سندباد جہازی سے باتیں

عثمان

محفلین
زبردست!!

دیکھ لیجیے عثمان بھائی!! ہم نے آپ کی ذاتی زندگی سے کوئی سوال نہیں کیا۔ عنوان کے مطابق آپ کی پیشہ ورانہ زندگی کو ہی زیر بحث لائے۔ امید ہے کہ آپ کو جوابات دینے میں دشواری پیش نہیں آئی ہو گی۔ :)

آخری سوال :p سچ میں آخری!!
جتنے چاہیں اور جیسا چاہیں سوال پوچھیے، مجھے شئیر کرتے خوشی ہو رہی ہے۔ اگر سوال ایسا ہوا کہ میں اس کا پورا جواب دینا مناسب نا سمجھوں تو گول کر جاوں گا لیکن برا نہیں مناوں گا۔ :)
ہر سفر کے بعد آپ کو کوئی رخصت ملتی ہے؟؟
جی ہاں۔ سالانہ چھٹیوں کے علاوہ سیل پر جانے سے قبل اور بعد میں بھی کچھ نہ کچھ چھٹیاں ملتی ہیں۔ تاہم یہ منحصر ہوتا ہے کہ سیل کتنے دن کی ہے۔ :)
آپ کی کتنی رخصت باقی ہے؟؟ یعنی کب سے دوبارہ جوائن کر رہے ہیں؟؟
میری پیرنٹل لیو جون کے آخر میں مکمل ہو رہی ہے۔ انشااللہ عید سے اگلے دن دوبارہ جاب پر جا رہا ہوں۔ :)
 
عثمان

محفلین
سمندر میں جن survival skills کی ضرورت پڑتی ہے وہ بتائیے :)
سروائیول سکلز دو طرح کی ہیں۔ ایک جہاز سمیت اور دوسری انفرادی۔ آپ ان میں اسے کس کی بابت پوچھ رہے ہیں ؟ :)
جہاز کی سروائیول سکلز کی تربیت اور تفصیل بہت وسیع ہے۔ انفرادی حیثیت میں بس کچھ سامان کو استعمال کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
 
محمدظہیر

بس انفرادی حیثیت کی سروائیول سکلز بتا دیجیے، ہمیں کونسا جہاز چلانا ہوتا ہے:)
 
عثمان

محفلین
بس انفرادی حیثیت کی سروائیول سکلز بتا دیجیے، ہمیں کونسا جہاز چلانا ہوتا ہے:)
لائف بیلٹ استعمال کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک حفاظتی coverall ہے جس کے استعمال کی تربیت دی جاتی ہے تا کہ ٹھنڈے پانی سے بچاو رہے۔اس کے علاوہ inflatable life raft کا کچھ استعمال سکھایا جاتا ہے۔
دراصل بحریہ میں سروائیول کے حوالے سے تمام تر توجہ جہاز اور اس میں موجود کل عملہ کو بچانے میں صرف ہوتی ہے۔ اس ضمن میں تقریبا تمام تربیت اور ذرائع جہاز کو پانی ، آگ ، دشمن اور دیگر حادثات سے بچانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ اسے Damage Control کہا جاتا ہے اور ہماری تربیت کا ایک بہت بڑا حصہ اس میں صرف ہوتا ہے۔
 
Lifebelt_in_Water.jpg
HTB1DHhMFVXXXXX8aXXXq6xXFXXXh.jpg
PIC-22A.jpg

Life belt
safety coverall
inflatable life raft
ان تینوں کے متعلق تھوڑا بہت معلوم ہوا:)
 
ہادیہ

محفلین
سند باد جہازی کا سامنہ جن ،چڑیل اور جل پریوں سے بھی ہوا تھا آپ نے کبھی جل پری دیکھی؟:p:sneaky:
 
ہادیہ

محفلین
مجھے پتا ہے آپ کے جڑواں بیٹے ہیں☺۔۔ جل پری اور ہوتی ہے۔۔ اپنی بیوی تو پری ہی لگتی ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
جل پری اور ہوتی ہے۔۔
ہادیہ بہنا وہ ڈولفن اور وہیل دیکھنے سے انکاری ہو رہے ہیں۔ جل پریوں کا بتائیں گے بھلا؟؟ :p
خیر یہ تو مذاق کی ذیل تھا۔ ہمارا خیال ہے کہ جس طرح پریاں افسانوی اور تخیلاتی مخلوق ہیں اسی طرح جل پریوں کا بھی کوئی وجود نہیں۔ جغرافیہ چینل اور اینیمل پلینٹ پر کبھی جل پریوں سے متعلق کوئی دستاویزی فلم بھی نہیں دیکھی۔ یہ سمندری مخلوق بھی خیالی ہی ہے۔ :)
 
جل پری اینمل تو نہیں تو اینمل پلینٹ والوں کا اس سے واسطہ نہیں۔
اور نیشنل جغرافک چینل کو شائد ان کا جغرافیہ نہ معلوم ہوں۔
ویسے جل پری تو شائد میٹھے پانی میں پائی جانی چاہیے۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
سمندری سفر پیشے کا حصہ ہیں تو اس لیے عادت ہوچکی ہے۔ جہاں تک خطرناکی کی بات ہے تو میرے خیال سے اس کی خطرناکی ہوائی جہاز کے سفر سے کافی کم ہے۔ :)
جہاں تک میرے علم میں ہے کہ ہوائی سفر سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے ۔
 
Top