مصحفی دل تری بے قراریاں کیا تھیں ۔ غلام ہمدانی مصحفی

فرخ منظور

لائبریرین
غزل

دل تری بے قراریاں کیا تھیں
رات وہ آہ و زاریاں کیا تھیں

تیرے پہلو میں اُس کی مژگاں سے
برچھیاں یا کٹاریاں کیا تھیں

سُرمہ دینے میں اُس کی آنکھوں کو
کیا کہوں آب داریاں کیا تھیں

اپنی قسمت میں آہ کس سے کہوں
ذلّتیں اور خواریاں کیا تھیں

مصحفی گر نہ تھا تُو عاشقِ زار
پھر تو یہ جاں نثاریاں کیا تھیں

(غلام ہمدانی مصحفی)

 

محمد وارث

لائبریرین
اپنی قسمت میں آہ کس سے کہوں
ذلّتیں اور خواریاں کیا تھیں

مصحفی گر نہ تھا تُو عاشقِ زار
پھر تو یہ جاں نثاریاں کیا تھیں

لاجواب!

بہت شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔
 

جیہ

لائبریرین
اپنی قسمت میں آہ کس سے کہوں
ذلّتیں اور خواریاں کیا تھیں

واہ۔
ضرور انشاء اللہ خان انشاّ کی وجہ سے یہ شعر کہا ہوگا
 

فرخ منظور

لائبریرین
اپنی قسمت میں آہ کس سے کہوں
ذلّتیں اور خواریاں کیا تھیں

واہ۔
ضرور انشاء اللہ خان انشاّ کی وجہ سے یہ شعر کہا ہوگا

شکریہ جویریہ۔ پتہ نہیں کس کس کی وجہ سے کون کونسے اشعار ظہور میں آئے ہوں گے۔ واللہ عالم بالصواب۔ :)
 
Top