روزانہ قدم

فہد اشرف

محفلین
گوگل فٹ کے مطابق میرے پچھلے دس دن
  1. پیر (آج): 6.85 کلومیٹر 10109 قدم
  2. اتوار: 8.68 کلو میٹر 12469 قدم
  3. سنیچر: 9.02 کلومیٹر 16023 قدم
  4. جمعہ: 13.92 کلومیٹر 19869 قدم
  5. جمعرات: 9.61 کلومیٹر 14354 قدم
  6. بدھ: 6.62 کلومیٹر 11018 قدم
  7. منگل: 12.88 کلومیٹر 19654 قدم
  8. پیر: 12.71 کلومیٹر 18231 قدم
  9. اتوار: 7.45 کلومیٹر 11229 قدم
  10. سنیچر: 13.8 کلومیٹر 19151 قدم
 

عرفان سعید

محفلین
گوگل فٹ کے مطابق میرے پچھلے دس دن
  1. پیر (آج): 6.85 کلومیٹر 10109 قدم
  2. اتوار: 8.68 کلو میٹر 12469 قدم
  3. سنیچر: 9.02 کلومیٹر 16023 قدم
  4. جمعہ: 13.92 کلومیٹر 19869 قدم
  5. جمعرات: 9.61 کلومیٹر 14354 قدم
  6. بدھ: 6.62 کلومیٹر 11018 قدم
  7. منگل: 12.88 کلومیٹر 19654 قدم
  8. پیر: 12.71 کلومیٹر 18231 قدم
  9. اتوار: 7.45 کلومیٹر 11229 قدم
  10. سنیچر: 13.8 کلومیٹر 19151 قدم
بہت اچھے!
پاکستان کس دن پہنچ رہے ہیں ؟
 

فاخر رضا

محفلین
دس محرم کو سولہ ہزار قدم چلا ورنہ چھ سے سات ہزار قدم روزانہ
چلنے سے وزن کم کرنے کے علاوہ بھی بے انتہا فوائد ہیں. چلنے کو وزن کم کرنے سے زیادہ فٹ رہنے کے لئے استعمال کرنا چاہیے
اوسطاً ہر شخص کو دس ہزار قدم چلنا چاہیے.
مجھے یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ صرف کھڑے رہنا بھی ایک ورزش ہے اور یہ کام میں آئی سی یو میں خوب کرلیتا ہوں.
زیک کے باقی تمام سرویز سے زیادہ مجھے یہ لڑی پسند آئی. جزاک اللہ زیک
 

فہد اشرف

محفلین
میری گھڑی کے مطابق پونے تین سال میں کل میرے 6000 میل بنتے ہیں۔ پاکستان یہاں سے سیدھا 7500 میل ہے
زیک یہ گھڑیاں کتنی معتبر ہوتی ہیں؟ میری گھڑی کے مطابق میرے پچھلے ایک مہینے میں 304 کلومیٹر بنتے ہیں جو کہ کچھ زیادہ لگ رہا ہے۔
Screenshot-20190311-172856-Fitbit.jpg
 

زیک

مسافر
زیک یہ گھڑیاں کتنی معتبر ہوتی ہیں؟ میری گھڑی کے مطابق میرے پچھلے ایک مہینے میں 304 کلومیٹر بنتے ہیں جو کہ کچھ زیادہ لگ رہا ہے۔
Screenshot-20190311-172856-Fitbit.jpg
قدموں کی تعداد اکثر ٹھیک ہوتی ہے یعنی اصل سے قریب۔ کچھ اوپر نیچے تو ہو ہی جاتا ہے

قدموں کی تعداد سے فاصلہ آپ کے قدم کی لمبائی سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ اگر گھڑی قدم کی لمبائی صحیح ماپے تو پھر یہ بھی تقریباً درست ہی ہونا چاہیئے۔ آپ کی گھڑی قدم کی لمبائی کا اندازہ کیسے لگا رہی ہے؟
 

فہد اشرف

محفلین
قدموں کی تعداد اکثر ٹھیک ہوتی ہے یعنی اصل سے قریب۔ کچھ اوپر نیچے تو ہو ہی جاتا ہے

قدموں کی تعداد سے فاصلہ آپ کے قدم کی لمبائی سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ اگر گھڑی قدم کی لمبائی صحیح ماپے تو پھر یہ بھی تقریباً درست ہی ہونا چاہیئے۔ آپ کی گھڑی قدم کی لمبائی کا اندازہ کیسے لگا رہی ہے؟
صبح سو کر اٹھنے پر گھڑی میں 300 سے 400 قدم پہلے سےجڑے رہتے ہیں اسی سے لگتا ہے کہ ہو سکتا ہے کچھ اسٹیپس اپنے آپ بھی جڑ جاتے ہوں، باقی میرے مشاہدے کے مطابق چلتے وقت تو اسٹیپس بالکل صحیح کاؤنٹ ہوتے ہیں۔
قدم کی لمبائی قد کی لمبائی سے ماپ رہی ہے۔ فی الحال 18717 قدم کے 13.9 کلومیٹر بن رہے ہیں یعنی ایک قدم قریب پون میٹر کا۔
 
تقریبا نو ہزار ایوریج سٹیپس ہیں فی یوم جنوری کے اور لگ بھگ اتنے ہی فروری کے.
یہ صرف تب کاؤنٹ ہوتے ہیں جب والٹ ساتھ ہو، جس میں فون ہوتا ہے. باقی روز مرہ کے قدم اس کے علاوہ ہیں. کیونکہ میں سمارٹ واچ استعمال نہیں کرتی.
 

زیک

مسافر
صبح سو کر اٹھنے پر گھڑی میں 300 سے 400 قدم پہلے سےجڑے رہتے ہیں اسی سے لگتا ہے کہ ہو سکتا ہے کچھ اسٹیپس اپنے آپ بھی جڑ جاتے ہوں
دانت برش کرتے اور شیو کرتے بھی چیک کریں۔ قدموں کی اس تعداد کو ایک رف گیس سمجھیں۔ ایک دن میں ہزار تک اوپر نیچے ہونا زیادہ معنی نہیں رکھتا۔

رننگ اور ہائیکنگ میں بہتر ایکوریسی کے لئے میں گھڑی کا جی پی ایس استعمال کرتا ہوں
 
Top