رائے مطلوب ہے: ویکٹر گرافکس کے لئے ++C يا #C ؟

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
مجھے احباب سے کچھ مشورہ درکا ہے۔ ایک گروپ ویکٹر گرافکس سے متعلق ڈویلوپمنٹ کرنا چاہ رہا ہے، ابھی اس ہوم ورک میں ہے کہ اس مقصد کے لئے کونسی پروگرامنگ زبان استعمال کی جائے؟

++C يا #C ۔۔۔ #C جس کی بنیاد میں ڈاٹ نیٹ ہے، میں گرافکس کی کافی اچھی لائبریریاں موجود ہیں، مگر کچھ ساتھیوں کا مشورہ ++C استعمال کرنے کا ہے اور اسکی وجہ اسکی سپییڈ، پرفارمنس کا #C سے زیادہ اچھا ہونا ہے

#C میں System.Drawing Namespace موجود ہے جو GDI+ اور DirectX کے تقریبا تمام فیچرز کو سپورٹ کرتی ہے، مگر سپیڈ اور پرفارمنس میں شائید سی پلس پلس زیادہ بہتر گردانی جاتی ہے۔

احباب سے مشورے کی درخواست ہے تاکہ کسی مناسب فیصلے پر پہنچا جا سکے۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا مشورہ ہے کہ اگر استعمال نیٹ پر کر رہے ہیں تو سی شارپ ورنہ سی پلس پلس کا کوئی جوڑ نہیں
 

فرخ

محفلین
نیٹ پر استعمال کا فی الحال کوئی چانس نظر نہیں آیا۔ مگر ایک بات جو میں کہنا بھول گیا وہ تھا یونیکوڈ کی سپورٹ اور خاص طور پر اردو کی، اور اسی وجہ سے یہاں یہ دھاگہ کھولا ہے۔
دراصل میری معلومات کے مطابق یونیکوڈ کی سپورٹ کے لئے سی پلس پلس میں کافی کام کرنا پڑتا ہے، جبکہ ڈاٹ نیٹ میں یہ بنا بنایا مل جاتا ہے۔۔۔ مگر میری معلومات حتمی نہیں ہیں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سی پلس پلس پرفارمنس میں قدرے بہتر ضرور ہو سکتی ہے لیکن اس میں ڈیویلپمنٹ میں زیادہ وقت لگتا ہے اور اس میں غلطیوں کے امکانات بھی سی شارپ کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔ آج کل تو مائیکروسوفٹ کی گیم ڈیویلپمنٹ بھی ڈاٹ پر مبنی ہے۔لہذا کوئی وجہ نہیں ہے کہ سی شارپ پر سی پلس پلس کو ترجیح دی جائے۔ علاوہ ازیں سی شارپ میں یونیکوڈ اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔
 
Top