سخندان فارس 41

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0043.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 41

ہے۔ خدا جانے کہ اصل مین عام تھا۔ ہند میں رہکر خاص ہو گیا۔ یا اصل میں خاص تھا۔ فارس میں جا کر انسان و حیوان کے لئے عام ہو گیا۔
کام ۔ فارسی میں مقصد و مطلب ہے۔ سنسکرت میں خاص مطلب نفسانی کو کام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
دیو ۔۔۔۔۔۔۔۔ سنسکرت میں روح پاک ہے۔ فارس مین بھی عہد قدیم میں روح پاک کو کہتے تھے۔ جب زرتشت نے مذہب میں فرق ڈالا تو اہل شیطان کو دیو کہنے لگے۔
آرام۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ عیش باغ کو کہتے ہیں۔ اسی سے ہے باغ ارم۔
بَن ۔ فارسی میں باغ یا زراعت کو کہتے ہیں۔اور اُس کے کارندہ کو بنوان کہتے ہیں۔ سنسکرت میں بن ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے جنگل کو کہتے ہیں جہاں تمام درخت چھائے ہوں اور قدرت نے پھلے پھولے درخت لگائے ہوں۔
گنج۔ فارسی میں خزانہ کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زر کثیر ہے۔
بال۔ فارسی میں پرندوں کے پروں کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدمی اور چرندوں کے بالوں کو کہتے ہیں۔
روم ۔ فارسی میں آدمی کے بالوں کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں روم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا لوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدمی کے بدن کے رونگٹوں کو کہتے ہیں۔
مایہ ۔ فارسی میں اصل شے کو کہتے ہیں۔ جس پر افزائش اور کامیابی واقع ہو سکے۔ سنسکرت میں مایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُس چیز کو کہتے ہیں۔ جس سے نیست۔ جہت ہو اور ۔۔۔۔۔۔۔۔ موجود ہا جائے۔ اسی لحاظ سے قدرت الٰہی کو کہتے ہیں۔ اور ہیولٰے یعنی مادہ کو بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ اُسی سے دُنیا موجود ہوئی ہے۔

(5) لفظوں مین کچھ تغیر نہیں ہوتا۔ معنوں میں فرق آ جاتا ہے۔ مثلاً :-

سُمن۔ فارسی میں ایک خاص پھول کا نام ہے۔ سنسکرت سُمن ۔۔۔۔۔۔۔۔ عموماً پھول کو کہتے ہیں۔
 
Top