رانگ نمبر

جاسمن

لائبریرین
کبھی کبھی ہمارے نمبر پہ کسی رانگ نمبر سے کوئی کال آ جاتی ہے۔کبھی کوئی تنگ بھی کرتا ہے۔ آپ کے ساتھ ایسا ہی کوئی واقعہ ہوا ہو تو شئیر کریں۔
 
جاسمن

لائبریرین
کچھ سال پہلے کی بات ہے۔ ایک لڑکے کی کال کے جواب میں میں نے اسے بتا دیا کہ آپ نے غلط نمبر پہ کال کی ہے۔ اس کے باوجود وہ روز ہی کال کرنے لگا۔ بڑا جی چاہتا کہ خوب کھری کھری سُناؤں۔ یا پھر کوئی درس ہی دوں۔ لیکن صاحب کہتے ہیں کہ یہ لوگ "گالیاں بھی بڑے ذوق و شوق سے سُنتے ہیں۔" سو کال ہی اٹینڈ نہ کرتی۔ بلکہ اُسے رانگ کال کے نام سے محفوظ کر لیا کہ غلطی سے بھی اٹیند نہ کر لوں۔
ایک بار کال آئی تو صاحب گھر تھے۔ اُنہیں موبائل دیا۔اُنہوں نے اٹینڈ کیا۔"ہاں جی۔'
" جی وہ میں اپنی بہن کو کال کر رہا تھا۔۔۔سوری۔"
" اچھا ! تمہاری بہن کہیں چلی گئی ہے؟ چلو اللہ کرے مل جائے۔" صاحب نے میری اتنے دن کی پریشانی کا بدلہ لیا۔اس نےبڑا بُرا منایا اور اظہار بھی کیا۔
میں نے کہا کہ اب غیرت مند ہوا تو کبھی کال نہیں کرے گا۔
پھر ایک دن فون آیا۔اتفاق سے صاحب گھر پہ تھے۔ اور میں نے موبائل اُنہیں تھمایا۔
"وہ میں ایک دوست کو کر رہا تھا کہ ادھر مل گیا۔۔۔"
"اچھا !تمہاری بہن تمہارے دوست کے ساتھ گئی ہے۔ افسوس ہؤا۔'
اُس نے اور زیادہ بُرا مانا اور اظہار بھی کیا۔
میں نے کہا کہ اب اتنا غیرت مند تو ہو گا ہی کہ اب نہیں کرے گا۔ شکر ہے اب اندازہ درست نکلا۔
 
آخری تدوین:
مختلف قسم کے واقعات ہیں.
ایک دفعہ ایک صاحب کا فون آیا، وہ ماننے کو تیار ہی نہیں تھے کہ یہ ان کا ملایا ہوا نمبر نہیں ہے.
کہتے ہیں آپ نے کہاں سے لیا یہ نمبر. بتایا کہ محترم 8 سال پہلے زیرو میٹر لیا تھا.
تھوڑی دیر بعد پھر آ گیا فون کہ یہی نمبر ہے. میں نے کہا غلط لکھا ہو گا. کہتے ہیں اس پر میری بات ہوتی رہی ہے.
مان کر نہیں دیا. بعد میں کال کاٹ کاٹ کر ہی جان چھڑائی.
 
باباجی

محفلین
میں تو ہر سال نمبر بدلتا ہوں اور بہت محدود لوگوں کو نمبر دیتا ہوں تو ایسا اتفاق کبھی نہیں ہوا کہ کسی نے تنگ کیا ہو.. کیونکہ کھردرے لہجے میں کہی گئی ہیلو سن کر کم ہی لوگ ہمت کرتے ہیں ایسی کوئی بات کرنے کی :D:D:D
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ایسی عجیب کالز تو اکثر آتی ہیں اور جب بھی آتی ہیں تو شدید کوفت کے ساتھ یہ خیال ضرور آتا ہے کہ لوگ کتنے ویلے ہیں نا!
جب نیا نیا موبائل لیا تو ایسی ہی ایک کال سے ڈر کر سم توڑ کر پھینک دی ...
 
زیک

مسافر
کبھی کبھی کسی scammer کا فون آتا تھا مگر وہ رانگ نمبر تو نہیں کہ ان کا مقصد ہمیں ہی الو بنانا ہوتا تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
کئی سالوں سے ترس رہا ہوں کسی رانگ نمبر کی کال کو لیکن مجال ہے جو کسی کی انگلیاں ہمارا نمبر غلطی سے ڈائل کر جائیں۔ اور نہ ہی کبھی نیٹ ورک کے مسئلے کے باعث ایسا ہوا۔ صد افسوس!
ہماری اہلیہ کے نمبر پر ایک نمبر سے کال آنے لگی اور ان کی جانب سے بار بار یہ کہنے کے باوجود کہ یہ رانگ نمبر ہے وہ شخص باز نہ آیا، کبھی کہتا نائلہ سے بات کرنی ہے تو کبھی صدف سے، کبھی صائمہ سے بات کرنے کا متمنی ہوتا اور کبھی جمیلہ سے۔ کبھی اس کی بھابھی کا نمبر بن جاتا اور کبھی بھائی کا اور کبھی بہن کا۔ آخر ایک روز زچ ہو کے بیگم نے اس کی کال پر فون مجھے پکڑا دیا، میں نے ہیلو کہا تو کہنے لگا "محمد علی بھائی، اج منڈی چے آلوواں دا کی بھا چل ریا اے؟"
میں نے کہا پتر، توں مینوں جاندا نئیں تے ایہہ بڑی چنگی گل اے تیرے واسطے، ******* ***** ****** جے اج توں بعد کال کیتی تے میں اپنا تعارف تیرے گھر آ کے کراواں گا تے جیہڑے آلوواں دا بھا پچھ ریا ایں تینوں اپنے ہتھ نال میں آپ اوسے آلوواں دی بوری چے پا کے پولیس موبائل وچ سٹاواں گا۔
اس کے بعد نہ بے چاری نائلہ اور نہ جمیلہ کا نمبر ملا کبھی اور نہ ہی اس کے بہن بھائی اور بھابھی کا۔ میں نے سائبر کرائمز سیل سے اس کا حدود اربعہ معلوم کروا کے اس کے خلاف کاروائی کرنے کا ارادہ کیا تو بیگم نے روک دیا کہ آئندہ اگر کال آئی تو کر لیجیے گا ابھی چھوڑیں لعنت بھیجیں۔ اور ہم نے بھی لعنت بھیج دی۔
 
جب جمیلہ کے بجائے جھمیلا سے بات ہو جائے تو یہ ہی ہوتا ہے رانگ کال کرنے والوں کے ساتھ :laughing:
 
ویسے مجھے کبھی عجیب و غریب کوکل کالز تو نہیں آئی اکثر انگلینڈ کے یاں فلپائن کے نمبروں سے کالز آتی ہیں لکی ڈرا کی مدد سے آپ کا گولڈن نمبر سلیکٹ کیا گیا ہے آپ دس ہزار کویتی دینار جیت گئی ہیں اپنے آئی ڈی کی کاپی اور اس میل ایڈریس پر بھجیں اور ساتھ میں 50 دینار انشورنس فیس سینڈ کریں
جب پہلی دفعہ مجھے فون آیا تب میں کویت میں نئی نئی آئی تھی میں بہت خوش ہوئی تھی میاں صاحب کو بڑی خوشی خوشی میں بتایا کہ میں دس ہزار کویتی دینار جیت گی ہوں کہتے دوبارہ اس نمبر پر کال کر کے دیکھو پر اس نمبر پر کال ہی نہیں جا رہی تھی :brokenheart:
 
فاتح

لائبریرین
ایسی عجیب کالز تو اکثر آتی ہیں اور جب بھی آتی ہیں تو شدید کوفت کے ساتھ یہ خیال ضرور آتا ہے کہ لوگ کتنے ویلے ہیں نا!
جب نیا نیا موبائل لیا تو ایسی ہی ایک کال سے ڈر کر سم توڑ کر پھینک دی ...
جتنا آپ ڈریں گے اتنا ہی لوگ ڈرائیں گے۔ ایسے کمینے لوگوں سے ڈرنے کی بجائے ان کے خلاف کاروائی کریں کم از کم اس حد تک ضرور جائیں جس حد تک آپ جا سکتے ہیں۔ اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیں، انہیں تفصیل بتائیں تا کہ ایسے گھٹیا مجرموں کی بیخ کنی ہو سکے۔ جب تک ان کی حوصلہ شکنی نہیں ہو گی اور انہیں پکڑے جانےا ور سزا کا خوف نہیں ہو گا یہ لوگ اپنی گھٹیا حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے۔
اگر نمبر بلاک کرنے سے کام چل سکتا ہے تو نمبر بلاک کر دیں لیکن اگر کوئی دھمکی آمیز بات کرے یا بلیک میلنگ ظاہر ہوتی ہو تو فوراً پولیس یا ایف آئی اے میں شکایت درج کرائیں۔ ایف آئی اے کا سائبر کرائمز سیل کافی اچھے اور پروفیشنل لوگوں پر مشتمل ہے۔
جب ایسے لوگوں کو پکڑ کے جیل میں ڈالا جاتا ہے اور ساتھ ہی ٹی وی اور اخبارات میں خبر لگتی ہے تو باقی لوگوں کو کان ہو جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ایک بارایک نمبر نے بہت ستایا۔ آپ سے بات کرنی ہے۔ بیٹے نے اٹینڈ کر کے شرمندہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پر کتھوں!
بیٹی نے لے کے اونگی بونگی ماری۔ نہ جی۔
ماسی (اللہ جنت میں جگہ دے۔ آمین) نے سرائیکی میں بے بھاؤ کی سنائیں۔۔۔۔ابنِ ڈھیٹ۔
پھر جب آیا تو امی جی نے موبائل تھاما۔"ہاں دس مینوں تُوں کون ایں؟ تیری ماں بولدی پئی آں۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔ ایہہ ایس پی دا گھر ہے گا۔ ہُن آن ای آلا اے۔۔۔فیر دسے گا تینوں ۔۔۔۔"
ہم ہنس ہنس کے بے حال۔ بچے بہت خوش ہوئے۔
 
یاز

محفلین
نادانستہ یا دانستہ رانگ نمبروں سے کالز تو اکثر آتی ہی رہتی ہیں۔ آجکل انعام نکلنے کا جھانسہ دینے والی کالز کا بھی کافی رواج ہو چکا ہے۔ اور اکثر ہی ہمارے بھی انعامات نکلتے رہتے ہیں۔
لیکن رانگ نمبر کے پیرائے میں ایک دلچسپ بات یاد آ رہی ہے۔یونیورسٹی کے دنوں کی بات ہے کہ ہمیں اپنے گھر کا لینڈ لائن نمبر ہی کچھ بھول گیا (یعنی ایک آدھ عدد غلط ہو گیا)۔ اب جو ہم اس نمبر پہ کال کریں تو کسی عفیفہ کی شوخ و مترنم آواز سنائی دے۔ ہم جو پوچھا کئے کہ بی بی آپ ہمارے گھر میں کیا کر رہی ہیں۔ امی سے بات کرائیے۔ اس نے واقعی اپنی امی سے بات کرا دی۔ ہم جز بز ہوئے اور عرض کی کہ آپ کیسے مہمان ہیں کہ آپ لوگ ہی فون اٹھائے جا رہے ہیں۔مجھے اپنی امی سے بات کرنی ہے۔ اس پہ کچھ ہجو گوئی ان کی جانب سے سننے کو ملی، کچھ تلخ کلامی ہم نے بھی فرمائی۔
لیکن کمال یہ کہ ہمیں اپنی غلطی کا اندازہ نہ ہوا۔ اگلے ایک دو دنوں میں دو تین بار اسی نمبر پہ کال کر کے گھر بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، اور نتیجتاََ صلواتوں وغیرہ سے تواضع ہوئی۔
 
ایک بارایک نمبر نے بہت ستایا۔ آپ سے بات کرنی ہے۔ بیٹے نے اٹینڈ کر کے شرمندہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پر کتھوں!
بیٹی نے لے کے اونگی بونگی ماری۔ نہ جی۔
ماسی (اللہ جنت میں جگہ دے۔ آمین) نے سرائیکی میں بے بھاؤ کی سنائیں۔۔۔۔ابنِ ڈھیٹ۔
پھر جب آیا تو امی جی نے موبائل تھاما۔"ہاں دس مینوں تُوں کون ایں؟ تیری ماں بولدی پئی آں۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔ ایہہ ایس پی دا گھر ہے گا۔ ہُن آن ای آلا اے۔۔۔فیر دسے گا تینوں ۔۔۔۔"
ہم ہنس ہنس کے بے حال۔ بچے بہت خوش ہوئے۔
:laughing:
 
فاتح

لائبریرین
یہ لائن سنسر بورڈ نے کاٹ دی ہے:laughing:
جی بالکل! ویسے ہی جیسے فلموں میں بعض دفعہ ڈائلاگز کے بیچ میں بیپ بیپ کی آواز ہوتی ہے۔ :laughing:
ویسے یہ کمینے لوگ یہی زبان سمجھتے ہیں (اور خود بھی تسلی نہیں ہوتی جب تک انہیں ان کی زبان میں سمجھا نہ لیا جائے :rollingonthefloor: )
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جتنا آپ ڈریں گے اتنا ہی لوگ ڈرائیں گے۔ ایسے کمینے لوگوں سے ڈرنے کی بجائے ان کے خلاف کاروائی کریں کم از کم اس حد تک ضرور جائیں جس حد تک آپ جا سکتے ہیں۔ اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیں، انہیں تفصیل بتائیں تا کہ ایسے گھٹیا مجرموں کی بیخ کنی ہو سکے۔ جب تک ان کی حوصلہ شکنی نہیں ہو گی اور انہیں پکڑے جانےا ور سزا کا خوف نہیں ہو گا یہ لوگ اپنی گھٹیا حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے۔
اگر نمبر بلاک کرنے سے کام چل سکتا ہے تو نمبر بلاک کر دیں لیکن اگر کوئی دھمکی آمیز بات کرے یا بلیک میلنگ ظاہر ہوتی ہو تو فوراً پولیس یا ایف آئی اے میں شکایت درج کرائیں۔ ایف آئی اے کا سائبر کرائمز سیل کافی اچھے اور پروفیشنل لوگوں پر مشتمل ہے۔
فاتح بھیا آپ کی بات بالکل درست ہے کہ ایسے لوگوں سے ڈرنے کے بجائے انجام تک پنہچا دینا چاہئیے...
لیکن یہ کافی پرانی بات ہوگئی ہے اب تو اس طرح کے لوگوں سے قطعا ڈر نہیں لگتا ..
 
arifkarim

معطل
ہمارے گھر بھی کسی کا رانگ نمبر بہت آتا تھا لیکن رانگ نمبر والا کبھی نہیں ملتا۔ ٹیلیفون والوں کو کئی بار کمپلین بھی کاروائی مگر کوئی نمبر ٹریس نہیں ہوتا۔ روز روز کے جھنجھٹ سے بات امی ابا کی طلاق تک پہنچ گئی۔ بالآخر ابو نے نیا امپورٹڈ ٹیلیفون سیٹ منگوا کر "مسئلے" پر قابو پا لیا! :LOL:
 
فقرہ نمبر تین تو بہت ہی حیران کن ہے۔ ایسا بھی کیا؟
 
arifkarim

معطل
فقرہ نمبر تین تو بہت ہی حیران کن ہے۔ ایسا بھی کیا؟
ظاہر ہے جب بار بار گھر میں کسی کی کال آئے اور اٹھانے پر دوسری طرف خاموشی ہو تو کئی طرح کے سوالات جنم لیتے ہیں۔ یاد رہے یہ واقعہ تب کا ہے جب موبائل نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی۔
 
Top