مضمون ر‌س‌س فیڈ کا استعمال

144504988_dc128e2a7d.jpg


آر ایس ایس ریڈر دراصل ایک ایسا سوفٹ ویر ہے جو کسی ویب سائیٹ پر لکھی جانے والی تحریروں کو پڑھنے کا ایک اور طریقہ مہیا کرتا ہے ۔ یہ طریقہ ویب سائیٹ کو کھول کر پڑھنے کی نسبت بے انتہا آسان ہے ۔ آر ایس ایس ریڈر آپ کے بتلائے ہوئے وقت پر ان ویب سائیٹ کو چیک کرتا ہے ۔ اور اگر وہاں پر کوئی نئی تحریر آئی ہو تو وہ آپ کو اس کے بارے میں مطلع کرتا ہے اور مطلقہ سائیٹ سے مضامین کے الفاظ نچوڑ کر آپ کے سامنے پیش کرتا ہے اور آپ کو اس سائیٹ پر جانا نہیں پڑھتا ۔ اس سے ہمیں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ہمیں سائٹ پر لکھی جانے والی تحریروں کو پڑھنے کے لیے سائیٹ کے مختلف صفحات کو کھولنا نہیں پڑتا اور ہم با آسانی ایک ہی پروگرام کے ذریعے ایک ہی سائٹ کے انگنت مضامین پڑھ سکتے ہیں ۔ ایسی طرح ہم دوسری سائٹس کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں ۔ آر ایس ایس ریڈر میں صرف ویب سائٹ کے الفاظ منتقل ہوتے ہیں ۔ آر ایس ایس ویب سائیٹ کے گرافکس نہیں نچوڑتا ۔ ایسی لیے آر ایس ایس ریڈر بہت تیزی سے آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ کے الفاظ سائٹ سے نچوڑ کر آپ کے سامنے پیش کرتا ہے ۔ آر ایس ایس ریڈر ہماری اس محفل کے لیے بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ ایک ہی وقت میں محفل کی لا تعداد ڈوروں ( تھریڈز ) میں پیغامات بھیجے جاتے ہیں ۔ ان پیغامات کو یک مشت نظر سے گزارنا اتنا بھی آسان نہیں ۔یہ عمل ان ممبران کے لے اور زیادہ مشکل ہو جاتا ہے جو پاکستان میں مقیم ہیں اور ڈائل اپ سروسز استعمال کرتے ہیں ۔
جس طرح ویب سائٹ کو کھولنے کے لیے اس کا ایڈریس چاہے ۔ بالکل ایسی طرح کیسی بھی سائٹ کو آر ایس ایس ریڈر میں کھولنے کے لیے ایک مخصوص ایڈریس چاہیے ۔ یاد رکھیے ہماری اس ہر دل عزیز محفل کا ایڈریس جو صرف آر ایس ایس ریڈر میں استعمال کے لیے مفید ہے ۔ مندرجہ ذیل ہے ۔ اس ایڈ ریس کو عرف عام میں آر ایس ایس فیڈ بھی کہتے ہیں ۔ تو ہماری محفل کی آر ایس ایس فیڈ کا ایڈریس درجہ ذیل ہے ۔

http://www.urduweb.org/mehfil/rss.php

اس مضمون میں ، میں آپ کو اپنے پسندیدہ ایک مفت آر ایس ایس ریڈر پر محفل کو ایڈ کرنے کا طریقہ سکھانا چاہتا ہوں ۔ اس آر ایس ایس ریڈر کا نام ہے ۔

GreatNews: The Intelligent RSS Reader

سب سے پہلے تو اس مفت آر ایس ایس ریڈر کو نیچے دیے گئے پتہ سے Download کیجیے ۔

http://www.curiostudio.com/index.html

اب آپ اس آر ایس ایس ریڈر کو اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کیجیے ۔ اس سلسلے میں یہ بات ذہن میں رکھیے کہ یہ آر ایس ایس ریڈر صرف وینڈوز ایکس پی پر ہی کام کرتا ہے ۔ وینڈوز ایس پی سے پہلے والے وینڈوز کے ورژن کے لیے یہ ناموزوں ہے ۔

اب آپ گریٹ نیوز آر ایس ایس ریڈر کا پروگرام Open کریں ۔

اب آپ نیچے دی گئی تصور میں بتائے گے طریقے کے مطابق Feed کو Click کریں ۔
144066367_00f19fd034.jpg


آپ جوں ہی Feed کو کلک کریں گے تو نیچے دی گی تصور کی طرح کا ایک Dialog box نمودار ہو گا ۔
144066093_b89eb953ac.jpg


اب آپ اوپر دئیے گئے اردو محفل کے آر ایس ایس فیڈ کو نیچے تصویر میں دکھلائی گی جگہ پر Past کریں جہاں پر FeedURL لکھا ہے اور Next کا بٹن دبائیں ۔
144065530_d582d7b4ca.jpg


آپ جوں ہی Next کا بٹن دبائیں گے تو مندرجہ ذیل Dialog box آپ کے سامنے ہو گا۔
144065447_3cae706a65.jpg


ماشاءاللہ ، آپ کے آر ایس ایس ریڈر نے کامیابی سے اردو محفل کی Feed کو پہچان لیا ہے ۔


اب آپ دوبارہ Next کا بٹن دبائیے ۔ تو Group نامی Dialog box نمودار ہو گا ۔
144065364_48fcd0178c.jpg


آپ یہاں پر موجود New Group والے بٹن کو Click کریں ۔ اور نمودار ہونے والے Dialog box میں یہ الفاظ لکھیے ۔ اور OK کا بٹن دبائیے ۔
144065218_b4b6f516d9.jpg


اور آپ جیسے ہی OK کا بٹن دبائیں گے تو آپ کے سامنے مندرجہ ذیل Dialog box ہو گا ۔
144065153_ba4cf6e1e8.jpg


آپ Finish کا بٹن دبا دیں ۔

مبارک ہو ۔ آپ کے آر ایس ایس ریڈر میں اردو محفل کی Feed Add ہو گئی ہے ۔ لیکن بہتر ہو گا کہ آپ اس محفل فورم کی Properties میں جا کر کچھ تبدیلیاں کریں جو یہ ہیں ۔

یہ تبدیلیاں اس طریقے سے کی جا سکتی ہیں ۔ سب سے پہلے اپنے آر ایس ایس ریڈر کے بائيں جانب پائي جانے والی List میں سے اردو محفل کو ڈھونڈ کر اس کو High Light کریں ۔ Mouse وہیں پے رکھتے ہوئے آپ ماوس کا Left mouse button کلک کریں ۔ نیچے دیا گیا Dialog box آپ کے سامنے ہو گا ۔
144064934_6b9dc3ff84.jpg


اب آپ یہاں پر موجود Properties والے بٹن کو کلک کریں ۔
144071866_ba93d2e59c.jpg


آپ Channel Properties کی setting میں جائیے ۔ اور اس Channel Properties کے setting والے Dialog box میں جا کر آپ نیچے دئیے گے طریقے کے مطابق تبدیلیاں کر لیں ۔
144064773_b6664a0fe2.jpg


مندرجہ ذیل تبدیلیں کے بعد آپ OK کا بٹن دبا دیں ۔

یہ تو پہلی دفعہ استعمال کرنے کے لیے اقدامات تھے ۔ آپ جیسے جیسے اس سافٹ ویر کو استعمال کرتے جائیں گے ، آپ کو اس سافٹویو کے مزید فوائد اور خصوصیات کا علم ہوتا جائے گا ۔ اس آر ایس ایس ریڈر کو تیار کرنے والی کمپنی گاہے بگاہے اس سافٹ ویر کے نئے ورژن نکالتی رہتی ہے ۔ جب بھی کوئي نیا ورژن سامنے آئے ، آپ اس کو ضرور Update کریں ۔ نیا ورژن انسٹال کرنے کے لیے آپ کو پرانا ورژن ان انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نیا ورژن خود کار طریقے سے پرانے ورژن کر Replace کر لیتا ہے اور آپ کی پرانی Settings ویسی کی ویسی ہی رہتی ہیں ۔اپ کو چاہیے کہ ہر مہینے نیچے دیے گے طریقہ کے مطابق نئے ورژن کی آمد کو چیک کرتے رہا کریں۔ ویسے یہ سافٹ ویر خود سے بھی نئے آنے والے ورژن پر خود کار طریقے سے نظر رکھتا ہے ۔
144064610_8d400af21c_o.jpg


بہت خوبیوں کے ساتھ ساتھ اس سافٹویر میں یہ بھی خوبی ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے وقت پر ایک پاپ اپ وینڈو اوپن ہوتی ہے اور آپ کو آگاہ کرتی ہے کہ آپ کے پسندیدہ چینل میں یہ نئے پیغامات آئے ہیں ۔
144066767_8283fe6571_o.jpg


144481973_0421a80fb5_o.jpg


یہ پاپ اپ وینڈو دیکھا رہی ہے کہ اردو محفل میں یہ پیغامات آئے ہیں ۔ آپ جس پیغام کو کلک کریں گے تو وہ اوپن ہو جائے گا ۔
144066507_8114eefef5.jpg


اگر آپ چاہیں تو پوری محفل کے پیغامات ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں ۔
144065996_25a6544212.jpg
 

فرضی

محفلین
واؤ شمیل بھائی بہت ہی مفید معلومات ہیں۔ آج سے پہلے تک تو میں آر۔ایس۔ایس کو سمجھتا ہی نہیں تھا۔۔ آپ کی اس پوسٹ سے نہ صرف اسے سمجھنے میں مدد ملی بلکہ اس کی افادیت کا بھی احساس ہوا۔۔ یہ نہایت ہی کار آمد ثابت ہوگا
 

باذوق

محفلین
شمیل بھائی
بہت بہت شکریہ
واقعی اب میرے لیے کافی آسانی ہو گئی ہے
ر۔س۔س کے بارے میں انگریزی تحریریں تو میرے پاس موجود تھیں لیکن تفصیل سے پڑھنے کا موقع ہی نہ ملتا تھا
مادری زبان کی بات ہی اور ہوتی ہے ۔۔۔ صرف دو منٹ میں نہ صرف آپ کی تحریر پڑھ لی بلکہ اچھی طرح سمجھ بھی لیا ، سافٹ وئر ڈاؤن لوڈ بھی کر لیا اور اب زیرِ استعمال بھی ہے ۔۔۔۔ :D

ایک بار پھر شکریہ محترم !
 

دوست

محفلین
خوب۔
باذوق اگر آپ لینکس استعمال کریں تو مذکورہ آر ایس ایس ریڈر سے بھی اچھا ریڈر مل سکتا ہے۔ اور وہ ہے کے ڈی ای کا ایکریگیٹر۔
اس میں محفل اپنے اصلی چہرے کے ساتھ نظر آتی ہے۔
 

باذوق

محفلین
دوست نے کہا:
خوب۔
باذوق اگر آپ لینکس استعمال کریں تو مذکورہ آر ایس ایس ریڈر سے بھی اچھا ریڈر مل سکتا ہے۔ اور وہ ہے کے ڈی ای کا ایکریگیٹر۔
اس میں محفل اپنے اصلی چہرے کے ساتھ نظر آتی ہے۔
بے شک ، ایک نہ ایک دن لینکس ہمیشہ کے استعمال میں لانا ہے ۔۔۔ مگر یہاں آفس میں‌نہیں ، گھر کے کمپیوٹر پر ۔۔۔!
آفس میں‌تو مجبوری ہے ، خود سے آپریٹنگ نظام کی تبدیلی کا خطرہ مول لیا نہیں‌جا سکتا ۔۔۔ :oops:
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
میری طرف سے مدد کی پیشگی پیشکش۔ اگر تقسیم اوبنٹو ہوئی تو۔۔۔۔۔۔۔
چونکہ میں اوبنٹو کو کافی حد تک استعمال کرنے کی حد تک جان گیا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اوبنٹو ؟

باذوق نے کہا:
یہ اوبنٹو کیا ہے بھائی ؟ :roll:
اوبنتو لینکس کا نیا گرافیکل یوزر انٹرفیس ہے۔ آج کل یہی زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔ ان کی ویب سائٹ سے یا پاکستانی لینکس کے دفتر سے اس کی سی ڈیز لی جا سکتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی خوبی اس کا مفت ہونا ہے۔ نہ صرف یہ خود مفت ہے بلکہ اس کے تمام پروگرام مثلاً آفس، گرافکس پروگرام، آڈیو اور وڈیو ایڈیٹنگ پروگرام وغیرہ بھی عموماً مفت ملتے ہیں سی ڈیز پر بھی اور انٹرنیٹ پر بھی
 

دوست

محفلین
اپنے دوستوں کو اس کے بارے میں یوں‌ بتایا کرتا ہوں‌ کہ لینکس چونکہ آزاد ہے اس لیے ہر ایرا غیرا نتھو خیرا اس کا کوڈ پکڑ کا اپنا ورژن نکال دیتا ہے اپنے نام اور لوگو کے ساتھ۔ جس کو یہ لوگ انگریزی میں ڈسٹریبیوشن کہتے ہیں اس کا اردو تقسیم بنتا ہے۔ اوبنٹو ایسی ہی ایک تقسیم ہے، سوسی لینکس، فیڈورا کور اس قسم کی کئی بلکہ لاتعداد دوسری تقسیمیں موجود ہیں۔ مگر مقبول عام چند ایک ہی ہیں۔
 

باذوق

محفلین
دوست بھائی ،
مختصر مگر بہت بہت اہم تفاصیل بتانے کا بہت شکریہ۔
اب تو لینکس کا لالچ مزید بڑھ گیا ہے
اصل میں وہ کیا ہے کہ مائیکروسافت کی اجارہ داری شروع دن سے مجھے کبھی بھی نہیں بھائی تھی ۔۔۔ ایک طرح‌کا غصہ آتا تھا (جیسے اپنے آفس کے سعودی منیجمنٹ پر آتا ہے ۔۔۔ :wink: )

اور یہ بھی پوچھنا تھا کہ ۔۔۔
یہ جو آپ نے ‘ ایرا غیرا ‘ کا زمرہ بتایا ہے ۔۔۔ اِس زمرے میں‌ہماری محفل کے کوئی معزز رکن بھی شامل ہیں یا نہیں ؟
تاکہ میں اُن ہی کے ورژن کو ترجیح‌ دے سکوں۔
 

ہمسفر

محفلین
سلام

اسلام وعلیکم
بہت عمدہ ٹیوٹرل لکھا ہے آپ نے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا مجھے کوئی بھائی یہ بتا سکتا ہے کہ ہم اپنی ذاتی ویب سائت میں کس طرح rssکا استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔
آپ کی بہت مہربانی ہو گی
واسلام
محسن علی رندھاوا
 

قیصرانی

لائبریرین
باذوق نے کہا:
یہ جو آپ نے ‘ ایرا غیرا ‘ کا زمرہ بتایا ہے ۔۔۔ اِس زمرے میں‌ہماری محفل کے کوئی معزز رکن بھی شامل ہیں یا نہیں ؟
تاکہ میں اُن ہی کے ورژن کو ترجیح‌ دے سکوں۔
دخل در معقولات کی معذرت، لیکن اتنے دن سے جواب نہیں دیا گیا تو میں نے سوچا کہ میں ہی لکھ دوں، شاید دوست بھائی کی نظر سے نہ گذرا ہو۔ ہماری محفل میں ابھی تک ایسا کوئی ممبر نہیں‌ ہے
 

دوست

محفلین
اوہ۔
صبح ہی اس دھاگے کو دیکھا ہے محسن علی رندھاوا کی پوسٹ دیکھی تھی لیکن چونکہ آر ایس ایس فیڈ کے بارے میں نہیں جانتا اس لیے خاموش رہا۔
یہ ایرا غیرا ایسے ہے کہ اس کے پاس پروگرامنگ کا گہرا علم ہو، سورس کوڈ کو سمجھنا، اس میں مناسب تبدیلیاں کرنا جو نئی قسم کو پرانیوں سے ممتاز کرے، اس کے بعد ایک ٹیم جو ارتقاء اور نئے ورژن جاری کرنے پر مستقل کام کرے، ایک عدد طاقتور سرور جو انٹرنیٹ سے منسلک ہو اور جس سے ہر وقت تازہ کاریاں یعنی اپڈیٹس دستیاب ہوں،۔ یا پھر سی ڈیاں تقسیم کرنے کا ایک موثر نظام اور مزید متعلقہ تقسیم کے بارے میں رہنمائی کے لیے ایک عدد فورم بھی۔ ایرا غیرا اس لیے کہا گیا تھا کہ اس پر کوئی پابندی نہیں جیسے ونڈوز پر ہے کہ م س کے علاوہ کوئی بھی اسے تقسیم کرنے کا مجاز نہیں۔
امید ہے اب کلیئر ہوگا۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
بہت خوب شمیل بھائی
مزا آگیا۔
پروگرام ڈاون لوڈ کرنے کے بعد آپ کا دیا ہوا ربط محفل کا آر ایس ایس ریڈر میں کام نہیں‌کررہا۔ اس کے علاوہ الجزیرہ اور عربی فورمز کے ربط چل رہے ہیں۔
برائے مہربانی مجھے محفل کا کارآمد ربط فراہم کریں۔
شکریہ
 

زیک

مسافر
عبدالرحمان: محفل کی ر‌س‌س فیڈ کچھ دنوں سے کام نہیں کر رہی۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ اسے جلد بحال کروں۔
 
Top