سوئی دھاگے سے کراس اسٹچنگ اور اردو محفل لوگو

زیک

مسافر
کم از کم اتنا عرصہ قبل پیشگی اطلاع ضرور دے دیجیے گا کہ ہمارے پاس کسی ملک کا سستا سا ٹکٹ خرید کر فرار ہونے کے لیے وافر وقت دستیاب ہو۔ :) :) :)
گویا آپ کو پولینڈ اور جرمنی کے سفر کا اتنا مزا آیا کہ اب ایک اور بین الاقوامی سفر کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں؟
 
گویا آپ کو پولینڈ اور جرمنی کے سفر کا اتنا مزا آیا کہ اب ایک اور بین الاقوامی سفر کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں؟
سفر تو یقیناً بے حد پر لطف تھا، لیکن ابھی مستقل قریب میں کسی اور غیر ملکی سفر کی توقع نہیں ہے۔ اگلے سال شاید آئس لینڈ اور جرمنی وغیرہ کا دورہ ہو۔ :) :) :)
 
پولینڈ میں کچھ خاص دیکھنے کا اتفاق ہوا؟ ہولوکاسٹ کی باقیات تو کافی ہیں وہاں پر۔
پولینڈ میں بس ایک شہر پوزنان تک محدود رہے۔ وہاں کے سفر کا احوال ہماری کولیگ یاسمین انور صاحبہ نے ایک بلاگ پوسٹ میں قلمبند کیا ہے۔ اس کے بعد جرمنی کے تین شہروں کی سیاحت کو ہم نے ایک بلاگ پوسٹ میں بیان کیا ہے۔ برلن میں ہولوکاسٹ میموریل کی طرف گئے تھے، البتہ اس وقت ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی اور ہمارے فون کی بیٹری ختم ہونے کو تھی تو ہم نے تصاویر نہیں بنائیں۔ :) :) :)
 
تصویریں نظر نہیں آ رہیں ۔۔ مگر میں نے پہلے دیکھی تھیں ۔۔ حیرت انگیز کام اور آئیڈیا ۔۔۔ :)
جب بھی محفل پر یہ جملہ دیکھتا ہوں دکھ ہوتا ہے۔ افسوس فیسبک اور گوگل فوٹو وغیرہ کوئی مستقل ہاٹ لنک کی سہولت نہیں دیتا۔ صرف فلکر اور فوٹوبکٹ میں شاید یہ دستیاب ہے۔
ہم نے روابط درست کر دیے ہیں۔ اس دفعہ فلکر کے روابط شامل کر دیے ہیں۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
جب بھی محفل پر یہ جملہ دیکھتا ہوں دکھ ہوتا ہے۔ افسوس فیسبک اور گوگل فوٹو وغیرہ کوئی مستقل ہاٹ لنک کی سہولت نہیں دیتا۔ صرف فلکر اور فوٹوبکٹ میں شاید یہ دستیاب ہے۔
میں نے جب سے محفل جائن کی ہے ہمیشہ ڈراپ باکس پر ہاٹ لنک کیا ہے۔ آپ میرے کئی سال پرانے دھاگے دیکھ لیں، وہاں بھی تصاویر موجود ہوں گی۔
 
زیک

مسافر
میں نے جب سے محفل جائن کی ہے ہمیشہ ڈراپ باکس پر ہاٹ لنک کیا ہے۔ آپ میرے کئی سال پرانے دھاگے دیکھ لیں، وہاں بھی تصاویر موجود ہوں گی۔
جب میں نے محفل جوائن کی تھی تو ڈراپ باکس کا وجود نہ تھا۔ ویسے ڈراپ باکس نئے صارفین کو ہاٹ لنک کی سہولت فراہم نہیں کرتا۔
 
شزہ مغل

محفلین
کراس اسٹچ (cross-stitch) کڑھائی بنائی کی وہ صنف ہے جس میں سوئی دھاگے سے عموماً کسی کپڑے پر کراس کے نشانوں (×) کی مدد سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ اگر اس صنف کو کشیدہ کاری کا ڈیجیٹل فارم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ :) :) :)

گاؤں میں خواتین کو "دو سوتی" کپڑوں (جس میں عموماً ٹاٹ کے سوت سے نسبتاً پتلے مگر ملائم سوتی دھاگے کا استعمال ہوتا ہے اور عموماً دو دو دھاگوں کو ایک ساتھ لے کر بنائی کی گئی ہوتی ہے) پر کراس اسٹچ کرتے ہوئے اکثر دیکھا کرتے تھے۔ اور کئی دفعہ عام سلک یا پالی ایسٹر کے کپڑوں میں سے ایک مخصوص فاصلے پر سے طول و عرض کے دھاگے کھینچ کر کراس اسٹچ کے لیے پیٹرن تیار کرنے کے بعد کراس اسٹچنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ یہ کشیدہ کاری عموماً چادر، تکیے کا غلاف، یا پردے وغیرہ بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔ :) :) :)

اس دفعہ عید کے روز صاحبزادی کو کھلونے دلانے ڈالر اسٹور گئے (یہ ہند و پاک کے میلوں میں لگنے والے "ہر مال" کی نوعیت کا اسٹور ہوتا ہے جہاں دستیاب ہر چیز ایک ڈالر کی ہوتی ہے)۔ وہاں کھلونوں اور اسٹیشنری کے آس پاس کی شیلف کھنگالتے ہوئے اچانک کراس اسٹچ کے ایک پیک پر نگاہ پڑی، اٹھا کر دیکھا تو اس میں پلاسٹک کا بنا ہوا ایک عدد کراس اسٹچ فریم، پانچ مختلف رنگوں کے موٹے اونی دھاگے، پلاسٹک کی بنی ہوئی ایک سوئی اور ایک کاغذ پر چھپے ہوئے کچھ سیمپل ڈیزائن موجود تھے۔ کچھ تو آرٹ کا شوق اور کچھ پرانے دنوں کی یاد نے مل کر ہمیں مجبور کیا کہ دیگر چیزوں کے ساتھ اسے بھی شاپنگ کارٹ میں رکھ لیا جائے۔ چیک آؤٹ کرتے ہوئے صاحبزادی پوچھنے لگیں کہ پاپا یہ کیا ہے تو ہم نے کہا کہ بیٹا آپ نے تو کافی سارے کھلونے لے لیے، یہ ہمارے کھیلنے کی چیز ہے۔ :) :) :)

بہر کیف ہم کل آفس آتے ہوئے وہ پیکٹ اپنے ساتھ یہیں اٹھا لائے اور پھر خیال آیا کہ کیوں نہ اس پر محفل کے نام ہی کچھ اکیرنے کی کوشش کی جائے۔ القصہ کراس اسٹچ فریم میں دستیاب خانے گنے، کچھ حساب کتاب کر کے اس بات کا تخمینہ لگایا کہ اردو محفل کا لوگو کس اسکیل پر اس میں فٹ ہو سکے گا۔ اس کے بعد ایک آن لائن آئکن جنریٹر کی مدد سے پکسلز میں رنگ بھر کے ڈیزائن تیار کیا اور کوشش کی کہ یہ اردو محفل کے لوگو کے خط کے قریب ترین ہو۔ پھر اس ڈیزائن کو پرنٹ کر کے اس کی مدد سے پلاسٹک کے فریم پر کراس اسٹچنگ کی جو کہ اب ہمارے کیوبکل کی دیوار پر آویزاں ہے۔ ملاحظہ فرمائیں چند تصاویر۔ :) :) :)

21743197546_3b70101c0d_k.jpg

21780287561_f0a473f9a9_k.jpg

21820234261_3e6275883f_k.jpg
بھیا یہ کڑھائی میری بہت پسندیدہ ہے۔ بہت سال پہلے ایک کالا سوٹ بنایا تھا اس پر ملٹی شیڈ دھاگے سے کی تھی۔ وہ سوٹ ختم ہو چکا مگر ابھی بھی دل کرتا ہے اس جیسا اور بنائوں حالانکہ مجھے عادت نہیں ایک سٹائل ایک سے زیادہ کپڑوں پر کرنا۔ آپ نے واقعی بہت محنت کی کیونکہ مرد حضرات عموماََ ایسے کاموں سے نفرت کرتے ہیں۔ آپ کو مبارک ہو کہ آپ کی محنت میرے دل میں اتر گئی ہے اور آپ کی عزت اور بڑھ گئی ہے میری نظر میں۔
 
ایسے موقع پر ہم کبھی کبھار کہتے ہیں، مانگیے کیا مانگتی ہیں بٹیا۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
زبردست، بہت خوب!! یعنی یہ آپ نے خود بنایا ہے سعود بھائی!! :applause::applause::applause:
یہ تو کمال ہو گیا.. بہت عمدگی اور ترتیب سے بنایا ہے۔ اور شاید بہت اُلفت سے بھی :)
 
زبردست، بہت خوب!! یعنی یہ آپ نے خود بنایا ہے سعود بھائی!! :applause::applause::applause:
یہ تو کمال ہو گیا.. بہت عمدگی اور ترتیب سے بنایا ہے۔ اور شاید بہت اُلفت سے بھی :)
جی لاریب بٹیا، یعنی کہ یہ آپ کے اپنے خود کے سعود بھائی نے بدست خود بنایا ہے اور یہ آرڈر پر دستیاب نہیں ہے۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
جی لاریب بٹیا، یعنی کہ یہ آپ کے اپنے خود کے سعود بھائی نے بدست خود بنایا ہے اور یہ آرڈر پر دستیاب نہیں ہے۔ :) :) :)
آرڈر پر لینا بھی نہیں ہے ہم نے.. :) آپ اپنی بہنوں سے اکثر کہتے ہیں نا کہ مانگیں کیا مانگتی ہیں۔ بس! جس دن آپ نے مجھ سے پوچھ لیا نا ، اس دن یہ لوگو بغیر آرڈر کے ہی میرا ہو جانا ہے۔ :)
 
Top