دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

منزل
اے رونڈی اے۔ میں نے پوچھا تھا صرف اور آپ نے شعر ہی جڑ دیا۔
اب منزل پر ہم احتجاجاً نہیں کہہ رہے۔

کوئی سوکھا لفظ رکھو تے احتجاج واپس ہو سکتا اَدر وائز نہیں۔
 
اے رونڈی اے۔ میں نے پوچھا تھا صرف اور آپ نے شعر ہی جڑ دیا۔
اب منزل پر ہم احتجاجاً نہیں کہہ رہے۔

کوئی سوکھا لفظ رکھو تے احتجاج واپس ہو سکتا اَدر وائز نہیں۔


میں نے سوچا کہ پوچھ لوں پہلے پھر سوچا شعر ہی ہوجائے تو اچھا ہے اب میں کیا کرسکتا ہوں ۔ معذرت کے علاوہ
 
خوابوں کی طرح ہے نہ خیالوں کی طرح ہے
وہ شخص تو الجھے ہوے سوالوں کی طرح ہے
سوال

کچھ مانگنا ہو تو پیارے ایسے سوال کر
دے دے تجھے وہ اپنے دل و جاں نکال کر

اے ربِ ذولجلال کچھ ایسا بھی ہو کبھی
میرا عروج کر، کبھی اس کا زوال کر

عروج
 
خوابوں کی طرح ہے نہ خیالوں کی طرح ہے
وہ شخص تو الجھے ہوے سوالوں کی طرح ہے
سوال

کچھ مانگنا ہو تو پیارے ایسے سوال کر
دے دے تجھے وہ اپنے دل و جاں نکال کر

اے ربِ ذولجلال کچھ ایسا بھی ہو کبھی
میرا عروج کر، کبھی اس کا زوال کر

عروج

سوئی پر شعر ڈھونڈو پہلے۔
 
Top