سوات میں‌فوج کے کالے کارنامے

حسب روایت فوج کے گھناونے کارنامے جاری ہیں اور اس بار نشانہ سوات ہے۔ شہریوں‌کے کورٹ مارشل کرنے کی طاقت حاصل کرنے کے بعد فوج پوری قوت سے حملہ اورہوئی ہے۔ حسب روایت فوج نے عوام کو علاقے (سوات) کے لوگوں سے بدظن کرنے کے لیے انھیں دھشت گرد مشھور کردیا ہے۔ لہذا پوری پاکستانی قوم مزے لے لے کر فوجی ھیلی کاپٹروں سے برستے میزائیل ، بم اور گولیوں سے شھریوں‌کو مرتا دیکھ رہی ہے
"شرم تم کو مگر نہیں‌اتی"
پوری قوم ایمرجنسی ایمرجنسی کھیل رہی ہے اور ٹی وی چینلز پر پابندی کو ختم کرنے کے لیے انٹرنٹ ورژن دیکھ رہی ہے تاکہ وہاں‌بیٹھے تجزیہ کار انھیں ایمرجنسی ایمرجنسی کھلا سیکیں۔
کب ہوش میں‌اوگے جوفوج تھمارے گھر پر گولیاں برسائے گی؟ شاید تب بھی تم قومی مفاد میں یہ کرنے والوں‌کے ساتھ خود ہی شامل نہ ہو؟
 
اظہرالحق

محفلین
ہمت علی بھائی دونوں غلط ہیں ، فوج بھی اور عوام بھی (یعنی دھشت گرد عوام بھی) فوج "روشن خیالی" کا انقلاب لانا چاہتی ہے ، دھشت گرد "خیالی پلاؤ" والا انقلاب لانا چاہتے ہیں ۔۔ ۔ ۔ مگر کوئی بھی خود کو بدلنے یا سدھرنے کو تیار نہیں ۔ ۔ ۔

بارہ پتھر (کورٹ مارشل) تو جنرل صاحب نے ایمرجنسی لگا کر ساری قوم کا کر دیا ہے ، اب صرف "قیدیوں" کو سزا ملنے باقی ہے ، جو اگلے کچھ دنوں سے ملنا شروع ہو جائے گی ۔ ۔ ۔ مگر انقلاب نہیں آئے گا ۔ ۔ ۔ میری ایک پرانی نظم ہے شاید اس موقعے پر فٹ آ رہی ہے ۔ ۔

تنہا پرندے سفر پہ جایا نہیں کرتے
سیر شکم درندے تو ستایا نہیں کرتے
حاکموں کا قصیدہ کوئی تو پڑھے گا
جُھک جائے جو سر وہ ، کٹایا نہیں کرتے

خود سر ہو رہبر اور بے راہ ہو کارواں
ہر اک لگا رہا ہو بس اپنی ہی دوکاں
بکھرے ہوئے تنکوں سا جب ہو آشیاں
ایسے میں گیت طرب کے گایا نہیں کرتے

ایماں میں حرارت نہیں ، عقائد میں ہے جنوں
دل درد سے خالی ہے اور آنکھوں میں ہے خوں
اپنے ہی دشمن ہیں ، غیروں سے کیا کہوں
گرد اپنے ہی سروں میں یوں اڑایا نہیں کرتے

میں تیری نہیں مانوں ، تو میری نہیں مانے
میں تجھے نہیں جانوں ، نہ تو مجھے جانے
پھر بھی ہم اک دوسرے پے تلوار ہیں تانے
انقلاب میرے یار یوں آیا نہیں کرتے!!!

اللہ ہم پر اپنا رحم کرے (آمین)
 
خرم

محفلین
ہمت بھائی آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ مولوی فضل اللہ، یہ تین تحصیلوں پر قبضہ یہ سب صرف "میڈیا سٹوری" ہے اور فوج یہ سب کروا رہی ہے تاکہ سوات کے لوگوں‌کا خون بہا سکے؟
 
ساجد

محفلین
ہمت بھائی ،
ڈاکٹر صاحب نے جو کچھ اس کالم میں لکھا کیا اس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو ذبح کرنا اور عوام پر خود کش حملے کرنا درست ہے؟ کیا عقیدے اور مسلک کے اختلاف کی بنیاد پر مخالفین کے گھر جلا کر ان کی کو بے گھر کرنا اور ان کی عورتوں پر زنا کی تہمت لگا کر قتل کرنا درست ہے؟
اگر نہیں میں آپ کا جواب ہے تو اس مسئلے کا حل یہاں اپنے خیالات کو بروئے کار لاتے تحریر فرمائیے۔
 
جناب فوج کا اپنے لوگوں‌پر میزائیل برسانا، گولیاں‌چلانا اور قتل کرنا تو بہت ہی برا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے یہی عرض‌کی ہے۔
 
اور اگر یہی کام فوج کے مخالفین کر رہے ہوں تو تب آپ کیا کہیں گے؟ مذمت نہیں کریں گے؟

ذرا عقل کو ہاتھ مارا کریں۔ اب کیا فوج دھشت گردوں‌ سے موازنہ کروائے گی۔ ایک یہ ہی کمی رہ گئی تھی۔
پاکستانی فوج ایک باقاعدہ فوج ہے۔ اس کے اصول و ضابطے طے شدہ ہوتے ہیں فوج کے عمل کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ کیا اپ اس کے طریقے کو دھشت گردوں‌کے طریقہ کار سے موازنہ کریں‌گے۔ یہ دونوں‌طریقے مماثل نہیں ہونے چاہیں۔ اگر ایسا ہورہا ہے تو اس پر اعتراض کرنا ہی پڑتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
حضور والا ،
آپ کی ٹیوننگ پھر سے خراب ہو گئی ہے۔ ذرا میری تحریر دوبارہ غور سے ملاحظہ فرمائیں ، پھر جواب سے نوازیں۔
میں نے لکھا تھا کہ اگر فوج کے مخالفین عوام کو قتل کریں اور گولیاں برسائیں تو کیا آپ مذمت نہیں کریں گے؟؟؟ اور آپ نہ جانے کہاں کی بات کہاں لے گئے۔
نیٹ پر میرا کوئی مخالف بھی کبھی مجھ پر قتل و غارت کی حمایت ثابت نہیں کر سکتا اور آپ دوست ہو کر اتنا بڑا الزام لگا رہے ہو۔
خدا کا خوف کرو یار۔ جھنجھلاہٹ طاری ہو جائے تو کمپیوٹر بند کر کے تھوڑا آرام کرتے ہیں نا کہ اس کا اظہار کر کے دوسروں کا موڈ بھی خراب کرتے ہیں۔
 
فرضی

محفلین
ڈاکٹر صاحب نے جو کچھ اس کالم میں لکھا کیا اس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو ذبح کرنا اور عوام پر خود کش حملے کرنا درست ہے؟ کیا عقیدے اور مسلک کے اختلاف کی بنیاد پر مخالفین کے گھر جلا کر ان کی کو بے گھر کرنا اور ان کی عورتوں پر زنا کی تہمت لگا کر قتل کرنا درست ہے؟

ساجد بھائی یہ سب بالکل غلط ہے۔۔ قابل مذمت ہے۔۔۔ لیکن ہماری فوج وزیرستان میں اس وجہ سے نہیں گئی کہ عورتوں کا قتل روکے یا لوگوں کو ذبح ہونے سے بچائے۔۔ وہ تو امریکہ بہادر کے آرڈر پر وہاں گئی ہے کہ قبائیلی علاقوں سے افغانستان میں در اندازی ہوتی ہے اور نیٹو افواج پر حملے ہوتے ہیں۔

اور یہ قصیدہ جو ماشاءاللہ آپ نے لکھا ہے اس میں شدت وہاں فوج جانے کے بعد ہی آئی ہے۔۔ اس سے پہلے اس قسم کی کوئی بات نہیں تھی۔
 
فرضی بھائی تو کیوں ہوتی ہے افغانستان میں در اندازی؟ اور پھر فوج نے جاکر ان لوگوں کو کہا تھا کہ لوگوں کو ذبح کرو؟ کچھ عجیب سی بات کردی آپ نے۔ گویا اگر ان لوگوں‌کو قبائلی علاقوں میں من مانی کرنے دی جائے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں؟ اسطرح کل کو اگر کوئی بڑا غنڈہ اٹک میں من مانی کرنا شروع کردے تو ہم اس سے بھی صرفِ نظر کر لیں گے؟ معذرت کے ساتھ لیکن ظالمان بھی تو غنڈے ہی ہیں جو دین کے نام پر فسطائیت کے علمبردار ہیں۔
 
فرضی

محفلین
بھئ اگر دراندازی ہورہی تھی تو فوج کو بارڈر پر بٹھانا چاہیے تھا۔۔ مقامی آبادی، بازاروں اور لوگوں کے گھر مسمار کرکے کیا یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ اور من مانی ان کو تاج برتانیہ نے کرنے دی تھی جس نے ہندوستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی۔۔ ہماری جانباز فوج ان سے کیا مقابلہ کرے گی۔۔ جو ہتھیار ڈالنے میں ہر وقت پیش پیش رہتی ہے۔۔ فوج وہاں نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔۔ ۔۔ طالبان ہونگے غنڈے۔۔ لیکن پاکستانی فوج بھی غنڈوں سے کچھ کم نہیں۔۔ کوئی انفرادی غنڈہ گردی میں ملوث ہے تو کوئی زیاستی غنڈہ گردی اور بد معاشی میں۔
 
ساجد

محفلین
فرضی بھائی ،
میں نے کوئی قصیدہ نہیں لکھا۔ صرف اتنا عرض کیا ہے کہ عوام کے قتل کی مذمت کی جانی چاہئیے خواہ وہ کسی بھی فریق کے ہا تھوں ہو۔
آپ نے قتل کی مذمت کردی ۔ بس یہی میں کہہ رہا تھا۔
 
خرم

محفلین
بھئ اگر دراندازی ہورہی تھی تو فوج کو بارڈر پر بٹھانا چاہیے تھا۔۔ مقامی آبادی، بازاروں اور لوگوں کے گھر مسمار کرکے کیا یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ اور من مانی ان کو تاج برتانیہ نے کرنے دی تھی جس نے ہندوستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی۔۔ ہماری جانباز فوج ان سے کیا مقابلہ کرے گی۔۔ جو ہتھیار ڈالنے میں ہر وقت پیش پیش رہتی ہے۔۔ فوج وہاں نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔۔ ۔۔ طالبان ہونگے غنڈے۔۔ لیکن پاکستانی فوج بھی غنڈوں سے کچھ کم نہیں۔۔ کوئی انفرادی غنڈہ گردی میں ملوث ہے تو کوئی زیاستی غنڈہ گردی اور بد معاشی میں۔
بھائی اس بات سے میں بالکل متفق ہوں کہ فوج کو بارڈر پر بٹھایا جائے اور دراندازی کو روکا جائے۔ لیکن اس بات کی کیا ضمانت کہ پھر فوج کے عقب سے اس پر حملہ نہیں کیا جائے گا؟ فوج تو شاید پہلے بارڈر پر ہی آئی تھی لیکن بہرحال اپنے شہریوں پر بلاامتیاز گولہ باری و فائرنگ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ بالکل درست بات ہے کہ تاج برطانیہ نے انہیں من مانی کرنے دی تھی کیونکہ برطانیہ کا کاروبار ان کے بغیر بھی چل رہا تھا۔ ویسے لاقانونیت پر اصرار کیا ایک صحت مند رحجان ہے اور اس لاقانونیت کی قیمت کون ادا کرتا ہے؟ یہ ذہنی و مادی پسماندگی، جہالت، علم و عمل سے دوری یہ سب اس لاقانونیت کے ہی تو پھل ہیں بھائی۔ میں فوج کے عام لوگوں پر ظلم کی حمایت نہیں کر رہا ہوں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ تالی دونوں ہاتھ ہی بجا رہے ہیں۔ اگر فوج کو روک لیا جائے تو اس بات کی کیا ضمانت کہ یہ لوگ بھی ہتھیار ڈال کر باقی لوگوں‌کی طرح امن و امان سے رہنے لگ پڑیں گے؟
 
فرضی

محفلین
اگر فوج کو روک لیا جائے تو اس بات کی کیا ضمانت کہ یہ لوگ بھی ہتھیار ڈال کر باقی لوگوں‌کی طرح امن و امان سے رہنے لگ پڑیں گے؟

اور اگر فوج وہاں موجود رہتی ہے تو اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ دہشت گردی، غنڈہ گردی، جہالت، وہاں سے ختم ہوجائے گی اور امن و امان لوٹ آئے گا؟

قبائلیوں کو طاقت سے زیر کرنا بہت بڑی بھول ہے۔فوج اگر آج بھی اپنے کیے ہوئے معاہدوں کا پاس کرے، شہری آبادی کو اپنی بربریت کا نشانہ نہ بنائے، بلا امتیاز سارے علاقے پر فوج کشی کے بجائے، خفیہ ایجنسیاں اور حکومت دوست لوگ شر پسندوں اور دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کریں تو وہاں کے لوگ بھی انسان ہی ہیں۔۔ ان کو پاگل کتوں نے نہیں کاٹا کہ خوہ مخواہ فوج پر حملے کریں گے۔ کوئی بھی اپنا گھر تباہ ہونا نہیں دیکھنا چاہتا۔۔ لیکن اگر امریکہ کی خوشنودی کے لیے یہ روش جاری رہی تو حالات بد سے بد تر ہوتے جائیں گے
 
دوست

محفلین
قبائلی علاقوں میں‌طاقت کا استعمال ٹھیک نہیں‌۔ پورا سال یہ ڈرامہ چلا ہے لیکن کسی کو خیال نہیں‌ آیا اور اب فوجی آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔ عجیب بے غیرتی ہے ان کی۔
 
فرید احمد

محفلین
ایسا ہی لال مسجد میں کیا تھا ۔ ایسا ہی افغانستان میں کیا تھا ، عراق میں کیا تھا ۔ طریقہ یہ ہے کہ ایک جگہ پہلے سب کو جمع ہونے دو ، پھر گھیر کر مارو ، مریں گے بھی بری تعدادد میں ( خس کم جہاں پاک ؟) اور دنیا میں بدنامی بھی ان شدت پسندوں ؟ کی ہوگی ۔
نہ یہ سمجھتے ہیں‌ نہ وہ ۔
 
خرم

محفلین
اور اگر فوج وہاں موجود رہتی ہے تو اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ دہشت گردی، غنڈہ گردی، جہالت، وہاں سے ختم ہوجائے گی اور امن و امان لوٹ آئے گا؟

قبائلیوں کو طاقت سے زیر کرنا بہت بڑی بھول ہے۔فوج اگر آج بھی اپنے کیے ہوئے معاہدوں کا پاس کرے، شہری آبادی کو اپنی بربریت کا نشانہ نہ بنائے، بلا امتیاز سارے علاقے پر فوج کشی کے بجائے، خفیہ ایجنسیاں اور حکومت دوست لوگ شر پسندوں اور دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کریں تو وہاں کے لوگ بھی انسان ہی ہیں۔۔ ان کو پاگل کتوں نے نہیں کاٹا کہ خوہ مخواہ فوج پر حملے کریں گے۔ کوئی بھی اپنا گھر تباہ ہونا نہیں دیکھنا چاہتا۔۔ لیکن اگر امریکہ کی خوشنودی کے لیے یہ روش جاری رہی تو حالات بد سے بد تر ہوتے جائیں گے
طاقت سے تو آپ ایک بچہ کو زیر نہیں کرسکتے بھائی قبائلی غیر قبائلی کی تو بات ہی کیا۔ باقی جو آپ نے تجویز کیا ہے میرے خیال میں ہم سب اس سے متفق ہیں۔ لیکن شاید ہم ہی اس سے متفق ہیں کہ برسر اقتدار گدھوں کو ایسی شاید سوجھتی ہی نہیں۔
 
خرم

محفلین
ہمت بھائی میں کچھ الجھا ہوا ہوں آپ کی باتوں‌سے۔ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ طالبان کو چھوٹ دے دی جائے اور جن علاقوں میں انکا کنٹرول ہے انہیں ان کے کنٹرول میں رہنے دیا جائے اور ان کی سرگرمیوں‌میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے؟
 
Top