جملہ محفلین السلام علیکم ۔
آج یہاں میں پہلی بار مخاطب ہوں۔ اس سے قبل القلم سے وابستہ تھا اور شاید ہی کوئی دن گزرتا ہو جس دن القلم پر حاضری نہ ہوتی ہو۔ ٹھیک ایک سال پہلے مجھے ذہنی اور جسمانی پریشانیوں کا سامنا ہو ا اور دنیا سے رابطہ ختم سا ہوگیا ، جب دوبارہ مرتبط ہوا تو بڑا افسوس ہو ا کہ القلم کہیں کھو گیا ، کئی نئے نستعلیق خطوط کی آمد ہونے کو ہے ۔اردو خطوط پر کام جو کہ بہت سست ہو گیا تھا اب اس میں دوبارہ تیزی کو دیکھ کر میرا بھی من پھر سے اسی جانب مائل ہونے لگا۔
مجھے یاد ہے میں نے قبلہ سید شاکر القادری صاحب سے بھی عرض کیا تھا کہ حضور ایک معیاری دہلوی نستعلیق خط کی تخلیق بھی آپ کے ہاتھوں ہونی چاہیے اور اس کے لیے حتی المقدور میںنے مدد کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن چوں کہ سید صاحب کے پاس ویسے بھی کاموں کی بھیڑ ہے اور آپ کو فطرۃً لاہوری طرز تحریر سے دلچسپی ہے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ سید صاحب اس طرف کچھ توجہ دیں گے۔ اس لیے میں اردو محفل کے توسط سے اپنی اس خواہش کا دوبارہ اظہار کررہا ہوں اور کتابوں اور نیٹ پر تلاش کے دوران دہلوی طرز کے کچھ نمونے جو میں نے محفوظ کیے ہیں انہیں یہاں شیئر کر رہا ہوں۔
عبد المجید دہلوی اور یوسف دہلوی کے ان نمونوں کے علاوہ مجھے اور نہ مل سکے البتہ ان کے بعد خطاط ہند خلیق ٹونکی صاحب کی خطاطی کے کچھ نمونے میں نے ’’قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ‘‘ کی مطبوعہ کتاب اردو خوشنویسی سے اسکین کیے ہیں اور کچھ نمونے ان کی کتابت کردہ مشہور ومعروف کتب سے بھی اخذ کیے جاسکتے ہیں۔اگر کسی خط کو بیس بناکر اس سلسلے میں کوئی صاحب پیش رفت کرتے ہیں تو مجھ سمیت بہتوں کو بے انتہا خوشی ہوگی۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ بہت سے لوگ نوری نستعلیق کو بنیاد بناکر پورے دہلوی طرز تحریر کو ہی اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں!!!
image.jpg
image.jpg
image.gif

image.gif

image.jpg

image.jpg

image.png

image.png

image.png

image.png

image.png
 
آخری تدوین:
دہلوی نستعلیق کے یہ خوبصورت اور دلکش نمونے دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا! محفل پر خوش آمدید! :)
شاکرالقادری متلاشی کیسی لگی یہ خطاطی خط لاہوری کے مقابلہ میں؟ :)
شکریہ بھائی۔ وہاں تو سب دہلوی پر تنقید ہی کرتے ہیں ثبوت میں نوری نستعلیق کو پیش کرتے ہیں۔
سوچتا ہوں کاش لاہوریوں کی طرح دہلویوں نے بھی کام محفوظ کیا ہوتا تو آج دہلوی کے بارے لوگوں کی یہ راے نہ ہوتی۔ میری کوشش رہے گی کہ مزید نمونے پیش کرتا رہوں۔
 
متلاشی

محفلین

متلاشی

محفلین
دہلوی نستعلیق کے یہ خوبصورت اور دلکش نمونے دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا! محفل پر خوش آمدید! :)
شاکرالقادری متلاشی کیسی لگی یہ خطاطی خط لاہوری کے مقابلہ میں؟ :)
اور اگر اس کا مقابلہ لاہوری سے کیا جائے تو لاہوری لاہوری ہے اس میں جو قلم کی چال ہے وہ کہیں اور ممکن نہیں۔ لاہوری سے زیادہ رواں ایرانی نستعلیق ہے ۔۔۔ لیکن ایرانی نستعلیق میں باریکیاں اور نفاست بہت کم ہیں جبکہ لاہوری نستعلیق بہت زیادہ نفیس ہے ۔۔۔! (یہ میری ذاتی رائے ہے یار لوگوں کا متفق ہونا ضروری نہیں )
 
متلاشی

محفلین
اوپر چند نمونے پیش کئے ہیں لاہوری نستعلیق کے یار لوگ خود ہی موازنہ کر لیں کہ کونسا خط زیادہ جاذب نظر اور دل کو موہ لینے والا ہے لاہوری یا دہلوی ۔۔۔!
میرا مقصد دہلوی طرزِ خطاطی کو کم تر ثابت کرنا ہرگز نہیں ۔۔۔ اس کی ایک اپنی پہچان ہے اور اس کو پسند کرنے والے لوگ بھی کافی تعداد میں موجود ہیں ۔۔۔ عبد المجید دہلوی ۔۔۔ نستعلیق طرزِ خطاطی کے امام مانے جاتے ہیں ۔۔۔ اس لیے ان کا خط بھی ان کے دور کے اعتبار سے بہت خوبصورت تھا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جس طرح نستعلیق نے ترقی کی تو اب اس کی موجود اشکال میں سے مجھے ذاتی طور پر لاہوری نستعلیق سب سے زیادہ پسند ہے اور انداز جناب سید نفیس شاہ صاحب کا۔۔۔۔! ان کی خطاطی دیکھ کر دل کرتا ہے وہ ہاتھ چوم لیں جس نے یہ الفاظ لکھے ہیں ۔۔۔ ایک ایک حرف نگینے کی طرح ہے بلا شبہ ۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
شکریہ بھائی۔ وہاں تو سب دہلوی پر تنقید ہی کرتے ہیں ثبوت میں نوری نستعلیق کو پیش کرتے ہیں۔
سوچتا ہوں کاش لاہوریوں کی طرح دہلویوں نے بھی کام محفوظ کیا ہوتا تو آج دہلوی کے بارے لوگوں کی یہ راے نہ ہوتی۔ میری کوشش رہے گی کہ مزید نمونے پیش کرتا رہوں۔
ان شاء اللہ لاہوری نستعلیق (مہر نستعلیق )کے بعد دہلوی نستعلیق پر بھی فونٹ بنانے کا ارادہ ہے ہمارا۔۔۔ دعاؤں کی درخواست ہے ۔۔۔!
 
اور اگر اس کا مقابلہ لاہوری سے کیا جائے تو لاہوری لاہوری ہے اس میں جو قلم کی چال ہے وہ کہیں اور ممکن نہیں۔ لاہوری سے زیادہ رواں ایرانی نستعلیق ہے ۔۔۔ لیکن ایرانی نستعلیق میں باریکیاں اور نفاست بہت کم ہیں جبکہ لاہوری نستعلیق بہت زیادہ نفیس ہے ۔۔۔! (یہ میری ذاتی رائے ہے یار لوگوں کا متفق ہونا ضروری نہیں )
میں آپ کی بات سے کچھ حد تک مطمئن ہوں۔ لاہوری یقیناﹰ بہت مشکل خط ہے۔ اس کی لچک جھکاؤ اور دیگر اوصاف دیکھ کر انگڑائی لیتی ہوئی دوشیزہ یاد آتی ہے۔:)
جبکہ دہلوی ایک سیدھا سادہ نفیس خط ہے۔ ویسے ہمارے یہاں عموما دہلوی کو ہی پسند کرتے ہیں. اب دہلی میں بھی لاہوری لکھنے والے نہیں رہے۔ پہلے ایک آدھ نظر آجاتے تھے۔
 
مجھے ذاتی طور پر لاہوری نستعلیق سب سے زیادہ پسند ہے اور انداز جناب سید نفیس شاہ صاحب کا۔۔۔۔! ان کی خطاطی دیکھ کر دل کرتا ہے وہ ہاتھ چوم لیں جس نے یہ الفاظ لکھے ہیں ۔۔۔ ایک ایک حرف نگینے کی طرح ہے بلا شبہ ۔۔۔
کیا شاہ صاحب کی تحریر کو ایک مکمل لاہوری خط کہا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں ان کا انداز پروین رقم، زرین رقم اور سدیدی صاحب سے کافی جداگانہ ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت نمونے ہیں ۔۔ ناظم بھائی آپ کا بہت شکریہ ۔۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں لاہوری کو پسند کرتا ہوں لیکن یہ نمونے آپ نے جو دیے ہیں وہ بہت عمدہ ہیں اور دہلوی خط کا معیاری ہیں میں یہ نمونے محفوظ کر رہا ہوں انشأ اللہ اس پر ضرور کام کرنا چاہونگا ۔ بس اب بڑھاپے کی وجہ سے جب تک ٹیم دستیاب نہ ہو کام کر نہیں سکتا آپ نے تو فیض کشیدہ کے سلسلہ مین ہمارے ساتھ کام بھی کیا ہے ۔۔ ہاں فیض کشیدہ سے یاد آیا کیا آپ کے پاس فیض کشیدہ والی ساری فائلیں محفوظ ہیں؟
 
نستعلیق کے بارے بہت معلوماتی اور دلچسپ گفتگو دیکھ کر تجسس بڑھا، گوگل کیا تو لاہوری اور فارسی نستعلیق کے تقابل کا ایک یہ نمونہ ملا۔
Andaaznastaliq.png

اگر ایک ہی جملے کو دہلوی اور لاہوری نستعلیق میں لکھ کر تقابل کیا جائے تو کیسا لگے گا۔ ماہرین خط اگر نمونہ دکھائیں تو ہمارے تجسس کی پیاس بجھے :)
 
بہت ہی خوبصورت نمونے ہیں ۔۔ ناظم بھائی آپ کا بہت شکریہ ۔۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں لاہوری کو پسند کرتا ہوں لیکن یہ نمونے آپ نے جو دیے ہیں وہ بہت عمدہ ہیں اور دہلوی خط کا معیاری ہیں میں یہ نمونے محفوظ کر رہا ہوں انشأ اللہ اس پر ضرور کام کرنا چاہونگا ۔ بس اب بڑھاپے کی وجہ سے جب تک ٹیم دستیاب نہ ہو کام کر نہیں سکتا آپ نے تو فیض کشیدہ کے سلسلہ مین ہمارے ساتھ کام بھی کیا ہے ۔۔ ہاں فیض کشیدہ سے یاد آیا کیا آپ کے پاس فیض کشیدہ والی ساری فائلیں محفوظ ہیں؟
شکریہ سیدی آپ نے پہچان لیا۔ میرے پاس وہ فائلیں جن پر میں نے کام کیاتھا اور وہ جو آپ نے کام کے لیے دی تھیں محفوظ ہیں۔
اگر آپ دہلوی کے سلسلے میں پیش رفت کریں تو میں اب بھی بہ ہمہ تن تیار ہوں۔
القلم کے بارے میں ذاتی پیغام میں بتائیں کہ کیا ہوا؟
نفیس کے گلفس پر میں جو کلک کے لاہوری خط کی اشکال سیٹ کر رہا تھا وہ کام بھی دوبارہ شروع کرنے کو ہوں۔ آپ کے پیغام کا منتظر ہوں۔
 
نستعلیق کے بارے بہت نستعلیقی اور دلچسپ گفتگو دیکھ کر تجسس بڑھا، گوگل کیا تو لاہوری اور فارسی نستعلیق کے تقابل کا ایک یہ نمونہ ملا۔
Andaaznastaliq.png

اگر ایک ہی جملے کو دہلوی اور لاہوری نستعلیق میں لکھ کر تقابل کیا جائے تو کیسا لگے گا۔ ماہرین خط اگر نمونہ دکھائیں تو ہمارے تجسس کی پیاس بجھے :)
میرے خیال میں ابھی ایک اور طرز نستعلیق پر کام باقی ہے۔ وہ ہے لکھنوی نستعلیق جو کہ ایرانی نستعلیق کے قریب تر ہے۔ چند دہائی قبل تک کی لکھنؤ کی مطبوعہ کتب عموما اسی طرز تحریر میں ہیں۔
نمونے پھر کبھی۔
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
کیا شاہ صاحب کی تحریر کو ایک مکمل لاہوری خط کہا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں ان کا انداز پروین رقم، زرین رقم اور سدیدی صاحب سے کافی جداگانہ ہے۔
جی بالکل شاہ صاحب کے خط کی بنیاد لاہوری ہی ہے البتہ ان کے قلم میں ایرانی نستعلیق کی آمیزش ہے۔۔۔۔ شاہ صاحب کے قلم میں روانی بہت زیادہ ہے ۔۔۔ جس سے ان کے خط میں مزید نفاست ، دلکشی اور نکھار آ گیا ہے ۔۔۔۔ ویسے اصل لاہوری تو جناب پروین رقم صاحب ، زریں رقم ، اور یوسف سدیدی علیہ الرحمہ کا ہی ہے ۔۔۔۔ !
پروین صاحب ہی لاہوری نستعلیق کے موجد مانے جاتے ہیں ۔۔۔۔!
 
Top