سخندان فارس 24

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0028.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 24

گاؤ تکیہ۔ ہندوستانی فارسی ہے ایران میں متکا کہتے ہیں۔

روشنائی۔ لکھنے کی سیاہی کو کہیں تو کوئی ایرانی نہیں سمجھتا۔ وہ مرکب کہتے ہیں۔
دست پناہ۔ ہندوستانی فارسی ہے۔ وہاں آتشگیر کہتے ہیں۔
مالیدہ یا ملیدہ۔ ہندوستان میں کہتے ہیں۔ وہاں کوئی نہیں سمجھتا۔ وہ چنگنالی کہتے ہیں۔
اسی طرح عطردان۔ پاندان وغیرہ وغیرہ۔ ہزاروں لفظ ہیں کہاں تک لکھوں۔

اکثر الفاظ ہیں کہ عربی۔ فارسی یا ہندی میں اپنے اپنے معنوں میں مستعمل تھے اور ہیں۔ ہماری آنکھوں کے دیکھتے دیکھتے انقلابِ زمانہ نے نئے خیالات پیدا کئے اور وہی الفاظ جُون بدل کر نئے معنوں کے لئے نامزد ہوئے۔

تہذیب کے معنی لغت میں ہیں پاک کردن۔ اصلاح کروں۔ اب سولزیشن کے معانی کی ہیئت مجموعی جو کُچھ ہے تمہارے ذہن میں ہے۔ اور یہ خیال بھی انگریزی سے ہماری زبان میں آیا ہے۔ تم خود غور کر کے دیکھو! جن جن معنوں کی رعایت سے آج لفظ تہذیب بولا جاتا ہے۔ اور اس میں کوٹ پتلون اور پُھندنے دار ٹوپی بھی شامل ہے۔ وہ حقیقی معنوں سے کس قدر علٰیحدہ ہیں۔ یہ خیال اور یہ لفظ دونو ہماری آنکھوں کے سامنے پیدا ہوئے ہیں۔ اور یہی حالت ہے شائستگی کی۔

تعلیم یافتہ کے لفظی معنی تم جانتے ہو۔ انگریزی میں جسے ایجوکیٹڈ کہتے ہیں۔ اب ہم اسے تعلیم یافتہ کہتے ہیں۔ لیکن اس میں کئی صفتیں اور مقصود ہو گئی ہیں۔ جن میں شرافت کی بربادی اور کوٹ پتلون کی فرضیت لازم کی گئی ہے۔ جو تعلیم یافتہ کے اصلی معنوں سے بالکل الگ ہیں۔ یہ خیال انگریزی سے آیا اور حال ہی میں یہ لفظ بھی اس کے لئے نامزد ہوا۔

بلند نظری کے لفظی معنی ظاہر ہیں۔ لیکن حال کی تحریروں اور انگریزی ترجموں میں
 
Top