زندگی

جاسمن

لائبریرین
سِتَم سے اُن کےخلؔش، زندگی لبِ دم ہے
مگر وہ ہیں کہ ، ابھی اور ٹھان بیٹھے ہیں

شفیق خلؔش
 

زیرک

محفلین
زندگی دی ہے مجھے آگ کے دریا کی طرح
پار اترنے کے لیے موم کی کشتی دی ہے
ظفر گورکھپوری
 

زیرک

محفلین
اک پری زاد کے یادوں میں اتر آنے سے
زندگی وصل کی بارش میں نہائ ہوئ ہے
مبشر سعید
 

زیرک

محفلین
پوشاکِ زندگی تجھے سِیتے سنوارتے
سو چھید ہو گئے ہیں رفوگر کے ہاتھ میں
منیر انور
 

زیرک

محفلین
زندگی ایسا بیاباں ہے کہ جس کے موسم
صرف اک شخص کے آنے سے سہانے ہو جائیں
سلیم کوثر
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔

ادا نہیں ہے یہ ہے زندگی ان آنکھوں میں
بہت حسین بہت مضطرب بہت غم ناک
 
Top