سخندان فارس 91

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0093.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 91

عزم و آہنگ۔
ہشت۔ عدد 8۔ سنسکرت میں اشت ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
ہستہ۔ (دیکھو استہ فصل الف۔ صفحہ 56)۔
ہویدا۔ فارسی ہے۔ وہی سنسکرت میں اُدے ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
ہُکچہ۔ہُلک۔ ہکہ۔ فارسی میں ہچکی کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں ہِکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہی ہے۔

فارسی کی ہ سنسکرت میں کبھی س کی آواز دیتی ہے۔​

ہُور۔ فارسی ہے۔ آفتاب کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں سُوریے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کو کہتے ہیں۔
ماہ۔ فارسی میں چاند کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں ماس ۔۔۔۔۔۔۔۔ مہینے کو کہتے ہیں۔ اور یہ فرق بہت خفیف ہے۔ برہان میں لکھا ہے کہ ماس بمعنی ماہ ہے معلوم نہیں کس زبان کا لغت ہے۔
گیاہ۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں گھاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
ہفت۔ فارسی میں عدد 7 ہے۔ سنسکرت میں سپت ۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
نہ۔ فارسی میں حرف نفی ہے۔ سنسکرت میں نس ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔ ہے۔ فارسی قدیم میں نیا اور ژند میں نید ہے۔
ہم۔ فارسی میں بمعنی ہمدگر ہے۔ اور فارسی قدیم۔ اور ژند میں بھی یہی بمعنی تھے۔ سنسکرت میں سم ۔۔۔۔۔ بمعنی باہم ہے۔

سنسکرت میں کبھی ش کی آواز دیتی ہے​

کروہ۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں کروش ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ یہی خراب ہو کر کوس ہو گیا۔
دہ۔ فارسی میں 10 ہے۔ سنسکرت میں دش ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

سنسکرت میں ک کی بھی آواز دیتی ہے۔​

آملہ۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں آماکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
مردہ۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں مرتک ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مرت ۔۔۔۔۔۔۔ بھی کہتے ہیں۔ (دیکھو فصل دال صفحہ 70)۔
 
Top