سخندان فارس 28

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0032.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 28

کون سنبھالے۔ دیکھ لو تصنیف و تالیف اور زبان کی ترقی بند ہے۔

(3) مذہب فقط گھروں میں قائم ہلے۔ زبان کو زور دیتا ہے مگر بہت کم۔

(4) قدیمی تعلیم۔ قومی تہذیب اور علوم و فنون بھی نہ رہے۔ پہلے صرف ضرورت اے وقت کے سبب سے مسلمانوں کی تعلیم و تہذیب پسند کرنی پڑی تھی۔ اب انگریزی ہے۔ دو نئے رنگوں نے (سلطنتِ مغلیہ و انگلشیہ) پُرانے رنگ کو مدھم کر دیا ہے ۔ ان سب باتوں پر نظر کر کے دیکھ لو زبان سنسکرت کا کیا حال ہے۔

فارس کی قدیمی زبان

(1) قوم آوارہ وطن ہو کر بدحال ہو گئی۔

(2) سلطنت نے اُسے چھوڑ دیا (مٖصلحت وقت نے رائج الوقت فارسی اس کے مُنہ میں رکھ دی)۔

(3) مذہب فقط اتنا زبان کو سنبھالے رہا۔ کہ مرنے جینے اور ریت رسوم کے کام میں آتی ہے۔ وہ بھی ان پڑھ لوگ بے سمجھے الفاظ میں کُچھ کا کچھ کہہ لیتے ہیں۔ سمجھتے اصلا نہیں۔

(4) تعلیم اور تہذیب اور علوم قدیمہ سب مٹ گئے۔ اب زبان مذکور کی حالت کو دیکھ لو کہ کیا ہے۔ ژند۔ پاژند۔ پہلوی کو کوئی جانتا بھی نہیں۔

*-*-*-*-*-*-*-*-*-*​
 
Top