دعا

خدا کرے کہ یہ خوشیاں، یہ رونقیں، یہ ہنسی
بدل بدل کے نئے روپ تیرے گھر آئیں
خوشی کے لطف میں سرشار جھومتے شب و روز
خدا کرے تری قسمت میں لکھ دیئے جائیں

خدا کرے ترے آنگن میں روشنی اترے
چراغ پیار کے جلتے رہیں ترے گھر میں
خدا کرے کہ مہکتا رہے ترا آنگن
سدا بہار چمن ہو ترے مقدر میں

خدا کرے ترے لہجے کے نرم پہلو میں
سماعتوں کو ملے درد کی مسیحائی
سکونِ قلب کا باعث ہو لفظ لفظ ترا
ہو حرف حرف تری ذات کی پزیرائی

خدا کرے کہ ہو ارمان جس کا دنیا کو
مقام وہ تجھے از خود حصول ہو جائے
تری دعا ترے ہونٹوں پہ آنے سے پہلے
حضورِ حق میں دعا ہے، قبول ہو جائے

خدا کرے تجھے آسودگی میسر ہو
سکونِ قلب سے، راحت سے بھی نہال کرے
خلوص و عشق کے رشتے وفا کا مظہر ہوں
مرا خدا ترے رشتوں کو لازوال کرے

خدا کرے کہ سلامت رہے لبوں پہ ہنسی
خدا کرے کہ ہمیشہ کِھلے رہیں چہرے
خدا کرے کہ تری زندگی کا ہر لمحہ
ہزار سال کی خوشیوں سے معتبر ٹھہرے

استادِ محترم الف عین سے اصلاح لینے کے بعد آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ اللہ کرے کہ پسند آئے۔​
 
مدیر کی آخری تدوین:
خدا کرے کہ یہ خوشیاں، یہ رونقیں، یہ ہنسی
بدل بدل کے نئے روپ تیرے گھر آئیں
خوشی کے لطف میں سرشار جھومتے شب و روز
خدا کرے تری قسمت میں لکھ دیئے جائیں

خدا کرے ترے آنگن میں روشنی اترے
چراغ پیار کے جلتے رہیں ترے گھر میں
خدا کرے کہ مہکتا رہے ترا آنگن
سدا بہار چمن ہو ترے مقدر میں

خدا کرے ترے لہجے کے نرم پہلو میں
سماعتوں کو ملے درد کی مسیحائی
سکونِ قلب کا باعث ہو لفظ لفظ ترا
ہو حرف حرف تری زات کی پزیرائی

خدا کرے کہ ہو ارمان جس کا دنیا کو
مقام وہ تجھے از خود حصول ہو جائے
تری دعا ترے ہونٹوں پہ آنے سے پہلے
حضورِ حق میں دعا ہے، قبول ہو جائے

خدا کرے تجھے آسودگی میسر ہو
سکونِ قلب سے، راحت سے بھی نہال کرے
خلوص و پیار کے رشتے وفا کا مظہر ہوں
مرا خدا ترے رشتوں کو لازوال کرے

خدا کرے کہ سلامت رہے لبوں پہ ہنسی
خدا کرے کہ ہمیشہ کِھلے رہیں چہرے
خدا کرے کہ تری زندگی کا ہر لمحہ
ہزار سال کی خوشیوں سے معتبر ٹھہرے

استادِ محترم الف عین سے اصلاح لینے کے بعد آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ اللہ کرے کہ پسند آئے۔​
آمین۔
لاجواب امجد بھائی۔ الفاظ نہیں۔
 
بہت خوب. خدا اس دعا کو ہم سب کے حق میں قبول فرمائے.
یہ ترکیب کچھ مشکوک ہے.
آمین۔ جزاک اللہ۔
جب شاعر ہی مشکوک ہو تو کلام میں شک کی گنجائش نکل ہی آتی ہے ;)
آپ کی توجہ کے لئے شکریہ۔ میں چونکہ اہلِ زبان نہیں اس لئے خاموشی بہتر سمجھتا ہوں، آپ نے کہا ہے تو یقیناً مجھ سے غلطی ہوئی ہوگی۔
آپ اگر مزید رہنمائی فرما دیں تو میں اس غلطی کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور آئندہ احتیاط بھی برتوں گا۔ جزاک اللہ
استادِ محترم الف عین سے بھی رہنمائی کی درخواست ہے۔
 
پیار چونکہ سنسکرت/ہندی سے ماخوذ ہے اس لیے اس کے ساتھ "و" کا استعمال بطور حرف عطف درست نہیں.
 
Top