ساری مخلوقات کی ذمہ داری - ہم بمقابلہ ٹرمپ

سید رافع

محفلین
معزز محفلین! آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ کچھ لوگ ہیں جو دنیا پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ یا چند سو بینکرز جن کے پاس دنیا کی 80 ( یا 98 ) فی صد دولت ہے جس کو وہ عمومی طور پر انسانوں کی صحت، خاندان اور خیالات کو پراگندہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یا جنگوں کے ذریعے انسانوں میں کمی چاہتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔ مثلا، اب ٹرمپ کو ہی دیکھ لیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ میں مسلمانوں کا سب کچھ معاف کر سکتا ہوں لیکن سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا قتل نہیں۔ ظاہر ہے یہ عیسائیوں اور مسلمانوں کا خون بہانے کا ترکیب ہی ہو سکتی ہے!

ہر شئے کا علاج اس کی ضد سے ہوتا ہے۔

میں اس ضمن میں آپ کی آرا جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیےایک ایسی تحریک برپا کرنی چاہیے جو اسکی ضد ہو یا ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ رہنا چاہیے؟

1) مثلا بینکوں سے پیسے نکال کر سود کے بجائے صدقے کو ترویج دیں۔ ابتدا اپنا 10 فیصد مال تجارت میں لگائیں لیکن نیت یہ ہو کہ نفع ہوا تو خیر اور اگر نقصان ہوا تو بھی ہمارے بچوں کا بھلا ہے۔

2) جیسے ہماری مخالف تحریک خوراک، پانی کو جانتے بوجھتے آلودہ کر رہی ہے، ہم سو سو یا دو دو سو لوگ مل کر اپنی رقم بینک سے نکالیں اور ایسی تجارت کریں کہ ہماری اولادوں کو پاکیزہ خوراک اور پانی میسر آئے۔

3) جیسے ہماری مخالف تحریک میڈیا میں دجل و فریب سے کام لیتی ہے ہم میں سے کچھ ہزار اپنا کچھ روپیہ بینک سے نکالیں اور ایک متبادل تجارتی ادارہ قائم کریں جو کامل سچ بتائے اور کسی دجال و فریبی کی بات نہ پہنچائے۔

4) جیسے ہماری مخالف تحریک اشتہار بازی میں فریب سے کام لیتی ہے، ہم اشیا کے عیب قبل از خریداری بتانے کا بیڑا اٹھائیں اور اسکے لیے تجارتی ادارے بنائیں کہ اس میں انسانیت اور ہماری اولادوں کا نفع ہے۔

5) جیسے ہماری مخالف تحریک نے بچوں کو 25 سال کی عمر تک پروفیشنل پڑھائی کا غلام بنایا ہوا ہے۔ ہم بلوغت سے قبل ہی اپنے بچوں تک وہ علوم پہنچا دیں اور اپنے پاوں پر کھڑا کر دیں جو وہ 25 سال میں حاصل کر پاتے ہیں۔

6) جیسے ہماری مخالف تحریک میں مختلف طور پر زنا کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ہماری تحریک شادی کو خوب سہارا دے۔ ایسے اداروں کا جال ساری دنیا میں پھیلا دے جو شادی کے ہر ہر مرحلے میں نئے جوڑے سے مالی تعاون کریں اور ان کو خوب محبت اور دعائیں دیں۔ اسکے لیے ہم میں چند ہزار بینک سے کچھ رقم نکال کر ایک ادارہ بنائیں کہ اسی میں ہماری اولادوں کا نفع ہے۔

7) جیسے ہماری مخالف تحریک کو جنگوں، شہری لڑائیوں اور خاندانی جھگڑوں سے عدم تحفظ اور تنہا غم زدہ اور غصیلے افراد مل رہیں ہیں۔ ہم بینکوں سے کچھ رقم نکال کر ایک ادارہ بنائیں اور چن چن کر ساری دنیا میں ان افراد تک پہنچیں جو عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ہماری مخالف تحریک خاندانوں کو کمزور کر رہی ہے، ہم خاندانوں کو مضبوط کریں۔ ہماری مخالف تحریک شہری لڑائیوں سے فائدہ اٹھا کر شہریوں کی جیبوں کا مال بینک یا انشورنس کمپنی تک پہنچا رہی ہے ہم اسکے برعکس کریں۔ اور اسی پر قیاس ملکوں کے درمیاں جنگوں پر کر لیں۔

ہم میں سے ہر مرد و عورت کو اپنی اولادوں کی خاطر اس مخالف تحریک کے شعلوں کو تدبر اور محبت سے بجھانا ہو گا۔
 
آخری تدوین:
Top