سخندان فارس 81

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0083.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 81

برسات۔ فارسی میں یہی موسم کا نام ہے۔ سنسکرت میں برشارت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ش۔ س کا مبادلہ بمقتضائے طبیعت عام ہے۔ اس لئے برسا ہوا۔ ر بہہ گئی۔ برسات رہ گئی۔
برشکال۔ فارسی میں وہی موسم ہے۔ سنسکرت میں برش۔ بارش۔ اور کال۔ وقت ہے۔ اس واسطے برشاکال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارش کا موسم۔
خُشک۔ فارسی لفظ ہے۔ سنسکرت میں ششک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ میں ک کا اثر ہے۔
فارسی میں ک ہمیشہ خ کی آواز دیتا ہے۔ انقلاب زمانہ اور انقلابِ وطن سے اُلٹ کر اول گشیک۔ بعد اس کے خشک ہو گیا۔
تشنہ۔ فارسی میں پیاسے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں ترشنا ۔۔۔۔۔۔۔ خواہش اور ہوس ہے۔ اور ترشا اور ترکھا ۔۔۔۔۔۔۔ پیاس کو کہتے ہیں۔
خاشہ اور خاشاک۔ فارسی میں گھاس پھوس کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں کُشا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
اشک۔ فارسی میں آنسو کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں اشرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ س گر پڑی۔ دیکھو فصل ر صفحہ 73)۔
انوشہ۔ فارسی میں۔ خوش۔ خوشا۔ خورم۔ شاہ نوجوان۔ آفرین۔ بارک اللہ ہے۔ سنسکرت میں ۔ انوکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوب۔ عمدہ اور اچھی چیز کو کہتے ہیں۔

کبھی سنسکرت میں ش کی آوازدیتا ہے۔ فارسی میں س کی آواز دیتا ہے۔

ستوسر اور ستوسہ۔ فارسی میں چھینک کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں شوتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ شتُھو۔ ستو ہو گیا۔ مگر یہ کون کہہ سکتا ہے۔ کہ۔ سر فارس میں جا کر بڑھ گیا ہے۔ یا اصل میں سر تھا سنسکرت میں کٹ گیا ہے۔

کبھی فارسی میں۔ ک۔ ش کے عوض گ۔ س کی آواز دیتا ہے۔

مگس۔ (دیکھو فصل۔ س۔ صفحہ 79)۔

بخش۔ فارسی میں کسی چیز کے بخرہ اور حصہ کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں پکش ۔۔۔۔۔ حصہ
 
Top