ساوتھ افریقہ کا دورہ انگلینڈ:2017

ابن توقیر

محفلین
چیمپئنز ٹرافی سے قبل افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جاچکی ہے،اس دورے میں اب ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
۔۔۔
مختصر سے وقفے کے بعد کرکٹ کے میدان پھر سے آباد ہوچکے ہیں۔افریقہ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کررہا ہے۔ پانچ اعشاریہ تین اوورز میں افریقہ نے 39 رنز بنائے ہوئے ہیں تین وکٹ کے نقصان پر۔
دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ ہے۔
رزلٹ اپ ڈیٹ:۔
مقررہ بیس اوورز میں افریقہ کی ٹیم3 وکٹوں کے خسارے پر 142 رنز بناسکی۔قائد اے بی ڈویلیئر نے 65 رنز اور فرحان نے 64 رنز کی اننگز کھیلی،دونوں بلے باز ناٹ آوٹ رہے۔
انگلینڈ نے یہ مقابلہ 9 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔انگلینڈ کی طرف سے بیئرسٹو نے 60 رنز بناِئے اور ناٹ آوٹ رہے،ان کا ساتھ ہیلز نے 47 رنز بناکر دیا۔آوٹ ہونے والے واحد بلے باز جیس رائے 28 رنز بناسکے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں ۸ وکٹوں کے خسارے پر ۱۷۴ رنز بنائے، ڈی ویلئر نے ۴۶ رنز بنائے۔
جواب میں اس وقت انگلینڈ نے ایک وکٹ پر ۸ اعشاریہ دو اوورز میں ۷۰ رنز بنالیے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
دس اعشاریہ چار اوورز میں نو وکٹوں پر ۹۱ رنز مزید درکار ہیں انگلینڈ کو جیت کے لیے۔
اپ ڈیٹ:
بئرسٹو ۴۷ رنز بنا کر آوٹ ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کو مزید ۳۶ بالز پر ۴۸ رنز درکار ہیں ۸ وکٹیں اس کی باقی ہیں،جیسن رائے اس وقت ۶۵ پر کھیل رہے ہیں۔
فائنل اپ ڈیٹ:
انتہائی دلچسپ مقابلے کا اختتام ساوتھ افریقہ کی جیت کی صورت ہوا، جنہون نے یہ شاندار مقابلہ صرف تین رنز سے اپنے نام کیا۔
 
آخری تدوین:
Top