ساری صدیوں پہ جو بھاری ہے وہ لمحہ ملتا::زاہد فخری

ساری صدیوں پہ جو بھاری ہے وہ لمحہ ملتا
کاش سرکارؐ دو عالم کا زمانہ ملتا

آپ کو دیکھتا طائف میں دعائیں دیتے
یوں مرے صبر و تحمل کو سلیقہ ملتا

آپؐ کے پیچھے کھڑے ہو کے نمازیں پڑھتا
آپؐ کے قدموں کے پیچھے مجھے سجدہ ملتا

بھول جاتا میں کسی طاق میں آنکھیں رکھ کر
آپؐ کو دیکھتے رہنے کا بہانہ ملتا

حشر تک میری غلامی یونہی قائم رہتی
میری ہر نسل کو فخری یہی ورثہ ملتا

زاہدفخری
 
Top