روشن صبح

جاسمن

لائبریرین
لاپتہ پاکستانی بچہ ہندوستان پہنچ گیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے چار سدہ سے دو سال قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی ہندوستان کے علاقے راجھستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، بچے کے والدین نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔

لاپتہ بچے کے رشتہ داروں نے تصدیق کی ہے کہ دو سال قبل چار سدہ کے علاقے سرداریاب سے لاپتہ ہونے والے بچے 5 سالہ طفیل اسماعیل، جس کی موجودہ عمر 7 سال ہے، ہندوستان کی ریاست راجھستان میں گنگا نگر پولیس اسٹیشن میں موجود ہے۔

لاپتہ پاکستانی بچے کے رشتہ داروں کو اس کی ہندوستان میں موجودگی کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔

5749f2404233c.jpg


ظفر علی کا کہنا تھا کہ وہ چارسدہ میں سرداریاب سے ترناب کے علاقے میں اپنی رہائش منتقل کررہے تھے کہ 9 جون 2014 کو ان کا بیٹا طفیل لاپتہ ہوگیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
تعلیمی اداروں میں قرآن کی تعلیم بطور مضمون پڑھانے کا منصوبہ
جون 13, 2016
4DAE11B7-24F1-4BD8-A409-04BDA8A017CF_w987_r1_s.jpg



پاکستان میں مدرسوں کی تعلیم پر بہت سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ سرد جنگ کے بعد سے اب تک یہ مدرسے کسی بھی صوبے میں یا کسی بھی علاقے میں ہوں ’شک‘ کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکے۔ اسی لئے، کبھی ان کی رجسٹریشن کی باتیں ہوتی ہیں تو کبھی ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جاتا ہے۔

اب ایک نئے منصوبے کے تحت وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کو مضمون کے طور پر پڑھانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کی حتمی منظوری اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد دی جائے گی۔

وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ قرآن کو لازمی مضمون کے طور پر تمام وفاقی سطح کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن کی تعلیم کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے گا، جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن کا اردو ترجمہ مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔

بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت نے تمام صوبوں کو قرآن کی تعلیم سے متعلق مسودہ بھیجا تھا اور چاروں صوبے پہلی سے دسویں جماعت کے طالب علموں کو قرآن کی تعلیم دینے کے حق میں ہیں۔

ادھر اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس میں کوئی رائے نہیں کہ بلا شبہ یہ منصوبہ کارگر ثابت ہوگا، اس معاملے میں ان مدرسوں کی ضرورت بھی ختم ہوجائے گی، جنہیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح مدارس کا کردار وسیع اور بے داغ ہوسکے گا۔
http://www.urduvoa.com/a/religious-education-plan/3374108.html
 

جاسمن

لائبریرین
جدیدسافٹ ویئر سے مطلوبہ آیت وحدیث کی تلاش آسان بنادی،زاہد حسین

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام"جرگہ"میں جدید ٹیکناکوجی کو قرآن مجید، احادیث اور دینی تعلیمات کی ترویج کے لئے استعمال کرنے والے نوجوان سافٹ ویئر انجینئر زاہد حسین چھیپا کا اپنے ایجاد کردہ سافٹ ویئر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن واحادیث کے جدید سافٹ ویئر کے ذریعے مطلوبہ آیت قرآن اوراحادیث مبارکہ کی تلاش آسان بنادی گئی ہے۔اس سافٹ ویئر کے ذریعے انگریزی،اردو،رومن اردواورعربی میں مطلوبہ لفظ لکھ کر تلاش کیا جاسکتا ہے،بزرگ افراداگر پڑھنا چاہیں تو الفاظ بڑے کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔تمام مکاتب فکر کے تراجم قرآن اور64ہزاراحادیث مبارکہ صرف 400گرام کی ڈیوائس میں موجود ہے۔ ونڈوز فون،آئی فون ، آئی پیڈ ، اینڈرائڈ کے سارے فونز پر یہ سافٹ ویئر چل سکتاہے اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر پر بھی اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکاتا ہے اور اب تک اس کے ساڑھے اٹھارہ لاکھ ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں اسرائیل سمیت177 ممالک میں ۔اس پر اب تک 33 لاکھ خرچ ہو چکے ہیں اور اس پر میں 2007 سے کام کر رہا ہوں ۔جیو کے پروگرام’’جرگہ ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سافٹ ویئر انجینئر زاہد حسین چھیپا کا مزید کہنا تھاکہ قرآن پاک کو پڑھنے والے تین قسم افرادہیں پہلا طبقہ وہ ہے جو امام کعبہ کی تلاوت صرف اس لئے چلاتاہے

کہ برکت آجائے ، دوسرا طبقہ طالب علم ہیں جو تحقیق و بحث کرنا چاہتے ہیں اور تیسرا طبقہ علماء ہیں جو اس پر کام کرنا چاہتے ہیں تواس کے لئے میں نے کام یہ کیا کہ قرآن کریم ، احادیث، عبادات اور مسنون دعائیں، یہ چاروں جمع کر دیں ۔یہ ساری چیزیں انٹر نیٹ کے بغیر چلیں سوائے آڈیو کے جو صرف ایک بار ڈاؤن لوڈ ہو کر آپ کے موبائل میں محفوظ ہو جائے گی۔ اس کے بعد اس کے لئے بھی انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی ۔اگر آپ کوئی آیت یاد کرنا چاہیں تویہ سافٹ ویئر وہ آیت ایک لاکھ بار چلائے گاجب تک آپ کو یاد نہ ہو جائے ۔اس میں 12 سے زائد قاری صاحبان کی آواز موجود ہے ۔ سافٹ ویئر میں سرچ کے آپشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حسین کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے متعلق اگر آیت تلاش کرنا ہو تو اس میں ڈھونڈنے کے چار طریقے ہیں ، انگریزی، اردو ، رومن اردو یا عربی میں لفظ جھوٹ لکھیں توقرآن پاک کی 51آیات سامنے آ جائیں گی جس میں جھوٹ کا ذکر موجود ہے۔اگربزرگ افراد پڑھنا چاہیں توان کے لئے الفاظ بڑے کرنے کا آپشن موجود ہے ۔اس میں قرآن پاک کا رومن اردو میں ترجمہ بھی موجود ہے ۔اس میں تمام مکاتب فکر کے تراجم موجود ہیں ۔اس کے علاوہ انگزیری میں اسے دیکھا اور پڑھا جا سکتاہے۔اگرآپ کوئی آیت دوستوں کو بھیجنا چاہیں تواس میں شیئرکا آپشن موجود ہے آپ اسے فیس بک ، واٹس ایپ ، ٹویٹر یا جہاں آپ بھیجنا چاہیں بھیج سکتے ہیں۔ اس حوالے سے زاہد حسین کا مزید کہنا تھا کہ قر آن مجید میں عربی کے 77ہزار 881 الفاظ موجود ہیں ،ان تمام الفاظ کو آپ تلاش کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ قرآن پاک کی تفسیر دیکھ اور سن سکتے ہیں ۔ قر آن مجید میں عربی کے 77ہزار 881 الفاظ کی اردو اور انگریزی ڈکشنری بھی مرتب کی گئی ہے ۔
مزید تفصیل:
احادیث اور قرآن کی موبائل ایپلی کیشنز - ایکسپریس اردو
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
خواجہ سراؤں کی ترقی کےلیے 20 کروڑ کا بجٹ

خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے خواجہ سراؤں کے ليے بیس کروڑ روپے کا بجٹ تجويز کيا ہے۔ تاہم خواجہ سراؤں کي برادري اِس سے مطمئن نظر نہیں آتی۔ اُن کا موقف ہے کہ حکومت اِس بجٹ کے تحت اُنہیں چند شبعوں تک محدود کر رہی ہے جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے۔ پشاور سے ارم عباسی۔
?
http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/06/160622_kp_transgender_budget_ra
چلو شروعات تو ہوئی۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
عالمی مقابلوں میں روحان پر تمغوں کی برسات

برسبین: پاکستان کے نوجوان گھڑسوار، نیزہ باز اور پولو کھلاڑی روحان حسین سبحانی نے آسٹریلیا میں منعقدہ عالمی نیزہ بازی اور گھڑسواری کے مقابلوں میں 6 سونے، 2 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

روحان نے اس سے قبل 2015 میں قومی نیزہ بازی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی جس میں پورے ملک سے 1100 گھڑ سواروں نے حصہ لیا تھا۔

نوجوان گھڑ سوار روحان کو بہترین کارکردگی پر گزشتہ سال ہارس اینڈ کیٹل شو میں کم عمرترین گھڑ سوار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

16 سالہ روحان حسین سبحانی کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد وطن واپسی پر پاکستان کی انڈر 19 نیزہ بازی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

یاد رہے کہ عالمی نیزہ بازی اور گھڑ سواری کے مقابلے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں رواں ماہ منعقد ہوئے تھے۔
http://www.dawnnews.tv/latest-news
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا
متین حیدر
25-6-2016

تاشقند: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حوالے سے ’ذمہ داریوں کی یادداشت‘ (میمورینڈم آف آبلیگیشنز) پر دستخط کردیئے، جس کے بعد پاکستان تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔

ذمہ داریوں کی یادداشت پر دستخط تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران ہوئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 6 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مشترکہ طور پر یادداشت پر دستخط کیے۔http://www.dawnnews.tv/news/1039240/



پاکستان 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک تھا، جو تنظیم کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا رہا اور 2010 میں مکمل رکنیت کے لیے درخواست دی۔

تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے جولائی 2015 میں اوفا اجلاس میں پاکستان کی درخواست کی اصولی طور پر منظوری دی تھی اور پاکستان کی تنظیم میں باقاعدہ شمولیت کے لیے طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


پاکستان کی شمولیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جو دنیا کی کُل آبادی کے 45 فیصد حصے کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کی شمولیت سے تنظیم کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین


search.20160126131500.png

پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی کے نام بڑا اعزاز
576e8ce49ee86.jpg
خصوصی بچوں کے لیے گیمز تیار کرنے والی ایک پاکستانی کمپنی نے امریکا میں ہونے والے ایک مقابلے میں تیسرا انعام اپنے نام کیا ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے زیرتحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپیٹیشن میں پاکستان کی ونڈر ٹری کمپنی نے تیسرا انعام حاصل کیا۔
ونڈر ٹری مائیکرو سافٹ کائینیکٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے انٹرایکٹو ، augmented رئیلٹی گیمز تیار کرتی ہے۔
اس کمپنی کی ٹیم میں معروف ماہرین نفسیات اور اساتذہ شامل ہیں۔
یہ کمپنی متعدد اداروں جیسے ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنز، اسپیشل اولمپک پاکستان اور دیگر کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کیے ہوئے ہے تاکہ خصوصی بچوں کے لیے ایسی گیمز تیار کی جاسکیں جن سے ان کی گھر بیٹھے فزیکل تھراپی، بائیو فیڈ بیک اور ٹریکنگ پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔
اس کمپنی کی گیمز میں آگمینٹڈ رئیلٹی ٹٰکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے کہتا بچے کو ایک انٹرایکٹو دنیا فراہم کی جاسکے سے ان کی توجہ مرکوز کرنے، عزم کی صلاحت میں اضافے کے ساتھ مخصوص صلاحتوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
ان گیمز کو کھیلنے کے کائینیکٹ وی ٹو سنسر، ایک لیپ اور ایک ٹی وی اسکرین کی ضرورت ہوتی ہے۔
ونڈر ٹری کے سی ای او اور شریک بانی محمد وقاص نے بتایا کہ جی ای ایس 2016 ایک غیرمعمولی تجربہ تھا " یہ پورا سفر ہم سب کے لیے سیکھنے کے ایک انمول موقع کی طرح تھا، آج کی کامیابی سے وہ نکتہ ثابت ہوتا ہے جو میں اور میرے دیگر ساتھی گزشتہ ڈیڑھ سال سے ثابت کرنے کے لیے کام کررہے ہیں کہ ہماری گیمز خصوصی بچوں کے نصاب سیکھنے کے عمل میں انقلاب برپا کرسکتی ہیں"۔
اس مقابلے میں ونڈر ٹری کے سامنے 15 امیدوار تھے جن کا انتخاب دنیا بھر میں 1074 ٹیموں میں سے کیا گیا تھا۔

[FONT=NafeesWebNaskhRegular, NafeesWebNaskhRegular,sans-serif]http://www.dawnnews.tv/news/1039287/[/FONT]​
 

جاسمن

لائبریرین
حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ
2-7-2016
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون سے بلوچستان کے شہر حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 2007 میں حب میں خلیفہ کوسٹل ریفائنری تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم عالمی کمپنی کی جانب سے فنڈز کا انتظام نہ ہونے کے باعث ریفائنری کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق وزارت پٹرولیم نے پارکو آئل ریفائنری کو حب میں 5 ارب ڈالر مالیت کی خلیفہ کوسٹل آئل ریفائنری لگانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، جس کی صلاحیت اڑھائی لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔


ریفائنری مکمل ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کم اور قیمت سستی ہوجائے گی، جبکہ اس کی تعمیر پارکو کے منافع سے کی جائے گی جس سے قومی خزانے پر قطعاً کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔

آئل ریفائنری کے لیے 250 میگاواٹ کا پاور پلانٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

نئی آئل ریفائنری 60 فیصد وفاقی حکومت جبکہ 40 فیصد متحدہ عرب امارات کی ملکیت ہوگی۔


خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب اور ریفائنریوں کی کم صلاحیت کے باعث پاکستان کو سالانہ 10 تا 14 ارب ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنا پڑتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل کوٹ ادو میں پارکو آئل ریفائنری بھی متحدہ عرب امارات کی شراکت سے تعمیر کی گئی تھی۔

http://www.dawnnews.tv/news/1039629/
 

جاسمن

لائبریرین
بہاولپور کی خبریں
1:سی ایم ایچ کی ایک آیا کو مین گیٹ کے قریب تقریباََ نوے ہزار کی رقم ملی اور اُس نے انتطامیہ کو وہ رقم دے دی جو متعلقہ شخص کو واپس کر دی گئی۔ آیا کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
2:اسلامیہ یونیورسٹی کے لیکچرار نے عمران خالد نے ایک ایسی سپرے مشین ایجاد کی ہے جو ٹریکتر اور ڈیزل کے بغیر دس نوزل پہ مشتمل ہے۔اس مشین کو ہاتھ سے کھینچنے سے ٹینکی کے اندر پریشر بڑھے گا اور یہی پریشر نوزل کے اندر جائے گا جہاں سے زرعی ادویات فصلوں پہ سپرے کی جاسکیں گی۔
3؛بی بی اے آنرز سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ وردہ گل یوتھ پارلیمنٹ پکستان کے آٹھویں سیشن 17-2016 کے لئے رکن منتخب ہوئی ہیں۔ وہ جنوبی پنجاب کی واحد اور پہلی خاتون ہیں جو قومی سطح پہ ہونے والے مقابلے کے بعد منتخب ہوئی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
امریکہ میں قران کی پہلی بڑی نمائش
ستمبر 30, 2016

اس نمائش میں قران پاک کے 60 سے زیادہ نسخے رکھے جائیں گے جن کا تعلق عرب دنیا، ترکی، ایران اور أفغانستان سے ہے۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع سیکلر گیلری نے قران کے فن تحرير پر ایک بڑی نمائش کااعلان کیا ہے جو اکتوبر کی 22 تاریخ سے شروع ہو کر اگلے سال 20 فروری تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں قران پاک کے 60 سے زیادہ نسخے رکھے جائیں گے جن کا تعلق عرب دنیا، ترکی، ایران اور أفغانستان سے ہے۔ ان قلمی نسخوں کا تعلق تقربیاً ایک ہزار قبل آٹھویں صدی کے دمشق سے لے کر 17 صدی کے استنبول سے ہے۔ اس نمائش کے ذریعے ماضی قدیم میں قران پاک کی خطاطی اور فن تحرير کی آرائش و زیبائش کو سامنے لایا جائے گا۔

یہ تاریخی نمائش ان قیمتی اور غیر معمولی اہمیت کے حامل قلمی نسخوں کے متعلق یہ بتائے گی کہ انہیں کس طرز تحریر میں لکھا گیا ہے، خطاط کون تھے اور وہ نسخے کس کی ملکیت میں تھے۔

’ قران کا آرٹ، ترک عجائب گھر اور اسلامک آرٹ کے خزانے‘ کے نام سے منعقد کی جانے والی اس نمائش کے لیے کئی اداروں نے معاونت فراہم کی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال میں واقع سمتھ سونیئن فریر گیلری اور اس سے متصل آرتھر سیکلر گیلری کا تعلق ایشیائی آرٹ سے ہے۔ ان دونوں گیلریز میں آرٹ کے چالیس ہزار سے زیادہ نمونے رکھے گئے ہیں جن کا تعلق پتھر کے آخری عہد سے لے کر موجودہ زمانے تک ہے۔

ان گیلریز میں آرٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اسلامی آرٹ، چین کی پتھر اور کانسی سے بنی ہوئی اشیاءاور مصوری کے نمونے، اور مشرق قریب کے زمانہ قبل از تاریخ کے آرٹ کو پیش کیا گیا ہے۔

یہاں آپ جاپانی آرٹ کے نادر نمونوں، قدیم مصری دور سے تعلق رکھنے والی چیزوں، جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء اور کوریا کے فن پاروں کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
امریکہ میں قران کی پہلی بڑی نمائش
 

جاسمن

لائبریرین
پنجاب میں نوزائیدہ بچوں کے دودھ کے 60 ہزار ڈبے تلف

بدھ 7 مارچ 2018

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوزائیدہ اورکم عمربچوں کے لئے قواعد کی خلاف ورزی اورصارفین کو دھوکہ دینے والے دعوؤں کے ساتھ انفینٹ فارمولا ملک تیارکرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ سے انفینٹ فارمولا ملک کے 60 ہزار ڈبے قبضے میں لے لئے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طورپر 3 ہزار870 میڈیکل اسٹورچیک کئے گئے، مختلف برانڈزکی ایک ہی قسم کی پراڈکٹ کے 41 ہزارجبکہ دوسری قسم کے 19 ہزارڈبے قبضے میں لئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق بچوں کی خوراک میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ کارروائیاں پنجاب فوڈ اتھارٹی انفینٹ فارمولا ریگولیشن کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئیں ہیں، انفینٹ فارمولا میں امپورٹ اور مارکیٹنگ ریگولیشن کی خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں۔ چین سے درآمد شدہ پراڈکٹس کو فرانسیسی اور جرمن کہہ کر فروخت کیا جا رہا تھا، پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈبوں میں سوراخ کر کے ناقابل استعمال بنادیا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کی وجہ سے مائیں اپنے دودھ کی بجائے انفینٹ فارمولا کو ترجیح دیتی ہیں، انفینٹ فارمولا کے ناقص معیار کی وجہ سے بچوں میں غذائی اجزاء کی کمی واقع ہو رہی ہے، ایک سال تک کے بچوں کے انفینٹ فارمولا کی مارکیٹینگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایک سال سے زائد عمر کے بچوں کے لئے بھی صرف بہترین معیار کے انفینٹ فارمولا کی محدود رسائی کی اجازت ہے۔
پنجاب میں نوزائیدہ بچوں کے دودھ کے 60 ہزار ڈبے تلف - ایکسپریس اردو
 

جاسمن

لائبریرین
قبلہ کی سمت بتانے والا جدید جائے نماز متعارف​

07.02.2013
استنبول (نیٹ نیوز) جدید ٹیکنالوجی کا عبادت میں بھی استعمال ہونے لگا ہے، ترکش ماہر نے ایسا جائے نماز بنا دیا ہے جو کہ قبلے کا رخ خود بتاتا ہے۔ جدید جائے نماز کی اہم بات یہ ہے یہ عام جائے نماز کی طرح باآسانی فولڈ ہو جاتا ہے اور قبلہ کی طرف رخ ہوتے ہی پورا جائے نماز روشن ہو جاتا ہے نماز پڑھنے والے کو قبلہ رخ جاننے میں وقت ضائع نہیں کرنا پڑتا۔
عالمی اخبار - ایسی جائے نماز ایجادہوئی ہے جو قبلہ رخ ہوتے ہی روشن ہو جاتی ہے
 

جاسمن

لائبریرین
گھنٹہ گھر کے مرمت شدہ علاقے میں پشاور کے شہریوں اور سیاحوں کا ہجوم
مغل دور کی عمارات کی مرمّت نے مقامی منظر کو بدل کر رکھ دیا۔
2018-08-30
یہ تعمیرِ نو شارعِ ثقافت پراجیکٹ کا جزُ تھا، جس کے تحت گھنٹہ گھر سے گور گھتری تحصیل آرکیولاجیکل کمپلیکس تک کام کیا گیا۔
گھنٹہ گھر کی تعمیرِ نو نے اپنی وجہِ تسمیہ، 118 برس قدیم گھنٹہ گھر کو بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔

ہزاروں رہائشی اور سیّاح روزانہ زیادہ تر تبدیل شدہ منظر سے لطف اندوز ہونے اور متعدد دستیاب خوراکیں کھانے کے لیے شارعِ ثقافت جاتے ہیں۔

شارع پر نیچے کی جانب جاتے ہوئے وہ طویل عرصہ قبل ایک معروف تاجر خاندان، سیٹھیوں، کی تعمیر شدہ سات محل نما حویلیاں – روائتی محل سرا – ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
گھنٹہ گھر کے مرمت شدہ علاقے میں پشاور کے شہریوں اور سیاحوں کا ہجوم
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان کے پہلے مخنث کالج سے پہلے بیچ نے تعلیم مکمل کرلی
11 ستمبر 2018
خیال رہے کہ لاہور کے معروف علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے کھولے گئے ’دی جینڈر گارڈین‘ میں ٹرانس جینڈر افراد کو پرائمری سے لے کر 12 جماعت تک مفت تعلیم دی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں اسی کالج و اسکول کی جانب سے خواجہ سرا کمیونٹی کو تربیتی کورسز بھی مفت کرائے جاتے ہیں۔

خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد کو باعزت نوکریاں حاصل کرنے اور معاشرے کا اہم فرد بنانے کے لیے اسکول و کالج کی جانب سے انہیں نہ صرف قانونی تعلیم دی جاتی ہے، بلکہ انہیں ضرورت پڑنے پر قانونی و مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں تقریب میں اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی تنظیم اپنا کاروبار شروع کرنے والے خواجہ سرا طلبہ کو آسان شرائط پر قرضے بھی فراہم کرے گی۔


اسکول انتظامیہ کے مطابق ’دی جینڈرگارڈین’ نہ صرف پاکستان کا پہلا ٹرانس جینڈر تعلیمی ادارہ ہے، بلکہ یہ مسلم ممالک کا بھی پہلا تعلیمی ادارہ ہے، جس میں مخنث افراد کو مفت تعلیم اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

پاکستان کے پہلے مخنث کالج سے پہلے بیچ نے تعلیم مکمل کرلی - Pakistan - Dawn News
 
خواتین کو سفری سہولت فراہم کرنے والی سروس

549704_8496377_updates.jpg

خواتین کی آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے والی سروس "روشنی رائیڈز" متعارف کرادی گئی ہے ۔ یہ سروس خواتین کے لیے سفر میں مددگار ہوگی اورانھیں کسی بھی مشکل سے بچانےمیں ممدومعاون ہو گی۔روز افزوں بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے پھیلاؤ کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی اور ٹریفک کے اژدھام کی موجودہ صورتحال خواتین کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اگرچہ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر آمدورفت کے لئے نت نئی سہولیات متعارف کروائی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود خواتین کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔
549704_6725805_updates.jpg

روشنی رائیڈز نہ صرف خواتین کوسفری سہولتوں میں مدد فراہم کریگی بلکہ ان کو محفوظ سواری بھی فراہم کریگی۔یہ بات آج ہونے والے ایک پینل ڈسکشن میں بتائی گئی۔جس میں رین ٹری اسپاکی بانی اور سی ای او لبنٰی لکھانی ، فیمینسٹ ریسرچر اور پروفیسر ،حبیب یونیورسٹی کراچی محترمہ عافیہ ضیاء، آدم جی اکیومن فنڈ کی رکن اور مصنفہ و آرٹسٹ محترمہ رقیہ دیوان ،پونپنجے کی سی ای او صباء گل اور کیئر میناکی ڈائیریکٹر عائشہ کریاپارشامل تھیں۔
لنک
 
ہمارے ساتھ کھیلیں، فون سے نہیں!
جرمنی میں والدین کے موبائل فون استعمال کرنے کے خلاف احتجاجاً ننھے بچے سڑکوں پر نکل آئےاور والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موبائل فون استعمال کرنے کے بجائے ان پر توجہ دیں۔

550192_7445521_updates.JPG

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بینرزاٹھائے سڑکوں پرمارچ کرتے ہوئے ان بچوں نے نعرے بھی لگائے اور والدین کو موبائل فون کا استعمال کم کرنے اور ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش کی ۔احتجاجی ریلی میں 150 بچوں نے شرکت کی ۔انہوں نے اس احتجاج کے لیے باقاعدہ ایک نعرہ تیار کیا جس میں مطالبہ تھا کہ 'میرے ساتھ کھیلیں، اپنے فون سے نہیں!

550192_456615_updates.JPG

تحقیق کے مطابق جن بچوں کو والدین کی جانب سے توجہ نہیں ملتی وہ اپنے آپ کو تنہا اور غیر اہم محسوس کرتے ہیں اور نتیجتاً دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔
 
مذہبی گھرانوں کے بچوں میں کامیابی کا تناسب عام طلبہ سے زیادہ

549604_2154700_updates.jpg

برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مذہبی گھرانوں میں پلے بڑھے بچوں میں کامیابی کا تناسب عام طلبہ سے زیادہ ہوتا ہے۔
برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے طلبہ چاہے کسی مذہبی اسکول میں تعلیم حاصل نہ بھی کریں ان کی شعوری سطح عام بچوں سے زیادہ ہوتی ہے۔
برطانوی ماہرین کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مذہبی گھرانوں میں والدین اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کرتے ہیں اورخاندانی روایات کا بھی اس کامیابی میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مذہبی اسکولوں میں جانے والے بچوں کا او لیول سے بہتر رزلٹ حاصل ہوا۔
لنک
 
Top