روزنامہ اُمت جیسا کوئی دوسرا نہیں۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسان خان

لائبریرین
سعودی کونسلیٹ پر کریکر سے حملہ اور پاکستانی شیعہ برادری کے نہتے لوگوں پر حملے میں کچھ فرق ہے کہ نہیں؟؟

قابلِ مشاہدہ موجودگی سے عرض یہ ہے کہ مجھے چھ سال شیعوں میں وقت گزارتے ہوئے ہو گئے۔ ہر ہفتے کراچی کے سب سے بڑے شیعہ اکثریتی علاقے جعفرِ طیار کا چکر لگتا ہے۔ میرے قریبی ترین دوست شیعہ ہیں، لیکن نہ تو کہیں شیعہ دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی دیکھی، نہ ہی کسی کو اُن کے کسی اقدامات کی حمایت کرتے دیکھا۔ حتیٰ کہ جعفرِ طیار کی دیواروں پر بھی اُن دہشت گرد تنظیموں کی کوئی موجودگی نہیں۔ ہاں مجلس وحدت المسلمین اور آئی ایس او وہاں کافی فعال ہیں۔

لیکن امت پڑھو تو ایسا لگتا ہے جیسے شیعہ علاقے سپاہِ محمد جیسی تنظیموں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں اور وہ وہاں دندناتے پھر رہے ہیں نیز سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کی سطح کی ہی دہشت گردی کرتے پھر رہے ہیں۔
 
یہاں صرف بات دہشت گردی کی ہورہی ہے نہ کہ دہشت گردی کی کمیت و کیفیت کی۔ یقنا نہتے افراد کا قتل اور سعودی کونسلیٹ پر حملہ برابر نہیں لیکن اس بہانے یہ کہنا کہ اس تنظیم کی قابل مشاہدہ موجودگی نہیں ایک حقائق سے منہ چرانے کے مترادف ہے
2۔ لشکر مہدی نے صرف سعودی کونسلٹ پر حملہ نہیں کی بلکہ یہ درجنوں بے گناہ اہل تسنن کے قتل میں بھی ملوث ہے یہ خبر ملاحظہ کجئیے اور اس کے بعد اپنی تاویلات کی زنبیل میں سے کوئی نئی تاویل پیش کر دیجئے کہ اس سلسلے میں کافی تجربہ کار ہیں
They have been accused of being involved in at least a dozen sectarian target killings, including the murder of three doctors. The group targeted sympathisers and members of the banned Sipah-e-Sahaba, Lashkar-e-Jhangvi and Jaish-e-Mohammad, because of which a strong backlash would occur and the attacked groups would retaliate against the Shia community more violently.
Also, a clear link between the Mehdi force and Majlise Wahdat-e-Muslimeen (MWM), a local religious organisation has also been uncovered.
The MWM’s Karachi leadership is being led by Hasan Zafar and Punjab chapter by Raja Nasir. Both are under police surveillance.
3۔ ابھی چند دنوں پہلے ایک خبر شائع ہوئی کہ وحدت المسلمین کے کچھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد وحدت والوں نے حسب معمول خواتین کو میدان میں اتار دیا اور ان دہشت گردوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ کہیے تو ڈھونڈ کر اس کا لنک بھی پیش کردوں؟
 

حسان خان

لائبریرین
میں نے کب کسی شیعہ دہشت گرد تنظیم کا انکار کیا ہے؟ میں تو اُن کی visible presence یعنی قابلِ مشاہدہ موجودگی کا منکر ہوں۔ باقی میں کہہ چکا ہوں کہ شیعہ دہشت گرد پکڑا جائے تو اُسے بھی بیچ چوراہے پر لٹکایا جائے لیکن یہ لٹکانے کا عمل اورنگزیب فاروقی جیسوں کے لیے بھی روا ہونا چاہیے جسے امت مثبت روشنی میں پیش کر رہا ہے۔
 
میں نے کب کسی شیعہ دہشت گرد تنظیم کا انکار کیا ہے؟ میں تو اُن کی visible presence یعنی قابلِ مشاہدہ موجودگی کا منکر ہوں۔ باقی یہ خبریں دکھا کر کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟ میں کہہ چکا ہوں کہ شیعہ دہشت گرد پکڑا جائے تو اُسے بھی بیچ چوراہے پر لٹکایا جائے۔

کیوں کہ آپ ایک لمبے عرصے سے شیعہ علاقوں میں جا رہے ہیں اور کیوں کہ آپ نے کبھی لشکر مہدی کا نام وہاں نہیں سنا اس لیے آپ جیسے غیر جانبدار شخص کی بات پر ہم بھی یقین کرتے ہوئے ان تنظیموں کی قابل مشاہدہ موجودگی، سے انکار کا اعلان کرتے ہیں
نوٹ: یہ اعلان آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر کیا جارہا ہے۔
ایک ضمنی سوال جیسا کہ آپ نے فرمایا
ہاں مجلس وحدت المسلمین اور آئی ایس او وہاں کافی فعال ہیں۔
تو اوپر کی مصدقہ اخبار ات یعنی ماسوائے امت کی رپورٹ کے مطابق وحدت والے دہشگرد ہیں یا نہیں، اور یہ قابل مشاہدہ موجودگی ہے یا نہیں؟
 

حسان خان

لائبریرین
تو اوپر کی مصدقہ اخبار ات یعنی ماسوائے امت کی رپورٹ کے مطابق وحدت والے دہشگرد ہیں یا نہیں، اور یہ قابل مشاہدہ موجودگی ہے یا نہیں؟

ہو سکتا ہے وحدت المسلمین میں دہشت گرد ہوں، یا وہ پوری جماعت ہی دہشت گرد ہو، لیکن فی الحال ملکی قانون کے مطابق وہ دہشت گرد اور کالعدم جماعت نہیں ہے۔۔ جبکہ سپاہِ صحابہ اور اہلِ سنت والجماعت کو ہمارا ملکی قانون کالعدم اور دہشت گرد قرار دیتا ہے۔۔ اور اسی اہلِ سنت والجماعت کو امت اتنی کوریج دیتا پھر رہا ہے۔
دوسری بات، مجلسِ وحدت المسلمین کی رسمی پالیسی اتحاد بین المسلمین ہے، جبکہ سپاہِ صحابہ کا یک نکاتی ایجنڈا کافر کافر شیعہ کافر ہے۔ اس لیے بہرحال، سپاہِ صحابہ سے جیسی نفرت کرتا ہوں، وہ نفرت یا کراہیت میرے دل میں م و م کے لیے پیدا نہیں ہو پا رہی ہے۔ معذرت!
 
ہو سکتا ہے وحدت مسلمین میں دہشت گرد ہوں، لیکن فی الحال ملکی قانون کے مطابق وہ دہشت گرد اور کالعدم نہیں جماعت نہیں ہے۔۔
دوسری بات، مجلسِ وحدت المسلمین کی رسمی پالیسی اتحاد بین المسلمین ہے، جبکہ سپاہِ صحابہ کا یک نکاتی ایجنڈا کافر کافر شیعہ کافر ہے۔ اس لیے بہرحال، سپاہِ صحابہ سے جیسی نفرت کرتا ہوں، وہ نفرت یا کراہیت میرے دل میں م و م کے لیے پیدا نہیں ہو پا رہی ہے۔ معذرت!

یقنا وہ کالعد م جماعت نہیں لیکن نفرت کا پیمانہ کیا بس کالعدم ہونا ہی ہے؟ یعنی اس میں دہشت گرد ہوں وہ دہشت گردوں کو سپورٹ کرتی ہو لیکن چونکہ وہ کالعد م نہیں اور اس کے منہ پر اتحاد بین المسلمین کا نعرہ ہے تو وہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے مختلف ہے کیا کہنے یعنی جو کھل کر دہشت گردی کرے وہ دہشت گرد اور جو منافقت کے ساتھ دہشت گردی کرے وہ اتحاد بین المسلمین کا داعی۔
جناب آپ کو معذرت کی ضرورت نہیں بلکہ آپ تو کھل کر یہ سب کرتے ہیں کھلے عام افعال پر معذرت نہیں کی جاتی یا معذرت نہیں ہوتی یا پھر وہ کام نہیں ہوتے۔

1101771367-1.gif

1101771365-1.gif


ماخذ
 

حسان خان

لائبریرین
بھلے منہ پر ہی اتحاد کا نعرہ ہے، کم سے کم یہی بات اِنہیں میرے نزدیک سپاہِ صحابہ سے بہتر کر دیتی ہے۔
کیا سپاہِ صحابہ کا کوئی فرد شیعوں کو مسلمان اور برابر کا پاکستانی شہری قبول کر اُن سے اتحاد کا نعرہ لگائے گا؟
 
بھلے منہ پر ہی اتحاد کا نعرہ ہے، کم سے کم یہی بات اِنہیں میرے نزدیک سپاہِ صحابہ سے بہتر کر دیتا ہے۔
کیا سپاہِ صحابہ کا کوئی فرد شیعوں کو مسلمان قبول کر اُن سے اتحاد کا نعرہ لگائے گا؟

نہیں غالبا وہ منافقت پر یقین نہیں رکھتے۔
 

حسان خان

لائبریرین
نہیں غالبا وہ منافقت پر یقین نہیں رکھتے۔
سپاہِ صحابہ کی اُس ایمانداری سے شیعہ ملاؤں کی یہ منافقت بہتر ہے جو ملک میں بین المسالک ہم آہنگی، وسیع القلبی اور مذہبی شدت پسندی کی روک تھام کے لیے روا رکھی جائے۔
 
وکی لیکس۔۔۔! ہاں اچھی اصطلاح ہے لیکن اس حقیقت کے ساتھ

نہ تھا میں معتقد اعجاز مے کا
بڑی مشکل سے منوایا گیا ہوں
یا
حفیظ کب اہل زباں مانتے تھے
بڑی مشکل سے منوایا گیا ہوں
 

ظفری

لائبریرین
میرا اشارہ لوگوں میں ایک ہیجان اور حشر برپا کرنے کی طرف تھا ۔ وکی لیکس کے انکشافات انتہائی مستند اور ثبوت کیساتھ پیش کیئے جاتے ہیں ۔ ان کو جھٹلانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ۔اس کے برعکس امت کو یہ اعجاز حاصل ہے کہ وہ ایسی خبریں بھی شائع کردیتا ہے جس کے بارے میں اس کا یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ یہ دوسو سال بعد وقوع پذیر ہونگیں ۔ مگر اس کا اطلاق وہ " اُمت " پر فوری طور پر کردیتا ہے ۔ اب کیا کہیئے ۔ :idontknow:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top