سخندان فارس 63

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0065.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 63

میں چار ابروزون۔ سارے چہرے کی صفائی مراد ہے۔
بوم۔ فارسی میں زمین۔ جگہ اور مقام کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں بُھومی اور بُھوم بمعنی زمین ہے۔
بَتہ۔ بَتُو۔ فارسی میں خشکے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں بھکت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ جس طرح برج کی زبان میں بھات اور بَھتہ ہو گیا۔ اسی طرح فارسی میں تبدیلی ہو گئی ہو گی۔

پ

فارسی لفظوں کی ب کبھی سنسکرت میں پ کی آواز دیتی ہے۔ اور یہ کچھ تعجب کی بات نہیں۔ ترکِ وطن اور تغیر آب و ہوا سے آواز بدل گئی۔
باب۔ فارسی میں باپ کو کہتے ہیں۔ اور اس میں پیار کا آ لگا کر بابا کہتے ہیں۔ وہی سنسکرت اور ژند میں باپ ہے۔
شب۔ فارسی میں رات کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں شپا ۔۔۔۔۔۔ ہے۔
کبوتر۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں کپوت ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں (دیکھو فصل ۔۔۔ صفحہ 74)۔
کرباس۔ فارسی میں روئی اور سوت کے بنے ہوئے کپڑے کو کہتے ہیں۔ وہی سنسکرت میں کپاس ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
ہرپاسب۔ (دیکھو فصل 5 صفحہ 93)۔
آب۔ فارسی میں پانی ہے۔ سنسکرت میں آپہ ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
تباس۔ فارسی میں بمعنی عبادت ہے۔ سنسکرت میں تپسیا ۔۔۔۔۔۔ عبادت کو کہتے ہیں۔
پود۔ فارسی میں بانے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں اسے ہیوتی ۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

کبھی فارسی کی پ سنسکرت میں واؤ کی آواز دیتی ہے۔​

اسپ۔ فارسی میں گھوڑے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں وہی اشو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
کبھی حذف ہو جاتی ہے۔​
 
Top