سخندان فارس 65

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0067.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 65

ٹ

یہ آواز اور عرب کی خاک میں نہیں جب ایران یا عرب کے لوگ اس حرف کو بولتے ہیں توت کی آواز نکلتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ :

انگشت۔ فارسی میں اُنگلی کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں یہی انگشٹ ۔۔۔۔۔۔ ہے۔ اتنا فرق اور بھی ہے کہ انگوٹھے کو کہتے ہیں (یعنی نرانگشت)۔
اُشتر۔ فارسی میں اونٹ کو کہتے ہیں۔ وہی سنسکرت میں اُشٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
آوشت۔ سنسکرت میں آوشٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ (دیکھو فصل ب صفحہ 61 آیستن)۔
مُشت۔ فارسی میں مُٹھی کو کہتے ہیں۔ ہندی میں بٹا ۔۔۔۔۔۔ اور وٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے کہ ورتُل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے نکلا ہے۔ گول چیز کو کہتے ہیں۔ یہ تعجب کی بات نہیں۔ ہند کی زبان نے اس طرح تبدیلی کی۔ ایران کی زبان نے اُس طرح کی۔
تَہ ۔ تنیے (اوپر کی ضد)۔ سنسکرت میں ستھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ اور اسی سے ہے تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اتھاد سمندر۔ جس دریا کی تَہ نہ معلوم ہو سکے۔
چتوک اور چنوک۔ فارسی میں چڑے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں چٹکا ۔۔۔۔۔۔ ہے۔
دشت۔ فارسی میں بد اور زشت کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں دُشت ہے۔ (دیکھو دشنام اور دشمن صفحہ 90)۔
سرشت۔ گندھاوٹ۔ اور اصل خلقت کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں سرشٹی ۔۔۔۔۔۔ ہے۔

ج

مناسبت طبعی اُسے چند حروفوں سے مبادلہ کے لیے آمادہ رکھتی ہے۔ چنانہ فارسی میں بھی کبھی گ سے بدل جاتا ہے۔ جیسے جہان۔ گہان۔ اور تاریخ۔ ٹارنگ۔ کبھی ی سے بدل جاتا ہے۔ جیسے جوغ۔ یوغ۔ اسی طرح سنسکرت اور فارسی کے الفاظ میں سمجھو۔
 
Top