سخندان فارس 84

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0088.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 84

فرمان۔ فارسی لفظ ہے۔ سنسکرت میں پرمان ۔۔۔۔۔۔۔ سند کو کہتے ہیں۔
افیون۔ اپیون۔ ہپیون۔ فارسی ہیں۔ سنسکرت میں آہی پھن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ آہی ۔۔۔۔۔۔ سانپ۔ اور پھن ۔۔۔۔۔ جھاگ ۔۔۔۔۔۔۔ یہ بھی درخت خشخاش سے جھاگ کی صورت میں نکلتی ہے۔ رنگ بھی کالا ہے۔ اور بیہوشی بھی کر دیتی ہے۔ اس لئے یہ نام پایا۔
آفت۔ ظاہر میں عربی لفظ ہے۔ اور سنسکرت میں آپت ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ درحقیقت عربی نہیں۔ فارسی قدیم یا پہلوی میں آکَفت تھا۔ عرب میں جا کر آفت اور عاتہ ہو گیا۔ دیکھو فارس میں اصل لفظ مر گیا۔ عرب سے نئی زندگی پا کر آیا۔ اور 12 سو برس ہوئے۔ اب تک زندہ ہے۔ (دیکھو فصل ک صفحہ 86)۔
فرتاب۔ فارسی میں فرو شکوہ کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں پرتاپ ۔۔۔۔۔۔۔ جاہ و جلال۔ اقبال اور قہر و غضب کو کہتے ہیں۔
فرشاد۔ فارسی قدیم میں تحفہ۔ نذرانہ۔ تبرک کو کہتے تھے۔ سنسکرت میں پرساد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فساں اور افساں وہی چیز ہے۔ جس پر تلوار۔ چھری۔ چاکو تیز کرتے ہیں۔ سنسکرت میں پاشان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
کافور۔ کو سنسکرت میں کرپور ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
کف۔ فارسی میں جھاگ کو کہتے ہیں۔ ٹیک چند بہار کہتے ہیں کہ کپھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سنسکرت میں مادہ بلغم کو کہتے ہیں۔ اور اسی لئے کہتے ہیں کہ وہ جھاگ ہوتا ہے۔ عجب نہیں کہ دونو اصل میں ایک ہوں۔
کشف۔ کچھوا۔ سنسکرت میں کچھ چپ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ (دیکھو فصل ش صفحہ 79)۔
نیلوفر۔ کو سنسکرت میں نیلوت پل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ (دیکھو صفحہ 16)۔

کبھی سنسکرت کا بھ فارسی میں ف کی آواز سے بولتا ہے۔​

ناف۔ فارسی لفظ ہے۔ سنسکرت میں نابھی ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
 
Top