سخندان فارس 42

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0046.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 42

آش ۔ فارسی میں اُس کھانے کو کہتے ہیں جو پینے میں آئے۔ کتب لغت میں مطلق طعام کو بھی لکھا ہے مگر آشا سیدن سے مشتق کہا ہے۔ سنسکرت میں آش ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھانا ہے۔
دام ۔ فارسی میں جال کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں دام ۔۔۔۔۔۔۔ رسی کو کہتے ہیں۔

(6) فقط جو ہر لفظ میں گھٹاؤ بڑھاؤ ہوتا ہے۔ معنوں میں کُچھ فرق نہیں آتا۔ مثلاً :-

یک ۔ فارسی میں آ ہے۔ سنسکرت میں ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
مِہ ۔ فارسی میں بڑے اور بزرگ کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں مہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
پُور ۔ فارسی میں بیٹا ہے۔ سنسکرت میں پُتر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
انگارہ ۔ فارسی میں آگ کا دھکتا ڈلا ہے۔ سنسکرت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔

(7) کمی بیشی کُچھ نہ ہو۔ فقط کیفیتِ حروف میں فرق ہوتا ہے۔ مثلاً :-

اُشتر ۔ فارسی میں اونٹ ہے۔ سنسکرت میں اُشٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔ اونٹ کو کہتے ہیں۔
مُشت ۔ فارسی میں مُٹھی ہے۔ سنسکرت میں مُشٹ ۔۔۔۔۔۔۔ وہی مٹھی ہے۔

(8) کبھی مُبادلہ کے ساتھ حرفوں کا پس و پیش ہوتا ہے۔ مثلاً فارسی کا چرخ چرخ ہو کر چکر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو گیا۔

(9) اختلافات مذکورہ میں سے کئی اختلاف ہوتے ہیں اور ساتھ ان کے معنوں میں بھی فرق آ جاتا ہے :-

آستان۔ فارسی میں گھر کی دہلیز ہے۔ ستان کثرت ظرفی کے لئے آتا ہے۔ مثلاً :-
گلستان۔ بوستان۔ کوہستان۔ سنسکرت میں ستھان ۔۔۔۔۔۔۔ عموماً جگہ کو کہتے ہیں۔
شنا۔ فارسی میں تیرنے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں شنان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہانا ہے اور ظاہر ہے کہ بے نہانے کے تیرنا کب ہو سکتا ہے۔
کف ۔ فارسی میں مشہور لفظ ہے۔ سنسکرت میں کپھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک خلط بدن ہے۔
 
Top