سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔ پانچوں ون ڈے

یاز

محفلین
آج کے دن ایک اور میچ بھی توجہ کا طالب ہے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔
ماہرِ سری لنکیات عبداللہ محمد اس میچ کی اہمیت (اور اپنی کیفیت وغیرہ) پہ بھی وقتاََ فوقتاََ روشنی ڈالتے رہیں گے۔
 

ابن توقیر

محفلین
143 رنز پر کوئی آوٹ نہیں،میری پسندیدہ جوڑی وکٹ پر رنزوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے۔ڈی کوک 82 اور آملہ 57 پر موجود
 
عبداللہ محمد صاحب بن باس لے گئے کیا. یقیناً سنگا و مہیلا کے بنا لنکا بے بال و پر است، نہ کھپے وغیرہ
میری تمام تر توجہ آج کراتشی کے میچ پر اُمید ہے کہ سنگا ،مہیلا کو بھی موقع دینگے۔
ویسے میچ کی مثبت رخ دیکھیں افریقہ کتنی خوبصورت بیٹنگ کر رہا ہے۔
 

یاز

محفلین
ڈی کوک کے آؤٹ ہونے کے بعد رنزوں کے سیلاب پہ بند سا بندھ گیا ہے. آخری پانچ اوور میں صرف بیس رنز
 

یاز

محفلین
اے بی نے آ کر چند چوکے وغیرہ مارے ہیں، تاہم مزید مار دھاڑ کا شدت سے انتظار ہے۔
 
Top