سبق دستیاب (Built-in) فنکشن ۔ چند مثالیں

محمداحمد

لائبریرین
دستیاب (Built-in) فنکشن کے بارے میں آپ یہاں پڑھ چکے ہیں۔ چند دستیاب (Built-in) فنکشن کی مثالیں یہاں پیش کی جارہی ہیں۔

Input فنکشن

Input ایک دستیاب (Built-in) فنکشن ہے۔ یہ صارف سے معلومات لینے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ہم صارف کو prompt کی مدد سے input سے متعلق معلومات دے سکتے ہیں۔ Prompt اختیاری ہے اور اس کے بغیر بھی input فنکشن کام کرتا ہے۔

PHP:
>>> name = input("What is your name: ")
What is your name: Ahmed
>>> print ("So your name is ",name)
So your name is  Ahmed

یہاں ہم نے input فنکشن کو ایک ویری ایبل name میں اسائن کیا prompt میں نام درج کرنے کی ہدایت کی۔
پھر خود ہی (فی الحال خود ہی) input کے جواب میں نام "Ahmed"دیا ۔ جسے ویری ایبل اور پرنٹ استعمال کرتے ہوئے ہم نے پرنٹ کروا دیا۔

Round فنکشن

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ کسی رقم کو راؤنڈ کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس میں ہم رقم فنکشن کی دلیل (Argument) میں دیتے ہیں۔

مثلاً :
PHP:
>>> round(59.6)
60
>>> round(59.5)
60
>>> round(59.4)
59

round فنکشن میں ایک اضافی دلیل (argument) بھی ہوتی ہے جو اختیاری (optional) ہوتی ہے، اسے ndigits بھی کہا جاتا ہے۔

یہ دلیل اعشاریہ کے بعد آنے والے ہندسوں کی تعداد مقرر کرتی ہے۔ By Default اس کی ویلیو صفر (0) ہوتی ہے۔

مثلاً:
PHP:
>>> round(59.2222,2)
59.22
>>> round(59.2222,3)
59.222
>>> round(59.2222,0)
59.0

integer numbers کو راؤنڈ کرنے کے لئے منفی دلیل (Negative ndigits) دی جاتی ہے۔ ایسے میں فنکشن آرگیومینٹ میں integer نمبر دیا جاتا ہے۔ اور فنکشن مکمل نمبرز (integer) کو دئیے گئے ndigits کے مطابق راؤنڈ کرتا ہے۔

مثلاً :
PHP:
>>> round(5901,-1)
5900
>>> round(5911,-2)
5900
>>> round(5911,-3)
6000
>>> round(5191,-3)
5000

len فنکشن

len فنکشن کسی اسٹرنگ کی طوالت (length) ناپنے کا کام کرتا ہے۔

مثال دیکھیے:

PHP:
>>> s = "urduweb"
>>> len(s)
7
>>> s2 ="urdu web python class"
>>> len(s2)
21

پہلے اسٹرنگ "s" میں 7 حرف (characters) ہیں جبکہ "s2" میں 21 حرف ہیں۔

min فنکشن

اس فنکشن میں دو یا دو سے زیادہ دلائل (arguments) دیئے جا سکتے ہیں اور یہ دی گئی ویلیوز میں سے سب سے کم (minimum) ویلیو ریٹرن کرتا ہے۔

PHP:
>>> min (1,2)
1
>>> min (15, 55, 7)
7
>>> min (1001,1901,1019)
1001


maxفنکشن

اس فنکشن میں بھی دو یا دو سے زیادہ دلائل (arguments) دیئے جا سکتے ہیں اور یہ دی گئی ویلیوز میں سے سب سے زیادہ (maximum) ویلیو ریٹرن کرتا ہے۔
PHP:
>>> max (1,2)
2
>>> max (15, 55, 7)
55
>>> max (1001,1901,1019)
1901

abs فنکشن

یہ فنکشن کسی بھی نمبر کو مثبت نمبر (absolute number) میں تبدیل کرنے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔

absolute number سے مراد مثبت (Non Negative) نمبرز ہیں۔

abs فنکشن کی مثالیں درج ذیل ہیں۔

PHP:
>>> abs(-88)
88
>>> abs(-77)
77
>>> abs((55+44)*-9)
891


bool فنکشن

bool ایسا دستیاب (Built-in) فنکشن ہے جو کسی اظہاریہ کی جانچ کرکے صحیح (True) یا غلط (False) ہونے کا اعلان کرتا ہے۔

مثالیں دیکھیے:

PHP:
>>> bool (12 < 13)
True
>>> bool (13 < 12)
False
>>> bool (90 > 100)
False
>>> bool (100 > 102)
False

مثالیں متغیر(variables) کے ساتھ:

PHP:
>>> a = 99
>>> b = 100
>>> bool (a > b)
False
>>> bool (b > a)
True

ہم کسی متغیر (variable ) کو boolean expression بھی تفویض کر سکتے ہیں۔

مثلاً

PHP:
>>> a = 99
>>> b = 100
 
>>> c = a < b
 
>>> bool (c)
True
 
 
>>> d = a == b
>>> bool (d)
False
 

محمداحمد

لائبریرین
سر جی! == کس لیے استعمال ہوا ہے

comparison_operators_zps48bc9acd.jpg
 
Top