رانگ نمبر

جاسمن

لائبریرین
ایسے پیغامات بھی آتے ہیں۔"آپ کو کسی وجہ سے کال نہیں ہو رہی۔ رابطہ کریں۔"
"پلیز پلیز میں بہت مجبور ہوں۔ مجھے پچاس روپے کا ایزی لوڈ بھیج دیں۔ میری امی کی طبیعت بہت خراب ہے۔ آپ کو اللہ کا واسطہ۔ اللہ کی قسم میں واپس کر دوں گی۔"
"کیا حال ہے؟"
 
فرحت کیانی

یہ جو ایزی لوڈ والا ہے یہ تو بہت عرصہ پہلے شروع ہو تھا اور وہی ایک ہی بیان ہوتا ہے. حد ہی بھئی. انسان وقت کے ساتھ کچھ تو تبدیلی کرے.
اور جو دوسرے میسجز ہیں یہ شاید ٹیسٹر ہوتا ہے کہ جو فارغ ہو گا وہ جواب دے گا اور رانگ کالز کا سلسلہ شروع.
 
ہادیہ

محفلین
میں تو ہر سال نمبر بدلتا ہوں اور بہت محدود لوگوں کو نمبر دیتا ہوں تو ایسا اتفاق کبھی نہیں ہوا کہ کسی نے تنگ کیا ہو.. کیونکہ کھردرے لہجے میں کہی گئی ہیلو سن کر کم ہی لوگ ہمت کرتے ہیں ایسی کوئی بات کرنے کی :D:D:D
صرف لہجہ؟ :eek:پتہ نہیں آپ نام کے ہی بابا جی یا حقیقت میں ہی "بابا جی" ہیں۔:question:خیر میری بات کا اگر برا نا منائیں تو اپنی یہ ڈسپلے پک ہی بدل لیں پلیز کیونکہ اس میں منہ بھی "کھردرا" لگ رہا ہے۔o_O
 
ہادیہ

محفلین
رانگ کالز کرنے والے انتہائی "---" ہوتے ہیں۔:angry:انہیں احساس بھی نہیں ہوتا ان کی وجہ سے کسی کے گھر میں کسی بھی طرح کی پرابلم ہوسکتی ہے۔پرابلم ہویا نا ہو مگر انسان کو ٹینشن ضرور ہوتی ہے:(
 
باباجی

محفلین
صرف لہجہ؟ :eek:پتہ نہیں آپ نام کے ہی بابا جی یا حقیقت میں ہی "بابا جی" ہیں۔:question:خیر میری بات کا اگر برا نا منائیں تو اپنی یہ ڈسپلے پک ہی بدل لیں پلیز کیونکہ اس میں منہ بھی "کھردرا" لگ رہا ہے۔o_O
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
برا منانے والی کوئی بات نہیں ۔۔۔ ہوں تو میں بابا ہی پر لوگ نہیں مانتے
اور یہ ڈسپلے پک میں نے ایڈوانس لگادی ہے کہ کچھ عرصہ بعد واقعی ایسا دِکھوں گا
:D:D:D
 
فرحت کیانی

لائبریرین
گھر والے فون نمبر تو اب ویسے ہی کم ہی استعمال ہوتے ہیں. بلکہ ہمارے تو اکثر اس پر پی ٹی سی ایل والوں کا فون آتا ہے کہ ٹیلی فون یا انٹرنیٹ وغیرہ ٹھیک چل رہا ہے یا نہیں. کچھ دن پہلے ہمارا انٹرنیٹ گڑ بڑ کر رہا تھا. اسی لیے ہر روز بیچارے فون کر کے پوچھتے تھے کہ اب ٹھیک ہوا ہے یا نہیں. اتفاق سے ایک دن میں دو بار میں نے فون سنا اور دوسری بار ذرا خبر لے لی کہ آپ صرف فون کر کے پوچھا کریں. ٹھیک کرنا شاید آپ کا کام نہیں. ان کے نمائندے نے خوب معذرت کر کے کہا کہ اب ٹھیک ہونے کا یقین کر کے فون کریں گے. کچھ دیر بعد پھر فون آیا اور میں نے ہی اٹھایا. دوسری طرف ایک بھائی صاحب نے سلام کیا تو میں نے جواب دے کر کہا کہ نہیں جی ابھی تک انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوا اور اب ہم خود آپ کے دفتر آ کر خوشخبری دیں گے جب ٹھیک ہوا. میری تقریر کے بعد دوسری طرف سے آواز آئی..مجھے لگتا ہے رانگ نمبر مل گیا ہے میں نے تو فلاں جگہ فون کیا تھا. سوری. مجھے بھی کوئی بات نہیں کہہ کر فون بند کرنا پڑا.
پہلے تو مجھے لگا کہ شاید پی ٹی سی ایل سے ہی فون تھا اور بیچارے نے کہا ہو گا یہ تو لڑائی کر رہی ہے اس لیے بند کر دیا. لیکن تھوڑی دیر بعد دوبارہ فون آیا اور کسی اور نے اٹھا. وہی صاحب تھے اور واقعی فون غلطی سے مل رہا تھا کہ انہوں نے معذرت کرتے ہوئےتھوڑی دیر کے لیے ریسیور آف کرنے کو کہا تا کہ پھر کال نہ مل جائے.
 
سیدہ شگفتہ

اگر قتل کرنا جائز ہو جائے تو میں پی ٹی سی ایل والوں کو ضرور کرنا چاہوں گی :) آپ تو بہت سستے میں چھوٹ گئیں فرحت، پی ٹی سی ایل کے دئیے زخم بہت گہرے ہیں ورنہ :)
 
جاسمن

لائبریرین
میرا ایک سوال ہے کہ رانگ نمبر اٹینڈ ہی کیوں کرتے ہیں؟ یعنی بات ہی نہ کی جائے سرے سے۔
جو لوگ نوکری کرتے ہیں یا اُن کی تعلق داری زیادہ ہے۔۔۔اُن کے لئے یہ ناممکن ہے۔ان کی نوکری کے حساب سے اُن کا رابظہ نمبر بہت سوں کے پاس ہوتا ہے اور کہیں سے کبھی بھی فون آ جاتا ہے۔ اور اگر نوکری پنجاب گورنمنٹ کی ہو تو ۔۔۔بس پھر۔۔۔ہم نے سُنا ہے کہ "اُوپر" سے ہدایات ہیں کہ آپ کو کسی وقت بھی کال کی جا سکتی ہے۔ آپ اپنا نمبر بند نہیں کر سکتے۔ اور کچھ لوگوں کی ایکس پلینیشن کال ہوئی ہیں اگر اُنہوں نے کبھی کال اٹینڈ نہیں کی۔
 
تجمل حسین

محفلین
اگر قتل کرنا جائز ہو جائے تو میں پی ٹی سی ایل والوں کو ضرور کرنا چاہوں گی :) آپ تو بہت سستے میں چھوٹ گئیں فرحت، پی ٹی سی ایل کے دئیے زخم بہت گہرے ہیں ورنہ :)
متفق۔ میں نے جب نیا نیا پی ٹی سی ایل لگوایا تو پی ٹی سی ایل والوں نے ساہیوال میں موجود ایک ہسپتال کا پرانا نمبر لگادیا۔ بس پھر آگے خود ہی سوچ لیں۔ :)

میرا ایک سوال ہے کہ رانگ نمبر اٹینڈ ہی کیوں کرتے ہیں؟ یعنی بات ہی نہ کی جائے سرے سے۔
کیونکہ خدشہ ہوتا ہے کہیں کسی کی کوئی ایمرجنسی کال نہ ہو۔ بعض اوقات بیلنس نہیں ہوتا تو بندہ دوست کے موبائل سے بھی کال کردیتا ہے انتہائی ایمرجنسی میں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
بالکل ایسا ہے۔ مجھے کوئی رانگ کال بار بار آتی تو صاحب سم بدلنے کا مشورہ دیتے میں کہتی کہ یہ تو کوئی حل نہ ہؤا مجھے اور میرے جاننے والوں کو نمبر بدلنے سے کتنی تکلیف ہو گی۔تکلیف تو اس بندے کو ہونی چاہیے۔
بس پھر تو ہم نے ایک بہت زبردست حل نکالا۔ ہمارے خاندان کی جس لڑکی کو کسی نمبر سے بار بار کال آتی ہے تو وہ نمبر اپنے خاندان کے کئی لڑکوں کو دے دیتے۔ ہیں خصوصاََ وہ جو رات کی نوکری کرتے ہیں۔ بس پھر اُس کی شامت ۔۔۔اُسے ویل ہی نہیں ہوتی بیچارے کو کہ کسی کو فون کرے۔ وہ خود فون اٹینڈ کر کر کے گالیاں کھاتا ہے۔
بلکہ رات رات بھر اسے فون کر کر کےجگایا جاتا ہے۔اور ہمیں ایک کمینی خوشی ہوتی ہے۔
 
زیک

مسافر
میرا ایک سوال ہے کہ رانگ نمبر اٹینڈ ہی کیوں کرتے ہیں؟ یعنی بات ہی نہ کی جائے سرے سے۔

بہت عرصہ ہوا کہ لینڈ لائن پر اگر نمبر نہ پہچانوں تو فون نہیں اٹھاتا۔ اگر کام کی بات ہوئی تو وائس میل سے پتا چل جائے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
کیونکہ خدشہ ہوتا ہے کہیں کسی کی کوئی ایمرجنسی کال نہ ہو۔ بعض اوقات بیلنس نہیں ہوتا تو بندہ دوست کے موبائل سے بھی کال کردیتا ہے انتہائی ایمرجنسی میں۔
بعض اوقات ہمارے مہمان رکشہ والے کے فون پہ ہم سے ہمارے گھر کا پتہ سمجھ رہے ہوتے ہیں۔:)
 
ساقی۔

محفلین
ایک مرتبہ میرے بھائی نے کسی کو" رانگ کال " کر دی ۔ معاملہ کچھ یوں تھا کہ بھائی نے کسی وائٹ واشر سے کام کروانا تھا ۔ معاوضہ طے پا گیا تو وائٹ واشر نے ایڈوانس میں دس ہزار لے لیے اور "چھو منتر" ہو گیا۔ اس کی آئی ڈی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر ہمارے پاس تھا ۔ چند دن تو اسے کال کرتے رہے ، اور وہ آئیں بائیں شائیں کرتا رہا ۔ پھر اس کے بعد اس نے کال اٹنڈ کرنا چھوڑ دی ۔ اس کے گھر بھی چکر لگایا تو گھر ہمیشہ لاک ملتا۔
تنگ آ کر بھائی نے ایک اپنے دوسرے نمبر سے اسے کال کی تو اس نے رسیو کر لی۔ بھائی نے بھاری آواز میں اسے کہا کہ "بشیر سے بات کراؤ"۔ کہنے لگا "میں ہی بشیر ہوں"
" اور آپ کون ہیں؟"
بھائی: پتر تھانے سے بول رہاں ہو تھانے دار :laugh:
بشیر: جی سر
بھائی: جی سر کے بچے ، فراڈ کرتا ہے دوسروں کے ساتھ؟ اسکے(بھائی نے اپنا نام لیا) پیسے کیوں واپس نہیں کر رہا؟
بشیر : جی سر دے دونگا واپس
بھائی: (رعب سے)4 بجے سول لائن تھانے آ جانا ۔ اگر نہ پہنچا تو پھر میں تجھے خود اٹھا کر لاؤں گا ۔(اور فون بند کر دیا)

بھائی کا خیال تھا اب وہ پیسے ضرور دینے آئے گا ۔ مگر وہ کچھ زیادہ ہی ڈر گیا تھا ۔ 4 بجے تھانے پہنچ گیا ۔ اور تھانے دار سے جا کر ملا کہ میں آ گیا ہوں ۔اب تھانے دار حیران کہ یہ کہاں سے آ گیا ۔ اس نے بتایا کہ سر آپ نے مجھے صبح فون کیا تھا کہ 4 بجے تھانے آ جانا۔ تھانے دار نے پوچھا کس نمبر سے فون آیا تھا ؟ اس نے بھائی کا نمبر بتایا ۔ اب تھانے دار صاحب نے بھائی کو اپنے موبائل سے کال کی ۔ اور کہاں کہ فلاں تھانے سے بول رہا ہوں ۔( بھائی کا نام پتہ پوچھا) اور کہاں کہ فوراَ تھانے پہنچو۔

بھائی کو سمجھ آ گئی کہ معاملہ کیا ہو گیا ہے ۔ اس نے ابو کو ساتھ لیا اور تھانے چلا گیا ۔ اب ابو کا وہ تھانے دار واقف نکل آیا ۔ اس لیے معاملہ دب گیا ورنہ بقول شاعر
ذکر جب چِھڑ گیا قیامت کا
بات پہنچی تِری جوانی تک.
کا معاملہ ہونا تھا ۔

خیر تھانے دار نے بشیر کو دبکا مارا تو دوسرے دن اس نے تمام رقم ادا کر دی ۔ ( تھانے دار کو مٹھائی کا ڈبہ ضرور دیا تھا ہم نے) :hatoff:
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ایک اجنبی لڑکی کا فون آیا کہ اپنا نام بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ لوگ کس گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ میں ذرا نرمی سے ہی بات کر رہی تھی ۔۔کیوں چاہیے وغیرہ۔ کہ پیچھے سے کسی مرد کے ڈکٹیشن دینے کی آواز آئی۔۔۔۔
اوہوہوہو۔۔۔۔۔فوراََ بند کیا۔ اب یہ بھی ہونے لگا۔۔۔
 
Top