دل دھڑکے میں تم سے کیسے کہوں

نبیل

تکنیکی معاون
ہوئے ہوئے ہوئے۔۔
دل دھڑکے میں تم سے کیسے کہوں
کہتی ہے میری نظر شکریہ ۔۔
ہو کہتی ہے میری نظر شکریہ

تم میری امنگوں کی شب کے لیے
آئے ہو بن کے سحر شکریہ

ہوئے ہوئے ہوئے۔۔
کہتی ہے میری نظر شکریہ
دل دھڑکے۔۔۔


ابھی تک میری روح بے چین ہے
ابھی تک میرا دل ہے بے تاب سا
یہ مانا ہو تم سامنے جلوہ گر
مگر لگتا ہے مجھ کو اک خواب سا
ہوئے ہوئے ہوئے
پل بھر میں جہاں کے غموں سے مجھے
کیا تم نے بے خبر شکریہ
ہو کہتی ہے میری نظر شکریہ
ہوئے ہوئے ہوئے۔۔


تمہی ہو میری منزلوں کا پتا
تمہی ہمسفر ہو میرے پیار کے
میرے دل میں ہے ایک ہی آرزو
تمہیں جیت لوں زندگی ہار کے
ہوئے ہوئے ہوئے۔۔
ہر دھڑکن پکارے یہی پیار سے
میرے حسیں ہمسفر شکریہ
ہو کہتی ہے میری نظر شکریہ
ہوئے ہوئے ہوئے۔۔


تم میری امنگوں کی شب کے لیے
آئے ہو بن کے سحر شکریہ
ہوئے ہوئے ہوئے۔۔
دل دھڑکے۔۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
َزبردست نبیل بھائی۔ میرے پاس بھی رونا لیلٰی کے چند ایک گانے ہیں۔ لیکن کوالٹی اتنی اچھی نہیں :(
 
Top