دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

آصف اثر

معطل
بہت خوب۔ ایک وقت تھا کہ گاؤں کے بچے شہر کے بچوں سے مرعوب ہوا کرتے تھے۔ لیکن اب وہ شہر ی بچوں کو گھاس ڈالے یہ بھی بڑی بات سمجھی جاتی ہے۔ یہ تو شکر ہے اے خان نے پھر بھی چائے اور چکن روسٹ سے تواضع کیا۔ :D
شاعر نے ویسے تو نہیں کہا
بچے ہمارے دور کے چالاک ہوگیے!
 

اے خان

محفلین
بہت خوب۔ ایک وقت تھا کہ گاؤں کے بچے شہر کے بچوں سے مرعوب ہوا کرتے تھے۔ لیکن اب وہ شہر ی بچوں کو گھاس ڈالے یہ بھی بڑی بات سمجھی جاتی ہے۔ یہ تو شکر ہے اے خان نے پھر بھی چائے اور چکن روسٹ سے تواضع کیا۔ :D
شاعر نے ویسے تو نہیں کہا
بچے ہمارے دور کے چالاک ہوگیے!
ہاہاہاہا
 
خدا جانے کیوں ٹیگ کے اطلاع نامے ملنے بند ہو گئے ہیں مجھے۔
خیر، بہت اچھا لکھا، بدر بھائی۔ آپ لوگوں کی ملاقات پر مسرت ہوئی۔
حقیقت میں دیکھ کر میرے ساتھی کو بدرالفاتح فرض کر بیٹھے اور جب میں نے بتایا کہ وہ میں ہوں تو گویا ہوئے کہ ارے آپ تو چھوٹے سے ہی ہیں!!
اس کا مطلب ہم تو یہی لیں گے کہ خان خود بہت لمبا ہے!
 

اے خان

محفلین
خدا جانے کیوں ٹیگ کے اطلاع نامے ملنے بند ہو گئے ہیں مجھے۔
خیر، بہت اچھا لکھا، بدر بھائی۔ آپ لوگوں کی ملاقات پر مسرت ہوئی۔

اس کا مطلب ہم تو یہی لیں گے کہ خان خود بہت لمبا ہے!
یہ سب آپ کا کیا دھرا ہے. آپ ہی نے روداد میں بدر بھائی کی لمبائی کا ذکر کیا تھا.
 

اے خان

محفلین
وہ تو سب arifkarim بھائی کا کیا دھرا تھا. اگر وہ لڑی نہ بناتے اور ہم تبصرہ نہ کرتے ابن سعید بھائی کی نظر نہ پڑتی لڑی میں لڑائی نہ ہوتی اگر شانتی ہی شانتی ہوتی تو ہماری معطلی کی شامت نہ آتی:p
یعنی وہاں بھی آپ سادہ لوحی میں مارے گئے.

اللہ ایسی سادہ لوحی سے بھی بچائے. آمین
:)
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ کیا بات ہے بدرالفاتح بھائی یہ احوالِ ملاقات تو ہم نے آج دیکھا۔

کیا کہنے۔

اگر یہ ملاقات آج کل میں ہوتی تو ہم آپ سے کہتے کہ ہماری طرف سے اے خان کے کان ضرور کھینچیے گا۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
سچ ہے کہ ہماری اردو محفل کے اندر ایک دنیا آباد ہے، ہر طرح کے لوگ۔۔۔۔۔کچھ ایک انتہا پر اور کچھ دوسری پر اور کچھ درمیان میں۔۔۔اور سچ تو یہ ہے کہ جس طرح اختلاف زندگی کا حُسن ہے بالکل اسی طرح ہماری اردو محفل کا بھی! یہ ایک طرح کی بیٹھک ہے جہاں ہر صنف، مکتبۂ فکر اور ثقافت کے لوگ آ کر بیٹھتے ہیں، بھانت بھانت کی بولیاں سُنائی دیتی ہیں، سُننے والے بھی بہت ہیں اور سنانے والے بھی بہت! تیلی لگانے والی بھی یہیں ہیں، آگ بجھانے والے بھی، دوسروں کو تیلی لگاتا دیکھ کر تیلی لگانا سیکھنے والے بھی اور آگ بجھاتا دیکھ کر آگ بجھانی سیکھنے والے بھی اور کچھ تماشائی ہیں جو یہ سیکھتے ہیں کہ دیکھنا کیسے ہے، کس رخ سے نظارہ بہتر ہے!!! اور حقیقت یہی ہے کہ ان میں سے ہر ایک کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ یہاں رونقیں بھی ہیں، یہاں جھڑپیں بھی، یہاں محبت بھی ہے اور یہاں ناپسندیدگی بھی ، غرض کہ یہاں سب کچھ موجود ہے!!! فورم کو دیکھتے ہوئے کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ شاید یہ کوئی مینابازار ہے ، مَیں جس میں آگیا ہوں، یہاں انواع و اقسام کے رنگارنگ سٹالز ہیں، ایک انتہا سے لے کر دوسری انتہا تک اور سوچتا ہوں کہ یہ مینابازار مجھے کس قدر محبوب ہے!!! اور یہ اردو محفل ہم سے ہے!!!! محفل اور محفلین کے متعلق باتوں کا سلسلہ تقریباََ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا اور میری سوچوں کا بھی ۔۔۔ جو ختم ہونے کا نام لیتا کب ہے؟

دو باتیں:

ایک تویہ کہ ہماری محفل کو کتنی اچھی طرح جانتے ہیں آپ۔ (y)(y)(y)

اور دوسری بات یہ کہ اتنا اچھا کیسے لکھ لیتے ہیں؟ :)
 
بہت خوب جناب۔۔۔۔شیئر کرنے کا شکریہ! ویسے اگر شعر پورا کر دیتے تو محفلین کو جاننے میں آسانی ہوتی۔

اے خان ہی جانے کہ چھوٹے ہیں یا بڑے ہیں
دو چار قدم ہم بھی اس کے ساتھ چلے ہیں۔۔۔۔:LOL::p
 

با ادب

محفلین
نہیں یہ ملاقات جہانگیرہ انٹرچینج پر ہوئی، جو کہ صوابی سے نزدیک ہی ہے۔
ہم پشاور سے واپسی پر اے خان سے ملے۔
اصل میں انھوں نے ہمیں کرنل شیرخان انٹرچینج پر آنے کا کہا اور خود جہانگیرہ انٹرچینج پہنچ گئے۔
میری رہائش لاہور ہے!
چھوٹا لاہور؟
 
Top