دو سو --- ایک جائزہ

ہادیہ

محفلین
اچھی بات ہے جائزہ لینا۔ سرجی آپ کے سارے تھریڈز دادا جی کی شاعری والے ہی دیکھے ہیں یا پھر سفرنامے۔ اچھے ہوتے ہیں۔
 
یاز

محفلین
بہت خوب جی۔ بہت مبارک ہو محمد تابش صدیقی بھائی۔
یقیناً آپ کی موجودگی اردو محفل کے حالیہ دور کو پر از رونق بنانے میں بہت اہمیت کی حامل رہی ہے۔ محفل کو ایسے ہی قابل، بردبار اور ادب شناس اراکین کی ضرورت ہے۔

اور ہاں جیسے ٹنڈولکر دو سو ٹیسٹ میچ کھیل کر ریٹائر ہو گیا تھا، آپ اسی کے نقشِ قدم پہ چلنے کی سوچیؤ بھی مت۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
مُرشد! ! حضرت کو "کوچہ " کی رکنیت سےفورا معطل کیا جائے! آلکسی تو ان کے قریب سے بھی نہیں گزری!
:) :)
مبروک تابش بھائی! اسی طرح رنگ بکھیرتے رہیں! :) :)
ویسے ایک آدھ کپ چائے کا ہی پلا دیں;)30 منٹ کی مسافت ہے فقط! :)
 
ہادیہ

محفلین
سرجی نیرنگ خیال بھی مرشد بن گئے عارف پائی کی طرح:ڈی
ہماری محفل میں "مرشدوں " کی تعداد کتنی ہے ویسے؟
 
عثمان

محفلین
جیسے آپ کی ارسال کردہ لڑیوں کی تعداد 654 ہے۔ اس میں وہ لڑیاں شامل نہیں جو کسی اور لڑی میں ضم ہو گئی ہوں یا "گم" ہو گئی ہوں۔ :)
ویسے ابنِ سعید بھائی کوئی آسان طریقہ بھی بتا سکتے ہیں اگر موجود ہو تو۔ :)
اسی طرح آپ کی لڑیوں میں وہ لڑیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں جو دراصل آپ نے نہیں کھولیں بلکہ کسی لڑی میں سے الگ ہونے کی صورت میں آپ کے کھاتے ڈال دی گئیں کہ الگ ہونے پر پہلا تبصرہ آپ کا تھا۔
آپ نے سوا برس میں دو سو لڑیاں کھولی ہیں۔
میں نے ساڑھے چھ برس میں چودہ لڑیاں۔۔ اور تین انتظامیہ کی طرف سے ملا کر کل سترہ لڑیاں۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
بہت خوب، تابش! اس طرح کا جائزہ لینے کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے (اپنے اندر کا geek مطمئن رہتا ہے۔ :) )
 
عثمان

محفلین
غالباً فرخ منظور وہ رکن ہیں جنہوں نے محفل میں سب سے زیادہ لڑیاں کھول رکھی ہیں۔ :)
شائد ابن سعید یا شمشاد بھائی نے کچھ عرصہ پہلے یہ اعدادوشمار محفل میں شئیر کیے تھے۔
اب تازہ اعدادوشمار کی علم نہیں۔
 
بہت خوب جی۔ بہت مبارک ہو محمد تابش صدیقی بھائی۔
یقیناً آپ کی موجودگی اردو محفل کے حالیہ دور کو پر از رونق بنانے میں بہت اہمیت کی حامل رہی ہے۔ محفل کو ایسے ہی قابل، بردبار اور ادب شناس اراکین کی ضرورت ہے۔

اور ہاں جیسے ٹنڈولکر دو سو ٹیسٹ میچ کھیل کر ریٹائر ہو گیا تھا، آپ اسی کے نقشِ قدم پہ چلنے کی سوچیؤ بھی مت۔
بہت شکریہ یاز بھائی. حسنِ ظن پر ممنون ہوں.
فی الحال مصباح کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں. :)
 
مُرشد! ! حضرت کو "کوچہ " کی رکنیت سےفورا معطل کیا جائے! آلکسی تو ان کے قریب سے بھی نہیں گزری!
مرشد کے پاس رکنیت دینے کا وقت نہیں، معطل کیسے کریں گے. میں ویسے بھی فری لانس آلکسی ہوں. :p
مبروک تابش بھائی! اسی طرح رنگ بکھیرتے رہیں! :) :)
شکریہ باسم بھائی
ویسے ایک آدھ کپ چائے کا ہی پلا دیں;)30 منٹ کی مسافت ہے فقط! :)
حضور، یہ تو اب آپ کی غلطی ہے کہ اب بتا رہے ہیں.
خیر دیر آید درست آید. فون نمبر بھیجتا ہوں. رابطہ کیجیے گا. :)
 
Top