سخندان فارس 70

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0074.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 70

خراسیدن۔ خرام۔ فارسی میں رفتار ناز کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں کرم ۔۔۔۔۔ دھاتو ہے۔ اور وہی معنی ہیں۔
خریدن۔ خر۔ فارسی میں مول لینا ہے۔ سنسکرت میں کری ۔۔۔۔۔۔۔۔ خریدنے کو کہتے ہیں۔

د​

قرب مخرج اور موافقت طبعی کے سبب سے چند حرفوں کے ساتھ فارسی میں بھی آواز ملاتی ہے۔ چنانچہ کبھی ت سے بدل جاتی ہے۔ جیسے دراج سے تراج۔ اور کدخدا سے کتخدا۔ کبھی گ سے۔ اور یہی طبیعت سنسکرت کے لفظوں میں اپنا اثر دکھاتی ہے۔
اندر۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں انتر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
ایدر۔ فارسی میں اِدھر یا یہاں کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں اتر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ (دیکھو فصل الف متحرک صفحہ 59)۔
زاد۔ زاد یوم (یعنی پیدائش) فارسی ہے۔ سنسکرت میں۔ جات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
عربی میں ذات سے۔ نفس شے۔ اس صورت میں پہلوی سے پہلو ملتا ہے۔
بادام۔ فارسی لفظ ہے۔ سنسکرت میں باتام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
باد۔ فارسی میں ہوا ہے۔ سنسکرت میں دات ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
بدست۔ فارسی میں بالشت کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں ونستِ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
مادر۔ فارسی ہے۔ سنسکرت۔ ماتری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
مردہ۔ فارسی ہے۔ سنسکرت۔ مرت ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مرتک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ (ہ۔ کر۔ کا تعلق۔ دیکھو صفحہ 91)۔
بید۔ فارسی میں مشہور لکڑی ہے۔ سنسکرت میں ویتر ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ (ہ۔ کا حذف، دیکھو صفحہ 92)۔
پدر۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں پتری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
دند۔ فارسی میں دانت کو کہتے تھے۔ پھر واحد متروک ہو گیا۔ اب واحد جمع
 

الف عین

لائبریرین
اس پوری کتاب کو مجھے پروف ریڈنگ کے لئے بھیج دیا جائے، جہاں دیو ناگری ہو، اس کو مکمل بھی کر دوں گا، شگفتہ پلیز!!
 
Top