سخندان فارس 92

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0096.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 92

زیرہ۔ (دیکھو فصل ز۔ صفحہ 75)
کاہ۔ (دیکھو فصل ک۔ صفحہ 86)

سنسکرت میں کبھی و کی آواز دیتی ہے​

رجہ۔ فارسی میں الگنی کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں رجو ۔۔۔۔۔۔۔۔ رسی کو کہتے ہیں۔
شہد۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں کشودر ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ ۔۔۔۔ کبھی فقط ش کی آواز بھی دیتا ہے یا فارس میں جا کر ک گر پڑا ہو۔ ر۔ سنسکرت میں اکثر زائد ہوتی ہے۔ (دیکھو فصل ر صفحہ 73)
پیہ۔ فارسی میں چربی کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں پیور ۔۔۔۔۔۔ اور پین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
نہ۔ فارسی میں 9 کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں نو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔

سنسکرت میں کبھی ے کی آواز دیتی ہے۔​

آہن۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں آیس ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ س۔ ہ سے بدل گئی۔ ی۔ کی جگہ۔ ن آ گیا ہے اور پھر قلب ہو گیا ہے۔ زمانہ کی طول مدت اور زبانوں کے انقلاب کس نے دیکھے۔ دونو لفظوں کا کُچھ نہ کچھ تعلق معلوم ہوتا ہے۔

کبھی فارسی میں ہوتی ہے۔ سنسکرت میں نہیں ہوتی۔​

ہوا۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں ہ۔ محذوف ہے۔ وایو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ اخیر میں و زیادہ ہو گیا۔
انگارہ۔ فارسی میں آگ کے ڈلے کو کہتے ہیں۔ اسی کو سنسکرت میں انگار ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
گریوہ۔ فارسی میں پشتے اور چھوٹی پہاڑی کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں گرایو ۔۔۔۔۔ پہاڑ کو کہتے ہیں۔

کبھی فارسی میں نہیں ہوتی۔ سنسکرت میں ہوتی ہے۔​

نَے۔ فارسی میں نلی یا نرسل کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں نیہو ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

ی

قریب مخرج کے سبب سے فارسی میں بھی کئی حرفوں کے ساتھ ہم آوازی کرتا ہے۔
 
Top