھول پڑی ہوئی ہے ، سوار جا رہا ہے اور تمام "کشور" کے لوگ اس کے ارد گرد ہیں اور اس کی اطاعت کرتے ہیں، اور دعائیں دیتے ہیں۔ تیسری رات اس نے دیکھا کہ آتش فروبہ گشپ اورمتھر، ساسان کے گھر پر روشن ہے اور ساری دنیا میں اجالا پھیلا ہوا ہے، ان خوابوں سے گھبرا کر اس نے تعبیر دینے والوں اور دانشمندوں کو بلایا اور ان سے تینوں خواب بیان کئیے۔ معبروں نے کہا کہ یا تو شخص جسے خواب میں دیکھا ہے یا اس کی اولاد میں سے کوئی شخص تمام دنیا کا بادشاہ ہو گا۔ کیونکہ،

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
(1) شاہنامہ میں اس طرح لکھا ہوا ہے 12۔
 
Top