گیارہویں سالگرہ سرشار مجھے جن کی توجہ رکھتی ہے

ایسے کام وہ سرپھرے کرتے ہیں جو عشق کی بازی کھیلتے وقت ہار جیت کی پرواہ نہیں کرتے

گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں

سدا اللہ کی رحمت کے سائے میں رہیں نایاب بھیا
 

نایاب

لائبریرین
واہ

بہت خوب نایاب بھائی!

بہت محنت سے رنگ بکھیرے ہیں آپ نے۔ لاجواب۔۔!

ماشاءاللہ بہت محنت کی ہے۔ بہت عمدہ خطاطی۔

ماشاء اللہ
سداا خوش رہیئے نایاب بھائی
بلاشبہ تعریف اچھی لگی
بہت شکریہ ڈھیروں دعائیں
 

نایاب

لائبریرین
ایسے کام وہ سرپھرے کرتے ہیں جو عشق کی بازی کھیلتے وقت ہار جیت کی پرواہ نہیں کرتے

گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں

سدا اللہ کی رحمت کے سائے میں رہیں نایاب بھیا
واہ محترم سید بادشاہ
کیا خوب تبصرہ کیا ہے ۔۔۔
عاشق لوک دیوانے ۔۔ کاش کہ مجھے بھی نصیب ہو عشق کا " عین " ہی سہی ۔
ڈھیروں دعائیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں دیکھنے آیا تھا کہ میرا نام ہے کہ نہین۔۔۔ شکر ہے آخر تک آتے آتے نایاب بھائی کو یاد آہی گیا۔۔۔ اب نایاب بھائی کا شکریہ کیوں ادا کریں ہم۔۔۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح خوبصورت کاوش نایاب بھائی!
محترم بہنا یہ سوچ آپ نے ہی دی تھی ۔
زبردست !!!! انکل! بہت خوبصورت!!!
اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی رحمت کے سایے میں رکھیں!!
اللہ سوہنا سب بہنوں بیٹیوں کو اپنی رحمتوں بھری بہاروں سے نوازے آمین
ڈھیروں دعائیں
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
اس قدر محبت بھرا سلسلہ شروع کرنے کے لیے شکریہ نایاب بھیا :) عمدہ خطاطی میں لکھے نام بہت دیدہ زیب لگ رہے ہیں..آپ کی محبتوں کے لیے ممنون ہوں :)
 
Top